حکومت سیاسی مخالفین کے خلاف طاقت کے بے رحمانہ استعمال پر اتر آئی، پی ٹی آئی
اشاعت کی تاریخ: 10th, December 2025 GMT
اسلام آباد:
تحریک انصاف نے کہا ہے کہ اڈیالہ جیل کے باہر عمران خان کی بہنوں سے پولیس کے ناروا سلوک کی مذمت کرتے ہیں، حکومت سیاسی مخالفین کے خلاف طاقت کے بے رحمانہ استعمال پر اتر آئی ہے۔
تحریک انصاف نے کہا ہے کہ علیمہ خان، عظمیٰ خان اور نورین خان نیازی عدالت کے حکم پر پُرامن طور پر موجود تھیں، رات کی تاریکی میں خواتین پر واٹر کینن اور دھکم پیل کے ذریعے حملہ کیا گیا، حکومت نے خواتین کی حرمت اور انسانی اقدار کو یکسر نظر انداز کر دیا، سرد رات میں واٹر کینن سے خواتین زخمی ہوئیں اور کئی کارکن زمین پر گر گئے۔
پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ میڈیا کو پیچھے دھکیل کر سچ کو چھپانے کی کوشش کی گئی، پولیس کے ہاتھوں کارکنوں کی چوٹیں حکومتی سنگدلی کو بے نقاب کرتی ہیں، پارلیمانی لیڈر شاہد خٹک واقعے میں زخمی ہوئے ، حکومت منتخب نمائندوں کے احترام کو بھی روند چکی ہے۔
پی ٹی آئی نے کہا کہ یہ حملہ حکومت کی فاشسٹ سوچ اور انتقامی ذہنیت کی علامت ہے، بانی پی ٹی آئی کی بہنوں سے رویہ حکمرانوں کے خوف اور عدم اعتماد کا اعتراف ہے، پی ٹی آئی اپنی خواتین، قیادت اور کارکنوں کے ساتھ کھڑی ہے، ریاستی جبر ہمیں نہ پہلے جھکا سکا نہ اب جھکا سکے گا، ہماری جدوجہد آئین، حق اور سچ کے لیے پوری قوت سے جاری ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: نے کہا
پڑھیں:
پی ٹی آئی سینیٹر خرم ذیشان کی رہائش گاہ پر نامعلوم مسلح افراد کا حملہ، ملازم زخمی
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)صوبائی دارالحکومت پشاور میں پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر خرم ذیشان ایڈووکیٹ کی رہائش گاہ پر رات گئے نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہوا ہے۔
بی بی سی اردو کے مطابق پولیس کاکہنا ہے کہ یہ واقعہ رات ڈھائی بجے کے لگ بھگ پیش آیا ہے جب چار سے پانچ گاڑیوں میں سوار مسلح افراد نے خرم ذیشان کی رہائش گاہ میں داخل ہونے کی کوشش کی اور اس دوران فائرنگ کی۔
پولیس کے مطابق شدید فائرنگ کے نتیجے میں مکان میں کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور اسے نقصان پہنچا۔جس وقت یہ حملہ ہوا اُس وقت سینیٹر خرم ذیشان گھر پر موجود نہیں تھے۔
پشاور کے پولیس افسر فرحان خان نے بتایا کہ اب تک یہ معلوم نہیں ہو سکا ہے کہ حملہ آور کون تھے تاہم اس بارے میں رپورٹ درج کر لی گئی ہے اور تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
سینیٹر خرم ذیشان کا کہناتھا کہ کہ یہ اُن کے سسر کا مکان ہے جہاں وہ اُن کے ساتھ رہائش پزیر ہیں۔اس واقعے کی ایف آئی آر اُن کے کزن کی مدعیت میں درج کروائی گئی ہے۔ واقعے کی تفصیلات بتاتے ہوئے انھوں نے کہا کہ پانچ گاڑیوں میں لگ بھگ 20 سے 25 افراد آئے تھے اور ان کی فائرنگ سے ان کے ایک ملازم کو کمر میں گولی لگی ہے جس سے وہ شدید زخمی ہوا ہے۔
پولیس کے مطابق خرم ذیشان پشاور کے بڑے رہائشی علاقے حیات آباد کے فیز 2 کے ایک مکان میں رہائش پذیر ہیں۔خرم ذیشان اکتوبر 2025 میں سینیٹ کی خالی نشست پر پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار تھے۔ یہ نشست شبلی فراز کو عدالت کی جانب سے نااہل قرار دیئے جانے کی بعد خالی ہوئی تھی اور خرم ذیشان اس الیکشن میں کامیاب قرار پائے تھے۔
آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے لیے ایک ساتھ اچھی اور بُری خبر
مزید :