میسی کی ٹیم فیفا کلب ورلڈ کپ سے باہر ہوگئی
اشاعت کی تاریخ: 1st, July 2025 GMT
فیفا کلب ورلڈ کپ میں ہیری کین نے عمدہ کھیل کی بدولت بائرن میونخ کو کوارٹر فائنل کا ٹکٹ دلوا دیا۔
جرمن کلب نے رائونڈ 16 میں فلیمنگو کو 2-4 سے شکست دی، انگلش اسٹار نے کھیل کے نویں اور 73 ویں منٹ میں گیند کو جال کے سپرد کیا۔
چھٹے منٹ میں حریف پلیئر ایرک پلگار نے اون گول کرکے جرمن ٹیم کا کھاتہ کھولا، چوتھا گول لیون گوریٹزکا نے 41 ویں منٹ میں شاندار لانگ رینج کک سے کیا۔
ناکام سائیڈ کا خسارہ جیرسن اور جورجینو نے کم کیا، بائرن اب پی ایس جی کا سامنا کرے گی جس نے راؤنڈ 16 میں انٹرمیامی کو 0-4 سے قابو کیا، لیونل میسی کی ٹیم ٹائٹل کی دوڑ سے باہر ہوگئی۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
دہشتگردی ہار گئی، کھیل اور امن جیت گیا، سازشیں ہمیشہ ناکام ہوں گی: مریم نواز
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلی مریم نواز نے سری لنکا کیخلاف ون ڈے سیریز جیتنے پر قومی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔ وزیراعلیٰ نے سری لنکن ٹیم کی سپورٹس مین سپرٹ کو زبردست خراج تحسین پیش کیا اور کہاکہ مہمان ٹیم کا کرکٹ سے لگاؤ قابل تحسین ہے۔ مریم نواز نے کہاکہ دہشت گردی ہار گئی، کھیل اور امن جیت گیا۔ امن کو جیتنا ہی ہو گا، دہشتگردوں کی سازشیں ہمیشہ ناکام ہوں گی۔ ون ڈے کرکٹ سیریز میں پاکستانی ٹیم نے شاندار کھیل پیش کر کے شائقین کو محظوظ کیا۔ بابر اعظم کی شاندار سینچری کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے۔ دعا ہے پاکستانی ٹیم فتوحات کا سلسلہ برقرار رکھے۔ علاوہ ازیں مریم نواز نے پنجاب بار کونسل کے انتخابات میں فاتح انڈیپنڈنٹ گروپ کو مبارکباد دی ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے نو منتخب ارکان پنجاب بار کونسل کے لئے نیک تمناؤں کا اظہارکیا اور کہا امید ہے کہ نو منتخب ارکان قانون کی سر بلندی کے لیے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