انسٹنٹ میسجنگ پلیٹ فارم واٹس ایپ نے اپنے ویب ورژن کے لیے وائس اور ویڈیو کالنگ متعارف کرانے کی تیاری لی۔

واٹس ایپ بِیٹا انفو کے مطابق کمپنی کی جانب سے یہ فیچرز واٹس ایپ ویب کے بِیٹا ورژن میں آزمائش کے لیے پیش کیے گئے ہیں۔ تاہم، صارفین کے لیے فیچر لانچنگ کی حتمی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔

اس اپ ڈیٹ کے بعد صارفین کروم، سفاری اور ایج جیسے براؤزر سے براہ راست انفرادی اور گروپ کالز کر سکیں گے اور ونڈوز یا میک او ایس صارفین کو واٹس ایپ کی ڈیسک ٹاپ ایپ کی ضرورت نہیں رہے گی۔

واٹس ایپ نے 2021 میں اپنے ڈیسک ٹاپ ورژن میں کالنگ فیچر متعارف کرایا تھا۔ تاہم، صارفین اس فیچر کو مخصوس ویب براؤزرز پر ہی استعمال کر سکتے تھے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: واٹس ایپ

پڑھیں:

بجلی صارفین کیلئے اچھی خبر: ماہانہ، سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں قیمت مزید کم ہونے کا امکان 

بجلی صارفین کو اچھی خبر ملنے کا امکان ہے جب کہ ماہانہ اور سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مزید سستی کیے جانے کی توقع ہے۔

رپورٹ کے مطابق مارچ کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کے تحت فی یونٹ بجلی 3 پیسے سستی ہونے کاامکان ہے، سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 1 روپے فی یونٹ سے زائد سستی ہونے کا امکان ہے، سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت مجموعی طور پر 51 ارب 49 کروڑ کا ریلیف ملے گا۔

مالی سال 2024-25 کی تیسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں درخواست دائر کردی گئی، کیپسٹی چارجز کی مد میں 47 ارب 12 کروڑ 40 لاکھ روپے کمی کی درخواست  کی گئی ہے۔

سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ اور ایف سی اے کی درخواست پر نیپرا کل سماعت کرے گا، درخواست میں کہا گیا کہ مارچ میں 8 ارب 40 کروڑ 90 لاکھ یونٹس بجلی پیدا کی گئی، ماہ مارچ میں بجلی کی لاگت 9.22 روپے فی یونٹ تھی۔

درخواست کے مطابق مارچ کے لئے بجلی کی ریفرنس لاگت9.25 روپے فی یونٹ تھی۔

متعلقہ مضامین

  • چیٹ جی پی ٹی کے ایک اور فیچر نے آتے ہی تہلکہ مچا دیا
  • نوکیا فیچر فونز پر بڑی قیمتوں میں کمی — پاکستانی صارفین کے لیے خوشخبری
  • بلوں کی مدمیں واجبات کی وصولی کے لئے بڑافیصلہ، عوام کو بڑی سہولت دیدی
  • چیٹ جی پی ٹی کا نیا لائٹ ورژن متعارف
  • نادرا سے اسلحہ لائسنس کی تجدید کرانا آسان,شہریوں کیلئے اچھی خبر
  • وائس ریکارڈنگ اب پہلے سے بہتر اور آسان، واٹس ایپ کا نیا فیچر کیا ہے؟
  • بجلی صارفین کیلئے اچھی خبر: ماہانہ، سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں قیمت مزید کم ہونے کا امکان
  • بجلی صارفین کیلئے اچھی خبر: ماہانہ، سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مزید سستی ہونے کاامکان
  • بجلی صارفین کیلئے اچھی خبر: ماہانہ، سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں قیمت مزید کم ہونے کا امکان