ملک بھر میں گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتیں میں ہوشربا اضافہ ریکارڈ
اشاعت کی تاریخ: 23rd, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد: گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں ایک بار پھر ہوشربا اضافہ کردیا گیا، جس سے گھریلو صارفین پر اضافی مالی بوجھ پڑ گیا۔
تفصیلات کے مطابق مہنگائی سے پریشان عوام کے لیے اشیائے خوردونوش مزید مہنگی ہوگئیں۔ ذرائع کے مطابق پہلے درجے کا گھی اور کوکنگ آئل 10 روپے اضافے کے بعد 582 روپے فی لیٹر/کلو تک پہنچ گیا، جب کہ دوسرے درجے کا گھی اور تیل 540 روپے فی لیٹر/کلو فروخت ہورہا ہے۔
چینی کی قیمت میں بھی 2 روپے کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد چینی 179 روپے فی کلو میں دستیاب ہے۔
ماہرین کے مطابق قیمتوں میں یہ اضافہ عالمی منڈی میں تیل کے نرخ بڑھنے اور سپلائی چین میں دباؤ کے باعث سامنے آیا ہے، جبکہ آئندہ دنوں میں مزید اضافے کا امکان بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: گھی اور
پڑھیں:
گھر بیٹھے لائسنس بنوانے کی سہولت، راولپنڈی میں لائسنس کے اجرا میں ریکارڈ اضافہ
سٹی 42 : نئے ٹریفک قوانین کے نفاذ کے بعد راولپنڈی میں لائسنس کے اجراء میں ریکارڈ اضافہ ہو گیا ۔
راولپنڈی ٹریفک پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ راولپنڈی میں گزشتہ 9 روز میں31 ہزار سے زائد شہریوں کو لائسنسنگ سہولتیں فراہم کی گئی ہیں جبکہ 8 ہزار سے زائد شہریوں نے نئے ریگولر ڈرائیونگ لائسنس بنوائے۔ انہوں نے کہا کہ 21 ہزار سے زائد شہریوں نے انڈورسمنٹ، انٹرنیشنل و لرننگ پرمٹ جیسی دیگر سہولتیں حاصل کیں، 1900 سے زائد شہریوں نے رینیول و ڈپلیکیٹ لائسنس حاصل کیے،ترجمان کا کہنا تھا کہ 31 رکشہ ڈرائیونگ اور 47 کمرشل ڈرائیونگ لائسنس بھی جاری کیے گئے۔
گوجرانوالہ کا ترقی کی شاہراہ پر بڑا قدم؛ شہباز شریف نے بیلچہ چلادیا
سی پی او سید خالد ہمدانی نے کہا ہے کہ بغیر لائسنس گاڑی و موٹر سائیکل چلانا قانوناً جرم ہے، ٹریفک قوانین پر سختی سے ڈرائیونگ لائسنس کے اجراء میں اضافہ ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ شہریوں کے لیے گھر بیٹھے آن لائن لائسنسنگ پورٹل کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے، میرٹ اور شفافیت کے تحت ڈرائیونگ لائسنس کی فراہمی جاری ہے۔