واٹس ایپ نے جعل سازیوں میں ملوث لاکھوں اکاؤنٹ ڈیلیٹ کردیے
اشاعت کی تاریخ: 7th, August 2025 GMT
انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے دنیا بھر میں ’پِگ بچرنگ‘ اسکیم سینٹر سے مبینہ طور پر تعلق رکھنے والے 68 لاکھ سے زائد اکاؤنٹ ڈیلیٹ کر دیے۔
کئی برس سے منظم مجرمانہ نیٹورک بالخصوص جنوب مشرقی ایشیاء میں ہزاروں لوگوں کو آن لائن جعل سازی کے لیے زور دے رہے ہیں۔
میانمار اور کمبوڈیا جیسے ممالک سے چلائے جانے والے یہ اسکیم سینٹر لوگوں کو حقیقی نوکریوں کا جھانسہ دے کر پھنساتے ہیں اور ان کو ورچوئل غلام بناتے ہیں تاکہ دنیا بھر میں معصوم لوگوں سے اربوں ڈالر لوٹے جا سکیں۔
’پگ بچرنگ‘ نامی جعل سازیوں میں مجرمان آن لائن لوگوں سے رومانوی تعلقات بنا کر ان کا اعتماد حاصل کرتے ہیں اور ان سے مختلف انویسٹمنٹ اسکیمز میں سرمایہ کاری کرنے کے لیے راضی کر کے پیسے منگاتے ہیں، عموماً کرپٹو کرنسی کی صورت میں۔
یہ جعل سازی عموماً ایک ٹیکسٹ میسج یا ڈیٹنگ ایپ جیٹ سے شروع ہوتی ہے اور پھر پرائیوٹ میسجنگ ایپس کے بعد بالآخر رقوم کی ادائیگی یا کرپٹو پلیٹ فارم تک پہنچ جاتی ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کراچی میں شوہر کے ساتھ موٹرسائیکل چوری کی درجنوں وارداتوں میں ملوث ملزمہ گرفتار
سولچر بازار پولیس نے موٹرسائیکل لفٹنگ میں ملوث خاتون ملزمہ کو گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق سولچر بازارپولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل لفٹنگ میں ملوث خاتون ملزمہ سحر بتول زوجہ کاشف خان کو گرفتار کرلیا
۔پولیس کے مطابق ملزمہ کی گرفتاری سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے عمل میں لائی گئی۔گرفتار ملزمہ اپنے شوہر کے ہمراہ موٹرسائیکل لفٹنگ کی درجنوں وارداتوں میں ملوث رہی ہے۔
دونوں میاں بیوی کو موٹر سائیکل لے جاتے ہوئے سی سی ٹی وی فوٹیج میں بھی دیکھا جاسکتا ہے۔ ملزمہ کے قبضے سے موٹر سائیکل نمبر KQX-2361 میکر سپر اسٹار 70 برآمد کرلی گئی۔
گرفتارملزمہ اورفرار شوہر کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ درج، مزید تفتیش جاری ہے۔