حافظ نعیم الرحمن کی اپیل پر کالے بلدیاتی قانون کیخلاف احتجاج
اشاعت کی تاریخ: 8th, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لاہور (نمائندہ جسارت ) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان کی اپیل پر لاہور سمیت فیصل آباد، جھنگ، سیالکوٹ، اوکاڑہ، ساہیوال، قصور، شیخوپورہ، حافظ آباد، وزیر آباد، ننکانہ، گوجرانوالہ، چنیوٹ، نارووال اور پاکپتن میں پنجاب حکومت کے بلدیاتی کالے قانون کے خلاف بھرپور احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔ صوبے بھر میں نکالی جانے والی ان ریلیوں اور احتجاجی اجتماعات کی قیادت جماعت اسلامی کے مرکزی، صوبائی، ضلعی اور مقامی رہنماؤں نے کی، جن میں عوام کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔شرکاء نے ہاتھوں میں وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے متعارف کردہ بلدیاتی ایکٹ کے خلاف بینرز، کتبے اور پمفلٹ اٹھا رکھے تھے جن پر نعرے اور مطالبات درج تھے۔ مظاہرین نے موقف اختیار کیا کہ پنجاب بلدیاتی ایکٹ 2025ء کو مکمل طور پر مسترد کیا جاتا ہے کیونکہ یہ نظام عوامی نمائندوں کو بااختیار بنانے کے بجائے بیوروکریسی کے قبضے کو مزید مضبوط کرتا ہے۔مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ بلدیاتی انتخابات جماعتی بنیادوں پر کرائے جائیں اور تمام اختیارات منتخب نمائندوں کو منتقل کیے جائیں۔ یوسی چیئرمین اور وائس چیئرمین کا انتخاب براہِ راست اور خفیہ رائے دہی کے ذریعے کروایا جائے۔ اس موقع پرامیر جماعت اسلامی پنجاب محمد جاوید قصوری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ بلدیاتی ایکٹ عوام دشمن اور غیر جمہوری ہے۔ اس سے نہ شفافیت آئے گی نہ ہی عوام کے مسائل حل ہوں گے۔ مخصوص نشستوں پر بالواسطہ انتخاب کو ہارس ٹریڈنگ کا ذریعہ قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خواتین، لیبر، اقلیت اور یوتھ کے نمائندے بھی براہِ راست عوام کے ووٹ سے منتخب ہوں۔عوامی ریلیوں میں یہ بھی مطالبہ سامنے آیا کہ شہری حکومتوں کو حقیقی اختیارات دے کر سرکاری اداروں اور بیوروکریسی کو مقامی حکومت کے ماتحت کیا جائے تاکہ عوامی مسائل نچلی سطح پر فوری اور شفاف طریقے سے حل ہو سکیں۔ مزید یہ کہ ٹاؤن کارپوریشن کے بجائے بڑے شہروں کے لیے میٹروپولیٹن کارپوریشن کا نظام نافذ کیا جائے۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
اسلام آبادمیں بلدیاتی انتخابات نہ کرانے کیخلاف جماعت اسلامی سراپا احتجاج‘ تحریک کا آغاز
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251208-08-21
اسلام آباد( نمائندہ جسارت)امیر جماعت اسلامی اسلام آباد انجینئر نصراللہ رندھاوا نے اسلام آباد میں فوری بلدیاتی انتخابات کرانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاہے کہ اگر بلدیاتی انتخابات کا اعلان نہیں کیا جاتا تو ہم الیکشن کمیشن آف پاکستان کا گھیراؤ کریں گے الیکشن کمیشن بھی بلدیاتی انتخابات نہ کرانے پر حکومت کے ساتھ ملا ہوا ہے۔ اسلام آباد کے عوام کے حقوق غصب کیے جا رہے ہیں کوئی سننے والا نہیں،اسلام آبادکے عوام سمجھ چکے ہیں کہ ان کے حقوق پرکس نے ڈاکا ڈالا ہے۔ اتوار کو جماعت اسلامی اسلام آباد کے زیراہتمام نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے باہر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات نہ کرانے کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا،احتجاجی مظاہرے میں بڑی تعداد میں اسلام آباد کے شہریوں نے شرکت کی مظاہرین نے پلے کارڈ اور بینرز اٹھارکھے تھے جن پر اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کرنے کے نعرے درج تھے۔ مظاہرین نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات نہ کرانے پر شدید نعرے بازی کی۔ سیکرٹری جنرل زبیر صفدر، صدر انجمن تاجران کاشف چودھری، سیاسی امور کے صدر ہما ایوب سمیت دیگر نے خطاب کیا۔ امیر جماعت اسلامی اسلام آباد انجینئر نصراللہ رندھاوا نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اسلام آباد میں پینے کے پانی کا کوئی نیا منصوبہ شروع نہیں کیا گیا، اسلام آباد کے شہریوں کو پانی میسر نہیں ہے، پانی کی کمی کے ذمہ دار سی ڈی اے، وفاقی حکومت اور یہاں کی انتظامیہ ہے، ایک فرد کو میئر، چیئرمین سی ڈی اے اور کمشنر کے اختیارات دییگئے ہیں،اسلام آباد کے نواحی علاقوں میں کوئی ترقیاتی کام۔نہیں ہو رہا، انجینئر نصراللہ رندھاوا نے کہاکہ تمام غیر قانونی آبادیوں کو رشوت لے کربسایاجا تاہے، اسلام آباد کے شہریوں سے ملک بھر کے شہریوں سے زیادہ ٹیکس لیا جا تا ہے،آئین کے تحت اسلام آبادکی صوبائی حکومت ہو نی چاہیئے،اسلام آباد کے عوام کے حقوق غصب کیے جا رہے ہیں کوئی سننے والا نہیں اسلام کے عوام سمجھ چکے ہیں کہ ان کے حقوق ہر کس نے ڈاکہ ڈالا ہے، انجنیئر نصراللہ رندھاوا نے کہاکہ آئین کے تحت اسلام آباد میں ہر 5 سال کے بعد بلدیاتی انتخابات ہو نا لازمی ہے، اسلام میں جون 2021 کو بلدیاتی الیکشن ہو نا چاییئے تھا، عدلتوں کے کہنے پر الیکشن کا فیصلہ ہوالیکن اسے ملتوی کردیا گیا،الیکشن کمیشن بھی ان کے ساتھ ملا ہوا ہے، بلدیاتی الیکشن کے انعقاد کے جدو جہد کریں گے، اپنے مطالبے کے لیے الیکشن کمیشن، سی ڈی اے کا گھیراؤ کریں گے۔ سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی اسلام آباد زبیر صفدرنے کہاکہ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ اسلام آباد کو بیوروکریسی سے نجات دلائی جائے،اسلام آبادکو منتخب قیادت کے حوالے کیا جائے، اسلام آباد میں ترقی نام کی کوئی چیز نہیں،اسلام آباد کو ایک غیر منتخب بیوروکریٹ اوروزیرداخلہ چلاتا ہے،اسلام آباد میں بیوروکریسی اورافسر شاہی کی بدمعاشی کو ختم کیا جائے۔