واٹس ایپ صارفین کے لیے چیٹ جی پی ٹی کا نیا فیچر متعارف
اشاعت کی تاریخ: 17th, June 2025 GMT
میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ کے صارفین اب ایک نئے چیٹ جی پی ٹی فیچر سے براہ راست استفادہ اٹھا سکیں گے۔
میٹا کی ذیلی ایپ نے 2024 کے آخر میں مشہور اے آئی پلیٹ فارم کو بطور مفت چیٹ بوٹ شامل کیا تھا جس کو استعمال کرتے ہوئے صارفین سوالات پوچھ سکتے ہیں۔
اب کوئی بھی صارف ایک کوڈ لکھ کر واٹس ایپ کے لیے چیٹ جی پی ٹی تک رسائی حاصل کر سکتا ہے۔ ایسا کرنے کے لیے صارف کو 1-800-CHATGPT کو بطور کانٹیکٹ ایڈ کرنا ہوگا۔
لیکن اب اوپن اے آئی نے واٹس ایپ پر اس فیچر کو مزید بہتر کیا ہے اور اس سے تصاویر بنائی جا سکیں گی۔
صارفین ایسا دو طریقوں سے کر سکتے ہیں: ایک طریقہ لکھ کر مطلوبہ تصویر حاصل کرنا ہے جبکہ دوسرا طریقہ کیمرا رول سے تصویر اپ لوڈ کر کے اس میں تبدیلی لانا ہے۔
وہ صارفین جن کا چیٹ جی پی ٹی پر اکاؤنٹ نہیں ہے وہ میسجنگ پلیٹ فارم پر روزانہ ایک تصویر بنا سکیں گے، اس کے لیے مزید تصاویر کے لیے چیٹ جی پی ٹی اکاؤنٹ کو جوڑنے کا آپشن بھی دیا گیا ہوگا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: چیٹ جی پی ٹی واٹس ایپ کے لیے
پڑھیں:
پاکستان کا پہلا اور جدید “کوآبلیشن“ کینسر ٹریٹمنٹ کا آغاز کردیا گیا
پاکستان کا اور پنجاب کا تاریخی اور پہلا اور جدید “کوآبلیشن“ کینسر ٹریٹمنٹ کا آغاز کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی جانب سے چین سے منگوائی جدید مشینری سے کینسر کے مریض شفا یاب ہونے لگے ہیں۔ یہ چین کے ماہرین کے جدید اور محفوظ ترین طریقہ علاج ہے جس کا پنجاب میں باضابطہ آغاز کردیا گیا ہے۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف آج پنجاب کی سب سے پہلی کینسر کے جدید ترین علاج کی مشین ‘کوآبلیشن’ کا افتتاح کریں گی۔ پنجاب کا پہلا ‘کوآبلیشن’ سنٹر میو ہسپتال میں قائم ہوگیا ہے جہاں ڈاکٹروں اور عملے کی تربیت پہلے ہی مکمل ہوچکی ہے۔
میو ہسپتال لاہور کے ڈاکٹرز کی ٹیم پھیپھڑے اور چھاتی کے کینسر کے دو مریضوں کا جدید طریقہ علاج سے کامیاب آپریشن بھی کر چکے ہیں۔ جگر میں خون پہنچانے والی شریانوں میں رکاوٹ (ٹیومر) اور چھاتی کے کینسر کا بجلی کی حرارت کے ذریعے کامیاب علاج کیا گیا ہے۔
‘کوآبلیشن’ کے علاج کے جدید طریقے میں بجلی سے پیدا کردہ حرارت سے متاثرہ ٹشوز جلا دیے جاتے ہیں اور سرجری کے مقابلے میں اس جدید طریقہ علاج میں مریض کو کم تکلیف ہوتی ہے اور تندرست ہونے کا عمل بھی تیز ہوتا ہے۔
میو ہسپتال کے ڈاکٹروں نے اس نئے طریقہ علاج اور جدید مشینری کو کینسر کے علاج میں بڑی پیش رفت قرار دیا ہے۔
Post Views: 7