ویمنز ورلڈکپ: پاکستان ٹیم آج نیوزی لینڈ سے ٹکرائے گی
اشاعت کی تاریخ: 18th, October 2025 GMT
آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ میں پہلی جیت کی تلاش میں پاکستان ویمنز ٹیم آج نیوزی لینڈ کے مدمقابل آئے گی۔
گزشتہ میچ میں انگلینڈ کے خلاف پاکستان ٹیم مضبوط پوزیشن میں ہونے کے باجود بارش کے باعث جیت سے محروم رہی تھی اور میچ بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوگیا تھا۔
پاکستان نے دفاعی چیمپئن آسٹریلیا کے ٹاپ آرڈر کو بھی تہس نہس کردیا تھا تاہم بدقسمتی سے اس میچ میں بھی شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
قومی ٹیم نے نیوزی لینڈ کے خلاف میچ کے لیے بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ کی مشقیں کیں، تاہم بارش کے باعث ٹریننگ سیشن صرف 2 گھنٹے تک جاری رہا۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
صدر زرداری کا انڈونیشیا، ملائیشیا اور تھائی لینڈ میں سیلاب سے تباہی پر اظہار افسوس
اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) صدر زرداری نے جنوب مشرقی ایشیا میں سیلاب سے تباہی، جانی نقصان اور لاکھوں افراد کی بے دخلی پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اتوار کے روز ایوان صدر کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے کہا کہ اس سانحے میں سینکڑوں قیمتی جانوں کا ضیاع اور متعدد افراد کے لاپتہ ہونے کی اطلاعات پاکستان کے عوام کے لیے انتہائی رنج کا باعث ہیں۔ انہوں نے انڈونیشیا، ملائیشیا اور تھائی لینڈ کی حکومتوں اور عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی تعزیت کی۔ صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان خود بھی موسمیاتی تبدیلیوں سے پیدا ہونے والی آفات کا سامنا کر رہا ہے، اس لیے وہ ایسے سانحات کے درد اور بے یقینی کو بخوبی سمجھتا ہے۔