ایران کا موساد ایجنٹ گرفتار کرنے کا دعوی
اشاعت کی تاریخ: 20th, June 2025 GMT
تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جون2025ء)ایران نے کہا ہے کہ انہوں نے ایک اور موساد جاسوس کو گرفتار کیا ہے۔ایرانی میڈیا رپورٹس کے مطابق مبینہ گرفتار جاسوس بذریعہ واٹس ایپ ایرانی فضائی دفاع کا ڈیٹا شیئر کر رہا تھا۔
(جاری ہے)
جمعے کو حکام نے موساد کے ایک مشتبہ ایجنٹ کو گرفتار کیا ہے جس نے مبینہ طور پر واٹس ایپ میسجنگ ایپ کے ذریعے ایران کی فضائی دفاعی تنصیبات کے بارے میں معلومات اسرائیل کو بھیجی تھیں۔
.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے
پڑھیں:
کراچی: مبینہ مقابلے میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
فیروز آباد پولیس نے ہل پارک کے قریب مبینہ مقابلے میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق گرفتار ڈاکو کی شناخت 28 سالہ علی حسن کے نام سے کی گئی جس کے قبضے سے پولیس نے اسلحہ برآمد کرلیا جبکہ مقابلے کے دوران اس کا ساتھی موقع سے فرار ہوگیا جس کی تلاش میں پولیس چھاپے مار رہی ہے۔
پولیس نے زخمی ڈاکو کو طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کر دیا جبکہ پولیس اس کا کرمنل ریکارڈ بھی چیک کر رہی ہے۔