2025 ٹیسٹ کرکٹ، پاکستانی ٹیم بڑا معرکہ سر انجام نہ دے سکی
اشاعت کی تاریخ: 7th, December 2025 GMT
لاہور(نیوز ڈیسک)رواں سال میں پاکستانی ٹیم ٹیسٹ کرکٹ میں کوئی بڑا معرکہ سر انجام نہ دے سکی،5 میں سے2 ہی میچز میں کامیابی ملی، شان مسعود سب سے زیادہ 397رنز بنانے میں کامیاب رہے، واحد سنچری کپتان ہی نے بنائی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستانی ٹیم کو 2025 میں صرف 5 ٹیسٹ ہی کھیلنے کا موقع ملا جس میں 2 فتوحات حاصل ہوئیں، تین میچز میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا،ٹیم نے سال کا آغاز جنوبی افریقہ کے خلاف کیپ ٹاؤن ٹیسٹ سے کیا جس میں 10 وکٹ سے مات ہوئی۔
ویسٹ انڈیز کے خلاف ملتان میں ہوم سیریز1-1 سے برابر رہی، ٹیم نے پہلا مقابلہ 127رنز کے بڑے مارجن سے جیتا، اگلے میچ میں 120 رنز سے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔
جنوبی افریقہ کیخلاف لاہور ٹیسٹ میں پاکستان نے93 ر نز سے کامیابی حاصل کی، مگر راولپنڈی میں8 وکٹ سے مات ہو گئی۔
رواں سال گرین کیپس نے اننگز میں سب سے زیادہ اسکور 478 رنز جنوبی افریقہ کے خلاف کیپ ٹائون میں بنایا، سب سے کم133 رنز ملتان ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز کیخلاف اسکور کیے۔
کپتان شان مسعود 5 ٹیسٹ میں سب سے زیادہ 397 رنز بنانے میں کامیاب رہے، محمد رضوان 360 رنز کے ساتھ دوسرے اور بابر اعظم 315 رنز بنا کر تیسرے نمبرپر رہے۔
سال کی واحد سنچری بھی کپتان نے ہی بنائی، شان اور بابر اعظم 3،3 ففٹیز بھی بنانے میں کامیاب رہے۔
اسپنرنعمان علی نے سب سے زیادہ 30 وکٹیں حاصل کیں، ساجد خان 21 وکٹوں کے ساتھ دوسرے جبکہ ابرار احمد 7 شکار کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے۔ بہترین بولنگ صرف 41 رنز دے کر 6 وکٹیں حاصل کرنے کا اعزاز بھی نعمان علی کے نام رہا۔
محمد رضوان نے وکٹ کے پیچھے 18 کیچز تھامے، شان مسعود اور بابر اعظم کے دوران کیپ ٹائون ٹیسٹ میں سب سے بڑی 205رنز کی اوپننگ پارٹنرشپ قائم ہوئی ۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: سب سے زیادہ ٹیسٹ میں
پڑھیں:
پاکستانیوں نے 2025 میں گوگل پر سب سے زیادہ کیا سرچ کیا؟
گوگل نے 2025 کے لیے پاکستان میں سب سے زیادہ سرچ کیے جانے والے عنوانات کی فہرست جاری کردی۔
گوگل کے مطابق یہ درجہ بندی پاکستان میں پورا سال چھ کیٹیگریز کے حوالے سے کی گئی اربوں سرچز کی بنیاد پر ہے۔
یہ فہرست درج ذیل ہے:
کرکٹ
گوگل پر اس سال سب سے زیادہ ’پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقا‘ کو سرچ کیا گیا۔دیگر ٹاپ سرچز میں پاکستان سپر لیگ، ایشیا کپ، پاکستان بمقابلہ انڈیا، پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ، انڈیا بمقابلہ انگلینڈ، پاکستان بمقابلہ ویسٹ انڈیز، انڈیا بمقابلہ آسٹریلیا، آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی، اور پاکستان بمقابلہ یو اے ای شامل تھے۔
ایتھلیٹس:
بھارتی کرکٹر ابھیشیک شرما سب سے زیادہ سرچ کیے جانے والے ایتھلیٹ رہے۔ ان کے بعد حسن نواز، عرفان خان نیازی، صاحبزادہ فرحان، محمد عباس، صائم ایوب، یاسر خان، سیف حسن، اور عبدالصمد کو سب سے زیادہ سرچ کیا گیا۔
مقامی خبریں:
زیادہ سرچز کی فہرست میں مقامی خبریں بھی رہیں، ان میں کراچی کا سیلاب، ایران، آسان بزنس کارڈ، دریائے چناب میں سیلاب، فیڈرل بورڈ کے میٹرک امتحان کے نتائج، کراچی بورڈ کے میٹرک امتحان کے نتائج، وزیراعظم لیپ ٹاپ اسکیم، پاکستان میں سونے کی قیمتیں، اور نویں جماعت کے امتحانات کی تاریخیں شامل تھیں۔
ٹیکنالوجی:
ٹیکنالوجی کی کیٹیگری میں گوگل جیمینائی کو سب سے زیادہ تلاش کیا گیا۔ اس کے بعد تماشا، ڈیپ سیک، مائی کو، اون 4 ٹی، گوگل اے آئی اسٹوڈیو، کلاڈ، آئی فون 17، گروک، اور نان فنجیبل ٹوکنز (این ایف ٹی) ہیں۔
ترکیبیں:
سینڈوچ بنانے کی ترکیبیں اس کیٹیگری میں سب سے زیادہ تلاش کی گئیں۔ دیگر مشہور تلاشوں میں فوڈ فیوژن، کوئنو ، آٹے کی ترکیبیں، ڈیسرٹ، مٹن ڈشز، آسان ترکیبیں، ٹوفو کی ترکیبیں، سوپ اور بیف کی ترکیبیں شامل تھیں۔
گائیڈ:
اس کیٹیگری میں سرفہرست سرچ کراچی ای چالان کو چیک کرنے کا طریقہ تھا۔ دوسرے اکثر تلاش کیے جانے والے موضوعات میں انسٹاگرام پر پیغامات نہ بھیجنا، کار انشورنس، کریپٹو مارکیٹ میں سرمایہ کاری، اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری، کریڈٹ کارڈ کے لیے درخواست دینا، اسپانٹینیئس تصاویر بنانا، بہترین وکیل تلاش کرنا، ایپ کے ذریعے فون سے پرنٹ کرنا، اور بلاگ اپ لوڈ کرنا شامل تھے۔