ملک بھر میں مزید شدید بارشوں کی پیش گوئی، ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ
اشاعت کی تاریخ: 28th, August 2025 GMT
اسلام آباد (ویب ڈیسک) محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف حصوں میں مزید شدید بارشوں کی پیش گوئی کرتے ہوئے ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔
محکمہ کے مطابق 29 اگست کو بحیرہ عرب اور خلیج بنگال کی مون سون ہوائیں پاکستان میں داخل ہوں گی جبکہ 30 اگست سے مغربی ہواؤں کا سلسلہ بھی شامل ہوگا۔ 29 اگست سے 2 ستمبر تک بالائی اور وسطی علاقوں میں بارشوں کا امکان ہے۔
شدید بارشوں سے کشمیر، مری، اسلام آباد اور راولپنڈی کے ندی نالے طغیانی کا شکار ہوسکتے ہیں۔ چترال، دیر، سوات، شانگلہ، بونیر، صوابی اور مردان کے ندی نالوں میں بھی طغیانی کا خطرہ ہے۔
لاہور، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، فیصل آباد، پشاور اور مردان کے نشیبی علاقوں میں پانی بھرنے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔
مزید برآں خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، مری اور کشمیر میں لینڈ سلائیڈنگ کا امکان ہے جبکہ آندھی اور بارش سے کمزور ڈھانچوں، کھمبوں اور بل بورڈز کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔
Post Views: 2.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: طغیانی کا
پڑھیں:
ملک بھرکی طرح پشاور میں بھی شدید دھند کے بادل منڈلارہے ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز
گلزار