سی ای او آئیسکو محمد نعیم جان نے فیڈرز، ٹرانسفارمرز اور صارفین کی انفرادی شکایات کے ازالے میں تاخیر کا نوٹس لے لیا
اشاعت کی تاریخ: 30th, May 2025 GMT
سی ای او آئیسکو محمد نعیم جان نے فیڈرز، ٹرانسفارمرز اور صارفین کی انفرادی شکایات کے ازالے میں تاخیر کا نوٹس لے لیا WhatsAppFacebookTwitter 0 30 May, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(سب نیوز)چیف ایگزیکٹو آفیسرآئیسکو محمد نعیم جان نے فیڈرز، ٹرانسفارمرز اور صارفین کی انفرادی شکایات کے ازالے میں تاخیر اور کمپلینٹ دفاتر کے نمبرز غیر ضروری مصروف رکھنے اور صارفین کی کالز اٹینڈ نہ کرنے کا نوٹس لے لیا۔
آئیسکو چیف کا کہنا تھا کہ معزز صارفین کو بجلی کی بلا تعطل فراہمی اور انکی شکایات کی بروقت کلیرنس ہماری اولین پیشہ ورانہ ذمہ داری ہے اور اس سلسلے میں کوتاہی کا مظاہرہ کرنے والے افسران وسٹاف کو ادارے میں ہر گز برداشت نہیں کیا جائے گا اور یہ اقدامات نہ صرف متعلقہ دفتر کی بدنامی کا باعث بن رہے ہیں بلکہ آئیسکو کی کسٹمر فرینڈلی دعوے کی نفی بھی کر رہے ہیں۔
محمد نعیم جان نے صارفین سے درخواست کی کہ اگر آئیسکو کے کسی بھی دفتر میں ان کی شنوائی نہ ہو تو وہ مرکزی کمپلینٹ اینڈ مانیٹرنگ سیل کے نمبرز051-9252933,051-9252934 پر کال کریں اور ادارے میں موجود کالی بھیڑوں کی نشاندہی کریں تاکہ ان کے خلاف سخت سے سخت محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے۔ انہوں نے چیف انجینئر آپریشن محمد کاشف شاہ کو ہدایات جاری کیں کہ وہ عام دنوں میں اور خصوصی طور پر بارش اور خراب موسم کے دوران فیڈرز، ٹرانسفارمرز اور انفرادی شکایات اور انکی کلیرنس کے دورائینے کی مانیٹرنگ کریں تا کے ان افسران و سٹاف کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے جن کی سستی اور نا اہلی ادارے کی نیک نامی کو خراب کرنے کا باعث بن رہی ہے کیوں آئیسکو کا مطمین صارف آئیسکو کی پہچان ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپارلیمنٹ میں جعلی بھرتیاں کرنے والا ملازم بے نقاب ، معطل ، اسپیکر نے معاملہ ایف آئی اے کو بھجوا دیا، جعلی لیٹر سمیت دستاویز سب نیوز پر پارلیمنٹ میں جعلی بھرتیاں کرنے والا ملازم بے نقاب ، معطل ، اسپیکر نے معاملہ ایف آئی اے کو بھجوا دیا، جعلی لیٹر سمیت... حکومت نے عیدالاضحی کی تعطیلات کا اعلان کردیا، کتنی چھٹیاں ہوں گی، تفصیلات سب نیوز پر یکم جون سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی ردوبدل کا امکان ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں 0.81فیصد کمی ریکارڈ،گزشتہ ہفتے 14اشیا مہنگی ہوئیں، ادارہ شماریات اسلام آباد پولیس نے جماعت اسلامی کے رہنما مشتاق احمد کو حراست میں لے لیا ڈیجیٹل کرنسی ریگولیٹ اور ضوابط طے کرنے کیلئے پاکستان کرپٹو کونسل کا اجلاس طلب
Copyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: ٹرانسفارمرز اور انفرادی شکایات اور صارفین کی سب نیوز لے لیا
پڑھیں:
معاشی سرگرمیوں میں تیزی، کے الیکٹرک صنعتی صارفین کا بجلی استعمال ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا
