گلشن ٹاؤن میں 2 سڑکوں کی استرکاری و بحالی کے کام مکمل
اشاعت کی تاریخ: 30th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر) گلشن اقبال ٹاؤن میں دو سڑکوں کی استرکاری و بحالی کے کام مکمل کرلیے گئے۔ چیئرمین گلشن اقبال ٹاؤن ڈاکٹر فواد احمد اور وائس چیئرمین ابراہیم صدیقی نے رات گئے تک مختلف علاقوں میں جاری کاموں کی خود نگرانی کی۔ بیت المکرم مسجد اور پٹیل ہسپتال سے متصل سڑکوں کی استرکاری کا عمل مکمل کیا گیا جبکہ منتخب بلدیاتی قیادت عوامی سہولت کے پیشِ نظر صبح 4 بجے تک موقع پر موجود رہی۔ علاقہ مکینوں نے بروقت اور معیاری کام کی تکمیل پر چیئرمین ڈاکٹر فواد احمد اور وائس چیئرمین ابراہیم صدیقی کا شکریہ ادا کیا اور ان کی شبانہ روز عوامی خدمات کو سراہا۔ اس موقع پر یوسی وائس چیئرمین آصف عبدالکریم، رہنما جماعت اسلامی کامران چشتی، ناظم علاقہ نبیل فاروقی اور دیگر معززینِ علاقہ بھی موجود تھے۔چیئرمین ڈاکٹر فواد احمد نے کہا کہ بلاک 4-اے ڈسکو بیکری سے ابوالحسن اصفہانی روڈ تک سڑک کی بحالی مکمل کرلی گئی ہے جو عوام کا دیرینہ مطالبہ تھا۔ اس سڑک پر تعلیمی ادارے اور اسپتال بھی قائم ہیں، جبکہ کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کی ناقص کارکردگی کے باعث یہ طویل عرصے سے زبوں حالی کا شکار تھی۔ اب آمد و رفت بحال ہونے سے عوام کو خوشگوار تبدیلی کا احساس ہوگا۔ مزید برآں بیت المکرم مسجد تا ستار مسجد ماڈل روڈ کی تعمیر بھی مکمل کرلی گئی ہے، جو عوامی خدمت کے ہمارے عزم کی عکاس ہے۔ وائس چیئرمین ابراہیم صدیقی نے کہا کہ جماعت اسلامی نے ہمیشہ عوامی خدمت کو ترجیح دی ہے۔ میئر کے اختیارات محدود ہونے کے باوجود ہم نے اپنے ٹاؤنز میں ترقی کی مثال قائم کی ہے اور یہ خدمتِ خلق کا سفر مستقبل میں بھی جاری رہے گا۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: وائس چیئرمین
پڑھیں:
بلغاریہ: کرپشن کے خلاف عوامی احتجاج پر وزیراعظم عہدے سے مستعفی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
بلغاریہ کے وزیر اعظم روزن ژیلیاژکوف نے پارلیمنٹ میں عدم اعتماد کی کارروائی سے چند منٹ قبل عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا۔
غیرملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق بلغاریہ کے وزیر اعظم نے معاشی پالیسیوں اور کرپشن کے خلاف عوامی احتجاج کے بعد مستعفی ہونے کا اعلان کیا، انہوں نے استعفیٰ ٹیلی وژن پر خطاب میں پیش کیا۔
خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ ہماری اتحادی حکومت کا اجلاس ہوا جس میں ہم نے موجودہ صورتحال، اپنے سامنے موجود چیلنجز اور وہ فیصلے جنہیں ہمیں ذمے داری کے ساتھ کرنا ہے ان پر گفتگو کی۔
انہوں نے بتایا کہ ہماری خواہش ہے کہ ہم اُس معیار پر پورا اتریں جس کی عوام ہم سے توقع رکھتے ہیں، طاقت عوام کی آواز سے جنم لیتی ہے۔
واضح رہے کہ مذکورہ اعلان ایک ایسے وقت سامنے آیا ہے جب چند منٹ بعد ہی پارلیمنٹ میں ان کی حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ ہونی تھی۔
روزن ژیلیاژکوف نے متنازع 2026 کا بجٹ واپس لینے کا اعلان کیا تھا لیکن اس کے باوجود بدھ کی شب دارالحکومت صوفیہ اور دیگر شہروں میں ہزاروں مظاہرین سڑکوں پر نکل آئے تھے۔
مظاہرین مجوزہ ٹیکس اور سماجی تحفظ کی شراکتوں میں اضافے سے ناراض تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ کرپشن کو مدد فراہم کرے گی اور عام شہری اپنی روزمرّہ زندگی میں کوئی بہتری نہیں دیکھ سکیں گے۔