WE News:
2026-06-03@08:32:41 GMT

واٹس ایپ نے میک صارفین کے لیے نئے فلٹرز متعارف کرا دیے

اشاعت کی تاریخ: 26th, August 2025 GMT

واٹس ایپ نے میک صارفین کے لیے نئے فلٹرز متعارف کرا دیے

واٹس ایپ نے میک صارفین کے لیے چیٹ آرگنائزیشن کو مزید آسان بنانے کے لیے نئے فلٹرز متعارف کرا دیے ہیں۔ اس فیچر کی بدولت اب صارفین اپنے چیٹس کو مختلف زمروں میں فوراً دیکھ سکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: واٹس ایپ نے اسٹیٹس شیئر کا نیا فیچر متعارف کرا دیا

ویب بیٹا انفو  کے مطابق واٹس ایپ نے میک صارفی کے لیے چیٹ کے 3 نئے فلٹرز شامل کیے ہیں۔

نہ پڑھی گئی چیٹس: اس فلٹر پر کلک کرنے سے صرف وہ چیٹس نظر آئیں گی جنہیں ابھی تک نہیں کھولا گیا، اس طرح صارفین اہم پیغامات فوری طور پر تلاش کرسکیں گے۔

فیورٹ چیٹس: صارفین اپنے اہم کانٹیکٹس کو فیورٹ بنا سکیں گے تاکہ ان کی چیٹس ہمیشہ الگ نظر آئیں۔

گروپ چیٹس: یہ فلٹر تمام گروپ چیٹس کو ایک جگہ جمع کرے گا تاکہ صارفین کو گروپ گفتگو تلاش کرنے میں دشواری نہ ہو۔

پہلے یہ فیچر آئی فون پر ٹیسٹ کیا گیا تھا اور اب میک صارفین کے لیے متعارف کرایا گیا ہے، تاہم فی الحال یہ صرف کچھ صارفین کو فراہم کیا گیا ہے۔ واٹس ایپ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ آنے والے دنوں میں اسے مزید صارفین تک پہنچا دیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: واٹس ایپ کے 8 نئے کارآمد فیچرز بیٹا ٹیسٹرز کے لیے دستیاب، خصوصیات کیا ہیں؟

یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ حالیہ دنوں میں واٹس ایپ نے کئی نئے فیچرز متعارف کرائے ہیں۔ ان میں ایک اہم فیچر یہ ہے کہ اب صارفین دوسرے ایپس سے براہِ راست واٹس ایپ اسٹیٹس پر ویڈیوز یا تصاویر شیئر کرسکتے ہیں۔ اس کے علاوہ کمپنی ایک اور فیچر پر بھی کام کر رہی ہے جس کے تحت صارفین یہ دیکھ سکیں گے کہ ان کے اسٹیٹس کو حال ہی میں کس نے دیکھا ہے، ساتھ ہی اسٹیٹس کی پرائیویسی سیٹنگز میں بھی مزید بہتری لائی جا رہی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news چیٹ فلٹرز صارفین فیورٹ چیٹس گروپ چیٹ میک بک واٹس ایپ.

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: صارفین گروپ چیٹ میک بک واٹس ایپ واٹس ایپ نے کے لیے

پڑھیں:

بجلی صارفین کے لیے ریلیف کا اعلان، پاور ڈویژن نے عوام کو خوشخبری سنا دی

پاور ڈویژن نے اعلان کیا ہے کہ رواں سال جون کے دوران بجلی صارفین کو فی یونٹ 20 پیسے کا خالص ریلیف ملے گا۔

اعلامیے کے مطابق ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 1.73 روپے فی یونٹ اضافہ جبکہ سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 1.93 روپے فی یونٹ کمی کی گئی ہے، جس کے نتیجے میں صارفین کو مجموعی طور پر 20 پیسے فی یونٹ کا فائدہ حاصل ہوگا۔

