گلگت، سوشل میڈیا پر نفرت انگیز مواد اپلوڈ کرنے والوں کیخلاف فوری کارروائی کی ہدایت
اشاعت کی تاریخ: 24th, October 2025 GMT
ڈی پی او گلگت نے مزید ہدایت دی کہ منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور اور بلاامتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے۔ غیر قانونی اسلحہ رکھنے والے عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے۔ اسلام ٹائمز۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر گلگت اسحاق حسین کی زیرِ صدارت ڈی پی او آفس گلگت میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ایس پی گلگت، ایس ڈی پی او سٹی، ایس ڈی پی او دنیور، ایس ڈی پی او جگلوٹ، تمام ضلعی ایس ایچ اوز، انچارج ڈسٹرکٹ سیکیورٹی برانچ، او ایس آئی ضلعی آفس اور ریڈر ٹو ڈی پی او گلگت نے شرکت کی۔ ڈی پی او گلگت نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع میں امن و امان کی فضا برقرار رکھنا پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے تمام افسران کو سختی سے ہدایت کی کہ امن و امان کے قیام کے لیے جاری پولیس ڈیپلائمنٹ کو برقرار رکھا جائے، ایس ڈی پی او و ایس ایچ اوز باقاعدگی سے ڈیوٹی پوائنٹس کا دورہ کریں اور مؤثر نگرانی یقینی بنائیں۔
ڈی پی او گلگت نے مزید ہدایت دی کہ منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور اور بلاامتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے۔ غیر قانونی اسلحہ رکھنے والے عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے۔ مجرمانِ اشتہاریوں کے خلاف جاری مہم کو مزید تیز کیا جائے۔ سوشل میڈیا پر اشتعال انگیز یا نفرت پھیلانے والا مواد اپ لوڈ کرنے والے عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت کارروائی کی جائے۔ ڈی پی او گلگت نے واضح کیا کہ قانون سے بالاتر کوئی نہیں، بلا تفریق کارروائی کی جائے گی۔ ضلعی پولیس گلگت نے عوام الناس سے اپیل کی کہ وہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری آپریشن میں پولیس کے ساتھ بھرپور تعاون کریں، تاکہ معاشرے میں امن و امان کی بحالی اور پائیدار سلامتی کو یقینی بنایا جا سکے۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کارروائی کی جائے عناصر کے خلاف ایس ڈی پی او
پڑھیں:
مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال قابو سے باہر، فوری جنگ بندی ضروری ہے، انتونیو گوتریس
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ موجودہ بحران سے نکلنے کا واحد مؤثر راستہ سفارت کاری، مذاکرات اور سیاسی حل ہے، اور تمام فریقین کو کشیدگی کم کرنے کے لیے فوری اقدامات کرنے چاہییں۔ اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ خطے کی صورتحال قابو سے باہر ہوتی جا رہی ہے اور فوری طور پر لڑائی روکنا ناگزیر ہے۔ اپنے ایک بیان میں انتونیو گوتریس نے کہا کہ اب واپس پلٹنے کا وقت آ گیا ہے اور ہر جگہ جنگ و جدل کا خاتمہ ہونا چاہیے تاکہ مزید انسانی جانوں کے ضیاع کو روکا جا سکے۔
انہوں نے زور دیا کہ بحری راستوں پر آزادانہ آمدورفت بحال کی جائے، کیونکہ عالمی تجارت اور علاقائی استحکام کے لیے محفوظ بحری گزرگاہیں انتہائی اہم ہیں۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ موجودہ بحران سے نکلنے کا واحد مؤثر راستہ سفارت کاری، مذاکرات اور سیاسی حل ہے، اور تمام فریقین کو کشیدگی کم کرنے کے لیے فوری اقدامات کرنے چاہییں۔