سیالکوٹ+ اسلام آباد+لاہور (نمائندہ خصوصی+نامہ نگار+ کامرس رپورٹر)  وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ ڈی جی آئی ایس پی آر نے محتاط زبان استعمال کی ہے لیکن مجھے پتہ ہے اینٹ کا جواب پتھر سے کیسے دیتے ہیں۔ پی ٹی آئی کے لیڈر کی غیر سیاسی ہمشیرہ نے بھارتی میڈیا کے ساتھ جو گفتگو کی ہے کیا وہ کوئی بھی پاکستانی ایسی گفتگو کر سکتا ہے؟ کیا کوئی بھی محب وطن پاکستانی اپنے ازلی اور ابدی دشمن کے ساتھ ایسی گفتگو کر سکتا ہے۔ یہ کس طرح اپنے آپ کو پاکستانی کہتے ہیں کس طرح اپنے آپ کو محب وطن قرار دے سکتے ہیں۔ ان کا ایمان ان کا نظریہ صرف اور صرف اقتدار ہے۔ اس مٹی کے ساتھ ان کا کوئی رشتہ نہیں۔ ہمارے دوست ملکوں نے ہماری شہادتوں پر افسوس اور یکجہتی کااظہار کیا۔ جنگ کے دوران ہمارے دوست ملک ہمارے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑے رہے جبکہ پاکستان کی ایک سیاسی پارٹی نے وہ کردار ادا نہ کیا جو کہ ایک پاکستانی کو کرنا چاہئے تھا۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی قیادت محتاط الفاظ کے پیچھے چھپ کر کھیل رہے ہیں یہ رویہ نہ صرف عوام بلکہ اداروں کے بھی خلاف ہے۔ دہشت گردوں اور طالبال کی حمایت قابل مذمت ہے۔ نوائے وقت رپورٹ کے مطابق انہوں نے کہا کہ فوج پر تنقید ہم نے بھی کی لیکن کبھی ریڈ لائن کراس نہیں کی۔ علاوہ ازیں وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ ابھی تو ڈی جی آئی ایس پی آر نے نرمی برتی ہے، میں ہوتا تو اس سے بھی سخت الفاظ استعمال کرتا۔ نارووال میں گفتگو کرتے ہوئے میں احسن اقبال نے کہا کہ مجھے اسی سیل میں جھوٹے مقدمے میں ڈالا، مگر ہم نے بیرون ملک جا کر پاکستان کے خلاف بات نہیں کی، پاکستان ایک خاندان ہے ہم کبھی اپنے جھگڑوں کو گھر سے باہر جا کر حل نہیں کرتے۔ہم سب کو ذمے داری کا ثبوت دینا چاہیے، پاکستان کے اداروں اور مسلح افواج کے خلاف کوئی ہرزہ سرائی کرے گا تو اس سے سختی سے نمٹنا چاہیے۔ دریں اثناء وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور سینیٹر رانا ثناء اللہ نے واضح کیا ہے کہ پی ٹی آئی سے اب مذاکرات کے امکانات نہیں، بانی پی ٹی آئی جو باتیں کرتے ہیں ان کی تائید بھارتی اور افغان میڈیا کرتا ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کی باتوں کی تائید صرف حکومت نہیں بلکہ ہر پاکستانی کر رہا ہے۔ حساس ادارے کے خلاف مہم جوئی کریں گے تو یہ قابل قبول نہیں ہے۔سوشل میڈیا پر اپنے ایک بیان میں رانا ثنااللہ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے ٹوئٹ کے بعد پیدا صورتِ حال سے لگتا ہے کہ حالات مزید پیچیدہ ہوگئے۔ بانی صورتِ حال کو مزید خرابی کی طرف لے گئے۔ علاوہ ازیں وزیر اطلات و ثقافت پنجاب عظمٰی زاہد بخاری نے کہا ہے کہ ترجمان پاک فوج نے ذہنی مریض بانی تحریک انصاف کا ملک دشمن ایجنڈہ بے نقاب کر دیا۔ بھارتی میڈیا کی گود میں بیٹھ کر پاکستان کے خلاف بیانیے کی چال چلنے والے ذہنی مریض کو قوم نے پہچان لیا ہے- ذہنی مفلوج بانی تحریک انصاف اقتدار میں آنے کے لیے ہمارے بچوں کے قاتل طالبان اور بھارت کی سپورٹ حاصل کر رہا ہے۔ بنیان مرصوص کے سپہ سلار پر فضول گوئی دراصل بانی تحریک انصاف کے ذہنی و اخلاقی مفلوج ہونے کا ثبوت ہے- پاکستان کے خلاف کام کرنے والے یہ چند چہرے ریاستی استحکام کیلئے واضح خطرہ ہیں۔ دشمن ایجنڈے پر چلنے والوں کو جان لینا چاہیے کہ ریاست ان کی ہر سازش ناکام بنائے گی۔علاوہ ازیں وفاقی وزیر اطلاعات عطاء تارڑ نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبر پی کے سہیل آفریدی کو پہلے ناکے سے ہی واپس بھیج دیا جائے گا۔ سہیل آفریدی کو اڈیالہ کے باہر انتظار کرنے کا مینڈیٹ نہیں ملا وہ امن وا مان کی صورتحال پر توجہ دیں۔ بانی پی ٹی آئی کی بہنیں آئیں تو ان کی گرفتاری کو بھی خارج از امکان قرار نہیں دیا جا سکتا۔ ملاقات اس لئے کرائی گئی کہ وہ ٹویٹ نہیں کرائیں گی۔ عظمیٰ خان کی ملاقات اس لئے کرائی گئی کہ وہ سیاسی گفتگو نہیں کریں گی، اب اڈیالہ جیل کے باہر مجمع لگانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔  

