راول ڈیم میں پانی کی سطح بلند،سپل ویز کل بروز بدھ صبح 8 بجے کھولے جائیں گے WhatsAppFacebookTwitter 0 16 September, 2025 سب نیوز

اسلام آباد (سب نیوز) وفاقی دارالحکومت کے راول ڈیم میں پانی کی سطح میں نمایاں اضافہ ریکارڈ،راول ڈیم میں پانی کی سطح 1752 فٹ تک پہنچ گئی۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق ڈیم کے سپل ویز کل بروز بدھ صبح 8 بجے کھولے جائیں گے، سپل ویز کھولنے کے عمل کی نگرانی اسسٹنٹ کمشنر نیلور کی جانب سے کی جائے گی ،ضلعی انتظامیہ کی جانب سے شہریوں کو نشیبی ایریاز اور ندی نالوں کے قریب نہ جانے کی ہدایت ، ترجمان کے مطابق تمام متعلقہ ادارے کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے مکمل تیار ہیں، شہری ایمرجنسی کی صورت میں ضلعی کنٹرول روم سے فوری رابطہ کریں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرانقلاب – مشن نور سی ڈی اے کے ممبر ایڈمن امریکہ چلے گے ، ممکنہ طور پر ممبر ایڈمن اور ممبر اسٹیٹ کون ہوسکتے ہیں ،تفصیلات سب نیوز.

.. امریکا نے ایران پر مزید پابندیاں لگا دیں،افراد اور کمپنیوں کی فہرست جاری جعلی فٹبال ٹیم کے ذریعے انسانی اسمگلنگ، جاپان سے 22افراد ڈی پورٹ عمران خان کا ٹوئٹر اکاونٹ بھارت سے آپریٹ ہو رہا ہے، وزیر ریلوے حنیف عباسی کا دعوی ایمان مزاری نے جسٹس ثمن رفعت کو ہٹانے پر جسٹس ڈوگر کیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل سے رجوع کرلیا جس کے ہاتھ میں موبائل ہے اس کے پاس اسرائیل کا ایک ٹکڑا ہے،نیتن یاہو TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: راول ڈیم میں پانی کی سطح سپل ویز

پڑھیں:

خیرپور،ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سروائیکل کینسر سے بچائو کی مہم کا آغاز

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

خیرپور (جسارت نیوز)ضلع خیرپور میں ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت کی جانب سے 9 سے 14 سال کی عمر کی بچیوں کو سروائیکل کینسر سے بچانے کے لیے ویکسین مہم کا آغاز 15 ستمبر سے کر دیا گیا ہے، جو 27 ستمبر 2025 تک ضلع کی 76 یونین کونسلز میں جاری رہے گی۔ اس مہم کی افتتاحی تقریب گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول مال روڈ پر منعقد ہوئی، جس کے مہمانِ خصوصی ڈپٹی کمشنر فیاض حسین راہوجو تھے، جبکہ اعزازی مہمانوں میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر سید مسرور الحسن شاہ، ڈسٹرکٹ کونسل کے وائس چیئرمین سید فہد علی شاہ جیلانی، اسکول کی پرنسپل حضوران سھتو اور ڈی او عبدالسمیع پنیرو شامل تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سروائیکل کینسر سے بچاؤ کی ویکسین بالکل محفوظ ہے اور اس سے بچیوں کی زندگی کو ایک مہلک بیماری سے بچایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ تمام یوسی چیئرمین، وائس چیئرمین، محکمہ صحت کے افسران اور شہری اس مہم کو کامیاب بنانے میں بھرپور تعاون کریں اور اس بات کی نگرانی کریں کہ کوئی بھی بچی ویکسین لگوانے سے محروم نہ رہ جائے۔ تقریب میں محکمہ صحت کے افسران، سول سوسائٹی، شہریوں اور مختلف اسکولوں کے طلبا و طالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

متعلقہ مضامین

  • کیا راول ڈیم کا پانی فلٹریشن کے بعد بھی پینے کے لیے غیر محفوظ ہے؟
  • مریم نواز الیکٹرک بسوں کی افتتاحی تقریب کیلئے آج وزیر آباد جائیں گی 
  • پنجاب کے دریاؤں میں پانی کی سطح بلند ,کئی مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب
  • خیرپور،ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سروائیکل کینسر سے بچائو کی مہم کا آغاز
  • افغان مہاجرین کے مکمل انخلا تک کارروائی ہوگی، ضلعی انتظامیہ چمن
  • وزیراعظم کی لینڈ مافیا کیخلاف فیصلہ کن کارروائی، اوورسیز کی شکایات کے ازالے کیلئے 7رکنی جوائنٹ ایکشن کمیٹی تشکیل ، نوٹیفکشن سب نیوز پر
  • بھارتی اداکارہ کترینہ کیف کے ہاں بچے کی ولادت متوقع؟ بھارتی میڈیا نے پیدائش کا مہینہ بھی بتادیا
  • لاہور میں زیر زمین پانی کی سطح تیزی سے کم ہو نے لگی
  • قصور، معروف فلمی اداکارہ ریشم کا سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