واٹس ایپ نے مصروف صارفین کے لیے بڑی سہولت متعارف کرا دی
اشاعت کی تاریخ: 27th, June 2025 GMT
واٹس ایپ نے صارفین کے لیے ایک نیا فیچر متعارف کروایا ہے جس کے تحت آپ اپنی ذاتی چیٹس کا آرٹیفیشل انٹیلی جنس کی مدد سے خلاصہ حاصل کر سکتے ہیں۔ یہ سہولت خاص طور پر ان صارفین کے لیے مفید ہے جنہیں بہت زیادہ ذاتی قسم کے پیغامات آتے ہیں لیکن وہ وقت کی کمی کے باعث فوری طور پر سب پیغامات پڑھ نہیں سکتے۔ یوں بعض اہم ترین پیغامات بھی ان کی وقت کی کمی کی نذر ہوجاتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے اب بغیر انٹرنیٹ ترجمہ کریں، واٹس ایپ کے نئے فیچر میں خاص بات کیا ہے؟
واٹس ایپ کی جانب سے جاری کردہ ایک ’Unread messages‘ والے بٹن پر ٹیپ کرنے کے بعد، میٹا اے آئی خودکار طور پر ساری ذاتی چیٹ کا نکات کی صورت میں خلاصہ پیش کرتا ہے۔ یوں سارے پیغامات دیکھنے کے بجائے آپ کو صرف اہم نکات ہی نظر آئیں گے۔
یہ فیچر میٹا کی ‘Private Processing’ ٹیکنالوجی استعمال کرتا ہے، جو کمپنی کے مطابق اس بات کو یقینی بناتی ہے کہ میٹا یا کوئی تیسری پارٹی آپ کے پیغامات تک رسائی حاصل نہ کر سکے۔ اسی طرح چیٹ میں موجود دیگر صارفین خلاصہ نہیں دیکھ سکیں گے۔
فیچر کن ملکوں میں دستیاب ہے؟واٹس ایپ کا یہ فیچر فی الحال صرف انگلش زبان اور امریکا میں دستیاب ہے۔ دیگر ممالک اور زبانوں میں دائرہ کار اس سال کے اختتام تک بڑھایا جائے گا۔
فیچر اختیاری ہوگا یا لازمی؟واٹس ایپ کے مطابق، آرٹیلی فیشل انٹیلی جنس خلاصے کا فیچر لازمی نہیں بلکہ اختیاری ہوگا۔ کوئی اس فیچر سے استفادہ نہ کرنا چاہے تو اس کی مرضی۔ یہ ڈیفالٹ طور پر بند ہو گا، اور صارف چاہے تو اسے فعال کر سکتا ہے۔
گروپ چیٹس میں بھی ایڈوانسڈ پرائیویسی سیٹنگز کے ذریعے AI کے استعمال کو محدود کیا جا سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیے واٹس ایپ صارفین اپنی مرضی کے اے آئی کریکٹر تخلیق کرسکیں گے
نئے فیچر کے بارے میں خدشات کیا ہیں؟اگرچہ واٹس ایپ نے صارفین کو پرائیویسی کی یقین دہانی کرائی ہے، تاہم ابھی تک یہ واضح نہیں کہ یہ AI خلاصے کس قدر درست اور قابل اعتماد ہوں گے۔
AI فیچرز پر صارفین کا کا ردعمل کیسا ہے؟گزشتہ ایک سال میں، واٹس ایپ میں کئی اے آئی فیچرز شامل کیے گئے ہیں مثلاً چیٹ کے اندر Meta AI سے سوال پوچھنے کی سہولت، اور تصاویر بنانے کی سہولت وغیرہ۔
تاہم، بہت سے صارفین ایپ کے نیچے دائیں جانب مستقل نظر آنے والے Meta AI بٹن سے نالاں ہیں، جسے نہ ہٹایا جا سکتا ہے، نہ بند۔ اسی طرح، واٹس ایپ میں اشتہارات کی آمد نے بھی لوگوں کو مضطرب کردیا ہے۔ واٹس ایپ کے بانیوں نے بھی کسی دور میں اشتہارات کی مخالفت کی تھی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آرٹیفیشل انٹیلی جنس اے آئی ٹیکنالوجی میٹا واٹس ایپ.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ا رٹیفیشل انٹیلی جنس اے ا ئی ٹیکنالوجی میٹا واٹس ایپ واٹس ایپ اے ا ئی کے لیے ایپ کے
پڑھیں:
ترکیہ‘ آیندہ برس تیز رفتار ٹرین متعارف کرنے کا اعلان
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ترکیہ‘ آیندہ برس تیز رفتار ٹرین متعارف کرنے کا اعلان
انقرہ : ترکیہ کی جانب سے ایک بڑا اعلان سامنے آیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ وہ آئندہ سال ایک تیز رفتار ٹرین لانچ کردے گا۔
عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ترک حکومت کی جانب سے وہ اگلے سال 2026 ءمیں اپنی پہلی مقامی سطح پر تیار کردہ ہائی اسپِیڈ ٹرین لانچ کردے گا۔ رپورٹ کے مطابق حکومت نے اپنے صدارتی سالانہ پروگرام میں ہدف شامل کیا ہے کہ اگلے سال مقامی سطح پر تیار کردہ الیکٹرک ٹرین کے علاوہ ایک ہائی اسپِیڈ ٹرین متعارف کرائی جائے گی۔ مذکورہ ٹرین کی ممکنہ زیادہ سے زیادہ رفتار 225 کلومیٹر فی گھنٹہ ہوگی ہوگی۔
اعلیٰ حکام کا کہنا ہے کہ اس کا مقصد صرف ٹرین کی رفتار میں اضافہ نہیں بلکہ ملکی ریلوے صنعت کی خودکفالت، مقامی تحقیق و ترقی اور سفر کی تیزی کو بڑھانا بھی ہے۔ یہ بات بھی علم میں رہے کہ کمپنی توراساس اس منصوبے کی مرکزی کردار ہے، جس نے سیکریا صوبے میں ایک ہائی اسپِیڈ ٹرین فیکٹری قائم کی ہے۔