کراچی: ملک میں معاشی سرگرمیوں میں بہتری کے ساتھ کے الیکٹرک صنعتی صارفین کی جانب سے بجلی کے استعمال نے نئی بلند ترین سطح حاصل کر لی۔ مالی سال 2026 کے دوران کے الیکٹرک کے صنعتی فیڈرز پر بجلی کی مجموعی کھپت 6 ارب 8 کروڑ یونٹس (6.08 ارب یونٹس) ریکارڈ کی گئی، جو ادارے کی تاریخ میں کسی بھی مالی سال کے دوران سب سے زیادہ ہے۔
کے الیکٹرک کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق صنعتی بجلی کی طلب میں یہ نمایاں اضافہ ایسے وقت میں سامنے آیا جب پاکستان کی مجموعی قومی پیداوار (جی ڈی پی) کی شرح نمو 3.7 فیصد رہی۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ کراچی کی صنعتوں کو مسلسل، قابل اعتماد اور بلا تعطل بجلی کی فراہمی نے صنعتی پیداوار اور معاشی سرگرمیوں کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کیا۔
کے الیکٹرک کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سید محمد طہٰ نے کہا کہ صنعتی بجلی کے استعمال میں ریکارڈ اضافہ حکومت پاکستان، اسپیشل انویسٹمنٹ فسیلیٹیشن کونسل (SIFC) اور کراچی کی صنعتی برادری کی مشترکہ کوششوں کا نتیجہ ہے۔ ان کے مطابق سرمایہ کاری کے بہتر ماحول، صنعتی سرگرمیوں میں تیزی اور کاروباری اعتماد میں اضافے نے اس کامیابی کو ممکن بنایا۔
انہوں نے کہا کہ کراچی ملک کی معاشی شہ رگ ہے اور کے الیکٹرک 2013 سے صنعتی فیڈرز کو لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ رکھے ہوئے ہے تاکہ صنعتوں کی پیداوار اور برآمدات متاثر نہ ہوں۔
بی تھری کیٹیگری میں سب سے زیادہ بجلی استعمال
اعلامیے کے مطابق سب سے زیادہ بجلی کا استعمال بی تھری (B3) کیٹیگری میں ریکارڈ کیا گیا، جس میں 501 سے 5 ہزار کلوواٹ تک بجلی استعمال کرنے والی صنعتیں شامل ہیں۔ اس زمرے میں سیمنٹ، اسٹیل، ٹیکسٹائل، کیمیکل اور دیگر بڑے صنعتی شعبے شامل ہیں۔
ماہانہ بنیاد پر جون 2026 میں صنعتی بجلی کی کھپت سب سے زیادہ رہی، جبکہ اپریل 2026 دوسرے نمبر پر رہا۔
گزشتہ سال کے مقابلے میں 20 فیصد سے زائد اضافہ
اعداد و شمار کے مطابق مالی سال 2025 میں صنعتی صارفین نے 5.04 ارب یونٹس بجلی استعمال کی تھی، جبکہ مالی سال 2026 میں یہ مقدار بڑھ کر 6.08 ارب یونٹس تک پہنچ گئی، جو 20 فیصد سے زائد سالانہ اضافہ ظاہر کرتی ہے۔
اس سے قبل مالی سال 2022 میں صنعتی بجلی کی کھپت 5.84 ارب یونٹس ریکارڈ کی گئی تھی، تاہم رواں مالی سال میں یہ ریکارڈ بھی ٹوٹ گیا۔
349 نئے صنعتی کنکشنز فراہم
کے الیکٹرک کے مطابق مالی سال 2026 کے دوران 349 نئے صنعتی کنکشنز جاری کیے گئے، جبکہ 273 صنعتی صارفین نے اپنے بجلی کے لوڈ میں اضافہ کیا، جس سے مجموعی طور پر 168 میگاواٹ اضافی طلب قومی گرڈ میں شامل ہوئی۔
اعلامیے میں کہا گیا کہ حکومت کی جانب سے صنعتوں کو کیپٹو پاور پلانٹس سے قومی گرڈ پر منتقل کرنے کی پالیسی، معاشی بحالی اور صنعتی پیداوار میں اضافے نے بھی بجلی کی طلب بڑھانے میں اہم کردار ادا کیا۔
کمپنی کا مزید کہنا ہے کہ صنعتی فیڈرز کی ریکوری کی شرح تمام صارفین کے مختلف زمروں میں سب سے بہتر رہی، جو بروقت بلوں کی ادائیگی اور لوڈشیڈنگ سے استثنیٰ کے درمیان مضبوط تعلق کو ظاہر کرتی ہے۔
کے الیکٹرک نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ کراچی کی صنعتوں اور کاروباری سرگرمیوں کو قابل اعتماد اور بلا تعطل بجلی کی فراہمی آئندہ بھی اس کی اولین ترجیح رہے گی تاکہ ملکی معیشت کی ترقی میں اپنا کردار جاری رکھا جا سکے۔