واٹس ایپ نے بہتر پیغام لکھنے کے لیے اے آئی فیچر ’رائیٹنگ ہیلپ‘ متعارف کرا دیا
اشاعت کی تاریخ: 28th, August 2025 GMT
واٹس ایپ نے صارفین کے لیے نیا فیچر رائٹنگ ہیلپ متعارف کرادیا ہے جو مصنوعی ذہانت کی مدد سے پیغامات کو بہتر، دوبارہ تحریر اور وقت کے مطابق ایڈجسٹ کرنے کی سہولت فراہم کرے گا۔
یہ بھی پڑھیں: واٹس ایپ نے میک صارفین کے لیے نئے فلٹرز متعارف کرا دیے
کمپنی کے مطابق یہ فیچر میٹا کی پرائیویٹ پروسیسنگ ٹیکنالوجی استعمال کرتا ہے جس سے صارفین کو اے آئی پر مبنی تجاویز ملیں گی جبکہ پیغام کے اصل مواد تک کمپنی یا پلیٹ فارم کی رسائی نہیں ہوگی۔
introducing writing help with Meta AI on WhatsApp, a private way to help you rephrase, proofread or adjust the tone of your message.
writing help uses Private Processing to generate…
— WhatsApp (@WhatsApp) August 27, 2025
رائٹنگ ہیلپ کے ذریعے صارف اپنے تحریر کردہ پیغامات کو زیادہ سہل اور درست انداز میں دوبارہ لکھوا سکتے ہیں۔ فیچر کو استعمال کرنے کے لیے پیغام لکھتے وقت ایپ میں نیا پینسل آئیکن نمایاں ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: واٹس ایپ کمپنی حرکت میں آگئی، 68 لاکھ اکاؤنٹس ڈیلیٹ کردیے، وجہ کیا نکلی؟
ماہرین کے مطابق یہ فیچر اس مقصد کے لیے متعارف کرایا گیا ہے تاکہ صارفین تیسرے فریق کے سافٹ ویئرز کے بجائے واٹس ایپ ہی پر سہولت حاصل کریں، یہ فیچر فی الحال محدود ممالک میں دستیاب ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news پیغام رائٹنگ ہیلپ نیا فیچر واٹس ایپذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پیغام رائٹنگ ہیلپ نیا فیچر واٹس ایپ واٹس ایپ کے لیے
پڑھیں:
پاکستان آئیڈل کا جج بننے پر تنقید، فواد خان نے خاموشی توڑ دی
پاکستان کے سپر اسٹار فواد خان نے ’پاکستان آئیڈل‘ کے جج کے طور پر تنقید کا نشانہ بنائے جانے پر ردعمل دیا ہے۔
پاکستان آئیڈل نے دن سال بعد واپسی کی ہے تاہم یہ شو تنازعات کا بھی سامنا کر رہا ہے، خاص طور پر ججز کے انتخاب پر تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔
ججز پینل میں راحت فتح علی خان، زیب بنگش، بلال مقصود اور فواد خان شامل ہیں۔ سوشل میڈیا صارفین کی ایک بڑی تعداد نے فواد اور بلال کو جج مقرر کیے جانے پر سوال اٹھائے ہیں، جبکہ گلوکارہ حمیرا ارشد نے بھی فواد خان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
سوشل میڈیا پر کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ نئی نسل بلال مقصود اور فواد خان کے ماضی کے موسیقی کے کام سے واقف نہیں۔ یاد رہے کہ بلال مقصود مشہور بینڈ "اسٹرنگز" کا حصہ رہ چکے ہیں، جبکہ فواد خان نے بطور گلوکار اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا اور "انٹٹی پیراڈائم" کے مرکزی گلوکار رہے ہیں۔
حال ہی میں لاہور میں اپنی آنے والی فلم "نیلوفر" کی میوزک لانچ تقریب میں فواد خان سے جب گانے سے متعلق سوال کیا گیا تو انہوں نے مزاحیہ انداز میں جواب دیا: ’نہیں، میں نے کوئی گانا نہیں گایا۔‘
سپر اسٹار نے ہنستے ہوئے مزید کہا کہ ’پاکستان مجھے گانے ہی نہیں دے رہا۔‘ فواد خان کا یہ جواب سوشل میڈیا پر خوب توجہ حاصل کر رہا ہے اور صارفین ان کے اس ردعمل پر تبصرے کر رہے ہیں۔