ویمنز ورلڈ کپ: پاکستان اور نیوزی لینڈ کا میچ بارش کے باعث منسوخ، جنوبی افریقہ کی سیمی فائنل میں رسائی
اشاعت کی تاریخ: 18th, October 2025 GMT
آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ 2025 کا 19واں میچ، جو ہفتے کو پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان آر پریماداسا اسٹیڈیم میں کھیلا جانا تھا، بارش کے باعث منسوخ کر دیا گیا۔
میچ کی منسوخی سے جنوبی افریقہ نے سیمی فائنل میں جگہ بنالی ہے، جو 5 میچوں میں 8 پوائنٹس کے ساتھ صرف آسٹریلیا سے پیچھے ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ویمنز ورلڈ کپ 2025، آسٹریلیا نے پاکستان کو ہرا کر پوائنٹ ٹیبل پر پہلی پوزیشن حاصل کرلی
آج کھیلے جارہے میچ میں نیوزی لینڈی کے خلاف پاکستانی ٹیم نے ٹاس کے بعد پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 25 اوورز میں 5 وکٹوں پر 92 رنز بنائے تھے کہ ایک اور بارش نے کھیل روک دیا، جو آخرکار میچ کے اختتام کا باعث بنی۔
پاکستان کی جانب سے تجربہ کار آل راؤنڈر عالیہ ریاض نے سب سے زیادہ 28 رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہیں۔ ان کے علاوہ مونیبہ علی (22) اور نتالیہ پرویز (10) ہی ڈبل فگر میں پہنچ سکیں۔
نیوزی لینڈ کی بولنگ میں لیا تہوحو نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جب کہ جیس کر، امیلیا کر اور ایڈن کارسن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
یہ بھی پڑھیں: ویمنز ورلڈ کپ: پاکستان کو بنگلادیش کے ہاتھوں 7 وکٹوں سے شکست
چونکہ لیگ مرحلے کے میچز کے لیے کوئی ریزرو ڈے مقرر نہیں کیا گیا، اس لیے دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دیا گیا۔ نتیجتاً پاکستان 5 میچوں میں 2 پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل میں آخری پوزیشن پر برقرار ہے، جب کہ نیوزی لینڈ چار پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ میچ منسوخ ہونے کے باوجود پاکستان کے سیمی فائنل میں پہنچنے کے امکانات مکمل طور پر ختم نہیں ہوئے۔ فاطمہ ثنا کی قیادت میں ٹیم اپنے باقی دونوں میچ جیت کر زیادہ سے زیادہ 6 پوائنٹس حاصل کرسکتی ہے، تاہم اس کے لیے دیگر میچوں کے نتائج ان کے حق میں آنے ضروری ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: ویمنز ورلڈ کپ :پاک بھارت ٹاکرا، سیاسی کشیدگی اور ممکنہ ’ہینڈ شیک تنازع‘ نے میچ کو گھیر لیا
پاکستان کا اگلا میچ جنوبی افریقہ کے خلاف منگل کو اسی میدان میں ہوگا، جبکہ نیوزی لینڈ میزبان بھارت سے جمعرات کو ممبئی کے ڈاکٹر ڈی وائی پٹیل اسپورٹس اکیڈمی میں مدمقابل ہوگی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news پاکستان جنوبی افریقہ سیمی فائنل کرکٹ نیوزی لینڈ ورلڈ کپ.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پاکستان جنوبی افریقہ سیمی فائنل کرکٹ نیوزی لینڈ ورلڈ کپ ویمنز ورلڈ کپ جنوبی افریقہ نیوزی لینڈ سیمی فائنل
پڑھیں:
ویمنز ورلڈ کپ: جنوبی افریقا کی سری لنکا کو 10 وکٹوں سے شکست
آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ میں جنوبی افریقا ویمن ٹیم نے سری لنکا ویمن ٹیم کو 10 وکٹوں سے شکست دے دی، میچ کا فیصلہ ڈک ورتھ لوئیس میتھڈ کے تحت ہوا، بارش کے سبب میچ کو فی اننگز 20 اوورز تک محدود کر دیا گیا تھا۔
کولمبو میں کھیلے گئے میچ میں پہلے سری لنکا نے بیٹنگ شروع کی تو 12 اوورز کے خاتمے پر میدان کو بارش نے آ لیا، اُس وقت سری لنکا نے 2 وکٹ کے نقصان پر 46 رنز بنائے تھے۔
کئی گھنٹے کے انتظار کے بعد جب کھیل دوبارہ شروع ہوا تو میچ کو فی اننگز 20 اوورز تک محدود کر دیا گیا جس میں سری لنکن بیٹرز نے 7 وکٹ پر 105 رنز اسکور کیے۔
وشمی گونا رتنے نے 34 رنز کی اننگز کھیلی، جبکہ مالابا نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
جنوبی افریقا کو ڈک ورتھ لوئیس میتھڈ کے تحت 121 رنز کا ہدف ملا جو اوپنرز کپتان لارا وولوارٹ اور تزمین برٹس نے 15 ویں اوور میں حاصل کر کے ٹیم کو 10 وکٹ سے فاتح بنوا دیا۔