پاور ڈویژن کے مطابق جون میں بجلی کے نرخ جنوری تا مئی 2026 کے مقابلے میں برقرار رہیں گے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سہ ماہی ریلیف کی شرح ماہانہ اضافے سے زیادہ رہی، جس کی وجہ سے صارفین کو خالص ریلیف میسر آئے گا۔

پاور ڈویژن نے بتایا کہ ایران اور امریکا کے درمیان جنگ کے باعث عالمی توانائی منڈی شدید دباؤ کا شکار رہی اور برینٹ کروڈ آئل کی متوقع قیمت 70 ڈالر فی بیرل سے بڑھ کر 120 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی۔

پاور ڈویژن کے مطابق اس صورتحال کے باوجود حکومت نے بروقت اقدامات کرتے ہوئے بجلی صارفین کو بڑے اضافی مالی بوجھ سے محفوظ رکھا۔

اعلامیے کے مطابق اپریل میں بجلی کی قیمت میں ممکنہ طور پر 5 سے 6 روپے فی یونٹ اضافے کا خدشہ تھا، تاہم حکومتی اقدامات کے نتیجے میں اس اضافے کو محدود کرکے 1.73 روپے فی یونٹ تک رکھا گیا۔ اس طرح صارفین پر تقریباً 38 ارب روپے کا اضافی بوجھ منتقل ہونے سے بچ گیا۔

پاور ڈویژن کا کہنا ہے کہ محدود لوڈ مینجمنٹ، مقامی گیس کے استعمال اور فرنس آئل کے مؤثر استعمال کے ذریعے توانائی کے بحران کا مقابلہ کیا گیا۔

مزید بتایا گیا کہ سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 1.93 روپے فی یونٹ کمی کی گئی ہے جس سے مجموعی طور پر 65 ارب روپے کا ریلیف صارفین کو ملے گا۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ لائن لاسز میں کمی اور بجلی کی طلب میں اضافے کے باعث صارفین کو نمایاں ریلیف فراہم ہوا، جبکہ متوقع بیس ٹیرف کے مقابلے میں 46 ارب روپے کی منفی تبدیلی بھی صارفین کے حق میں گئی۔

پاور ڈویژن نے اس بات پر زور دیا کہ حکومت نے عالمی اور علاقائی سطح پر درپیش مشکلات کے باوجود بجلی کے نرخوں کو مستحکم رکھنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews بجلی صارفین پاور ڈویژن ریلیف کا اعلان عوام کو خوشخبری وی نیوز

متعلقہ مضامین

  • کوئٹہ میں پیٹرول اور ڈیزل کی قلت کیوں ہوئی؟ وجہ سامنے آگئی
  • تمام ایپل ڈیوائسز پر یکساں تجربہ، واٹس ایپ کا یونیفائیڈ ڈیزائن پلان سامنے آ گیا
  • رواں ماہ بجلی صارفین کو کتنا ریلیف ملے گا؟ پاور ڈویژن نے بتا دیا
  • فراری کی پہلی الیکٹرک کار متعارف، رونمائی کے فوراً بعد تنقید کا طوفان
  • ایکس نے ’ری ایکٹ ود ویڈیو‘ فیچر متعارف کرا دیا، یہ کام کیسے کرتا ہے؟
  • حکومت نے بجلی کی سبسڈی کو “ٹارگٹڈ” بنانے کیلئے نیا سسٹم متعارف کرادیا۔۔؟؟
  • والدین کے لیے بڑی راحت، اب بچے فیس بک، انسٹاگرام استعمال نہیں کر سکیں گے
  • تحریک انصاف میں اختلافات شدید، دو گروپ آمنے سامنے آگئے
  • ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ؛ بجلی کی فی یونٹ قیمت میں اضافے کا امکان
  • بجلی صارفین کے لیے ریلیف کا اعلان، پاور ڈویژن نے عوام کو خوشخبری سنا دی