آئیسکو نے بجلی بلوں میں پی ٹی وی لائسنس فیس ختم کر دی
اشاعت کی تاریخ: 28th, August 2025 GMT
اسلام آباد:
وفاقی حکومت اور وزارت توانائی پاور ڈویڑن کی ہدایات پر آئیسکو نے بجلی کے بلوں میں لگنے والی پی ٹی وی لائسنس فیس ختم کردی ہے۔
چیف ایگزیکٹو آفیسر آئیسکو انجینئر چوہدری خالد محمود نے بتایا کہ اسلام آباد میں اس سہولت کا اطلاق تمام ٹیرف کے حامل صارفین پر یکم جولائی 2025 سے کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے آئیسکو کے تمام فیلڈ دفاتر کو ہدایات جاری کی جا چکی ہیں۔
چیف ایگزیکٹوآفیسر نے بتایا کہ صارفین سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ مزید معلومات کے لیے آئیسکو کے قریبی دفاتر سے رابطہ کر سکتے ہیں۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
اسلام آباد ہائیکورٹ کا چیئرمین پی ٹی اے کو فوری عہدے سے ہٹانے کا حکم
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے چیئرمین کو عہدے سے ہٹانے کا حکم دے دیا۔
عدالت نے چیئرمین پی ٹی اے کو عہدے سے ہٹانے کی درخواست منظور کر لی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے ریمارکس دیے کہ چیئرمین پی ٹی اے کی تعیناتی قانونی طور پر درست نہیں ہوئی لہٰذا چیئرمین پی ٹی اے کو فوری عہدے سے ہٹایا جائے۔
عدالت نے حکم دیا کہ پی ٹی اے میں سینیئر ممبر کو چیئرمین پی ٹی اے عارضی طور پر تعینات کیا جائے۔
ہائیکورٹ کے جسٹس بابر ستار نے محفوظ کیا فیصلہ آج جاری کر دیا، جسٹس بابر ستار نے 99 صفحات پر فیصلہ تحریر کیا۔
Post Views: 2