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: نے کہا ہے کہ تحریک انصاف پاکستان کے پی ٹی آئی نے کہا کہ کے خلاف ایس پی

پڑھیں:

ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی کی لاہور آمد: وفاقی وزیر داخلہ اور گورنرپنجاب کے ہمراہ مزار اقبال اور دربار بی بی پاکدامن حاضری

سٹی 42: ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی  لاہور پہنچ گئے ۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایرانی ہم منصب کا استقبال کیا۔
گورنرپنجاب سردار سلیم حیدر خان ودیگرایئرپورٹ پر موجود تھے۔ایرانی وزیر داخلہ نے  مزاراقبال اور دربار بی بی پاکدامن پر حاضری دی ۔
وزیر داخلہ محسن نقوی اور گورنر پنجاب سلیم حیدر خان بھی ہمراہ تھے۔
ایرانی وزیر داخلہ نے مزار اقبال پر پھول رکھے ،امن و استحکام کیلئے دعا کی۔

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی


 

متعلقہ مضامین

  • پاکستان کا موقف اور خطے میں امن کا تقاضا
  • انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا جواب شدید اور وسیع ہوگا، ایران
  • پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز: ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
  • گورنر خیبر پختونخوا کی وزیراعظم سے ضم شدہ اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کرنے کی درخواست
  • محسن نقوی کی مستونگ کے قریب  سیشن جج اور جوڈیشل مجسٹریٹ پر فائرنگ کی پرزور مذمت
  • ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی کی لاہور آمد: وفاقی وزیر داخلہ اور گورنرپنجاب کے ہمراہ مزار اقبال اور دربار بی بی پاکدامن حاضری
  • یورپی یونین کا گوگل پر 89 کروڑ یورو جرمانہ، سرچ انجن پر اجارہ داری کے غلط استعمال کا الزام
  • بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا
  • پاکستان کے دفاع، سیکیورٹی کے شعبے میں ٹیکنالوجی کا استعمال قابل فخر ہے، وزیراعظم
  • پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