مہنگے کپڑے، گاڑیوں اور گھروں کی نمائش کرنے والے ریڈار پر ہیں، چیئرمین ایف بی آر WhatsAppFacebookTwitter 0 10 December, 2025 سب نیوز

اسلام آ باد(سب نیوز)فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر)کے چیئرمین راشد محمودلنگڑیال نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مہنگے کپڑے، گھر، گاڑیوں اور گھروں کی نمائش کرنے والے ریڈار پر ہیں اور سوشل میڈیا پر گوشوارہ کم ظاہر کرنے والے 30افراد کو نوٹس جاری کرچکے اور ٹیکس چوروں کے خلاف کارروائیوں کی یومیہ رپورٹ مرتب ہو رہی ہے۔
اسلام آباد میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کے دوران چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال نے کہا پہلے ٹیکس والی چینی اور بغیر ٹیکس والی چینی کا ریٹ الگ الگ تھا، اب بغیر ٹیکس والی چینی کا اسٹاک رکھنے والے کا نام بتائے، ایسے افراد کے خلاف سخت ترین کارروائی ہوگی۔ان کا کہنا تھا کہ یک سال میں شوگر انڈسٹری سے جمع سیلزٹیکس میں 40 ارب روپے کا اضافہ ہوا۔
انہوں نے کہا کہ ٹیکس چوروں کے خلاف ایک چیف کمشنر انفوسٹمنٹ مقرر کر دیا گیا ہے، ٹیکس چوروں کے خلاف ملک بھر میں کارروائیاں چیف کمشنر کے ماتحت ہوں گی۔چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ اسمگلنگ کے سامان کی ترسیل روکنے کے لیے سخت کارروائیاں ہو رہی ہیں، اسمگلرز نے کسٹم حکام کو نقصان پہنچایا، دو ٹیکس اہلکار شہید ہوئے۔راشد محمود لنگڑیال نے کہا کہ مشکلات کے باوجود اسمگلنگ کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ اب تھمنے والا نہیں ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرحماس کا اسرائیل پر حملوں میں کمی پر مشروط آمادگی مگر غیر مسلح ہونے سے صاف انکار حماس کا اسرائیل پر حملوں میں کمی پر مشروط آمادگی مگر غیر مسلح ہونے سے صاف انکار صدر ن لیگ نواز شریف سے سینیٹر حافظ عبدالکریم کی ملاقات، سیاسی صورتحال پر گفتگو ہم دشمن کو چھپ کر نہیں للکار کر مارتے ہیں، چیف آف ڈیفنس فورسزعاصم منیر پی ٹی آئی کا سیاسی مفاہمت کیلئے پیپلزپارٹی سے رابطے کا فیصلہ کوئی بھی جمہوری قیادت تحریک انصاف کے ساتھ مذاکرات کیلئے تیار نہیں، اختیار ولی خان ایف بی آر کی نئی ویلیوایشن، اسلام آباد کے پوش علاقوں میں زمینوں کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: چیئرمین ایف بی آر کرنے والے کے خلاف نے کہا

پڑھیں:

سکھرپولیس کا ضلع بھر میں بغیر نمبر پلیٹ گاڑیاں کے خلاف کریک ڈائون

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

سکھر (نمائندہ جسارت) سکھر پولیس کا ضلع بھر میں خصوصی کریک ڈاؤن، بغیر نمبر پلیٹ گاڑیاں، کالے شیشے اور بغیر لائسنس ڈرائیور نشانے پر متعدد گاڑیاں سیز، درجنوں چالان،ایس ایس پی سکھر اظہر خان کی ہدایات پر سکھر پولیس نے ضلع بھر میں بغیر نمبر پلیٹ گاڑیوں، کالے شیشوں والی گاڑیوں، فینسی نمبر پلیٹس اور بغیر ڈرائیونگ لائسنس کے ڈرائیورز کے خلاف بھرپور اور مؤثر کریک ڈاؤن کیا۔ اس کارروائی کے دوران سیکڑوں گاڑیاں چیک کی گئیں جبکہ درجنوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی۔ضلع بھر میں سخت کارروائیاں، داخلی و خارجی راستوں پر کڑی نگرانی،ترجمان سکھر پولیس کے مطابق یہ کریک ڈاؤن مختلف تھانہ حدود، داخلی و خارجی راستوں، اہم شاہراہوں اور مرکزی پوائنٹس پر ایس ڈی پی اوز کی براہ راست نگرانی میں کیا گیا، جہاں ایس ایچ اوز بھاری نفری کے ہمراہ چیکنگ میں مصروف رہے۔ایک ہی روز کے آپریشن کے نتائج کے مطابق 39 سے زائد گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں دفعہ 550 CrPC کے تحت سیز،30 ڈرائیورز کے چالان ڈرائیونگ لائسنس نہ رکھنے پر اس موقع پر کالے شیشے، گرین/بلو فینسی نمبر پلیٹس، بغیر نمبر پلیٹ، جعل ساز یا مشکوک گاڑیوں کے خلاف زیرو ٹالرنس اپنایا گیا۔ویری فیکیشن ایپ کے ذریعے مشکوک افراد کی جانچ کی گئی ۔

نمائندہ جسارت

متعلقہ مضامین

  • مہنگے اسمارٹ فونز پر 55 فیصد تک ڈیوٹی ہے، ایف بی آراعتراف
  • سیف سٹی کیمروں کی مدد سے کراچی میں اسلحے کی نمائش پر پہلا مقدمہ درج
  • کراچی، سیف سٹی کیمرے کی مدد سے اسلحے کی نمائش کے الزام میں پہلا مقدمہ درج
  • قائمہ کمیٹی خزانہ کی انکم ٹیکس آرڈیننس تیسرے ترمیمی بل 2025ء کی منظوری
  • قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی خزانہ سے انکم ٹیکس آرڈیننس تیسرا ترمیمی بل منظور
  • محکمہ ایکسائز کا ٹوکن ٹیکس نادہندگان کے خلاف کریک ڈاؤن
  • جیو اسٹار کا میڈیا رائٹس معاہدہ ختم کرنے کا فیصلہ، آئی سی سی مالی بحران کا شکار
  • سکھرپولیس کا ضلع بھر میں بغیر نمبر پلیٹ گاڑیاں کے خلاف کریک ڈائون
  • کراچی، سندھ کلچر ڈے، شاہراہ فیصل پر ہنگامہ آرائی کرنے والے ریلی کے شرکاء کے خلاف مقدمہ درج