واٹس ایپ ڈی پی ؛ واٹس ایپ کا حیران کن فیچر سامنے آگیا
اشاعت کی تاریخ: 19th, May 2025 GMT
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) آن لائن دنیا کے لیے تو یہ بہت اہم ہوتا ہے اور پروفائل فوٹوز ہی سب سے پہلے لوگ دیکھتے ہیں۔ اور اکثر لوگ واٹس ایپ ڈی پی کے لیے پریشان رہتے ہیں مگر اب ان کے لیے ایک اچھا فیچر سامنے آگیا ہے ایسی تصویر جو صرف آپ کے لیے ہوگی
تو اگر آپ کو اپنی کوئی حالیہ تصویر پسند نہیں یا اسے زیادہ تخلیقی بنانا چاہتے ہیں، تو واٹس ایپ کا نیا فیچر اس حوالے سے مددگار ثابت ہوگا۔ واٹس ایپ میں آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی پر مبنی ایک نئے فیچر کا اضافہ کیا گیا ہے جو منفرد پروفائل فوٹوز تیار کرے گا۔
ایک رپورٹ میں بتایا گیا کہ یہ فیچر واٹس ایپ کے آئی او ایس بیٹا (beta) ورژن میں متعارف کرایا گیا ہے۔یہ فیچر کچھ عرصے پہلے اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے بیٹا ورژن کا حصہ بھی بنایا گیا تھا۔اس فیچر کے لیے میٹا اے آئی اسسٹنٹ کو استعمال کیا جائے گا جو صارفین کی تحریری ہدایات کے مطابق منفرد پروفائل فوٹو کو تیار کرسکے گا۔
روایتی پروفائل فوٹو آپشنز کے برعکس اس فیچر کے لیے کسی موجودہ تصویر کی بھی ضرورت نہیں ہوگی کیونکہ میٹا اے آئی کی جانب سے صارفین کی ہدایات کے مطابق کاسٹیوم پروفائل فوٹوز تیار کی جائیں گی۔یعنی بس آپ کو اے آئی اسسٹنٹ کو تحریری ہدایات دے کر بتانا ہوگا کہ آپ کس طرح کی پروفائل فوٹو چاہتے ہیں۔اس کے بعد واٹس ایپ کا اے آئی اسسٹنٹ ایسی تصویر تیار کردے گا جو صرف آپ کے لیے ہوگی۔
ابھی یہ کہنا مشکل ہے کہ یہ فیچر کب تک تمام صارفین کے لیے متعارف کرایا جا سکتا ہے مگر میٹا کی جانب سے اے آئی ٹیکنالوجی پر کافی کام کیا جا رہا ہے تو امید ہے کہ یہ جلد دستیاب ہو سکتا ہے۔
مزیدپڑھیں:لاہور:تجاوزات کے خلاف آپریشن کے دوران عملے پر گولیاں چل گئیں
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: واٹس ایپ کے لیے اے آئی
پڑھیں:
چین کا ڈرون بردارڈرون طیارہ پہلے مشن پر جانے کیلئے تیار
بیجنگ: چین نے ڈرون بردارڈرون طیارہ جیو تیان جون کے آخر میں اپنے پہلے مشن پر جانے کے لئے تیار ہے۔
چینی میڈیا کے مطابق ’جیو تیان‘ ڈرون نومبر 2024 میں ژوہائی ائیر شو کے دوران پہلی بار منظر عام پر آیا تھا۔ یہ جیٹ انجن سے چلنے والا اور طویل فاصلے تک پرواز کرنے والا بغیر پائلٹ طیارہ ہے جو 15 ہزار میٹر (50 ہزار فٹ) کی بلندی پر اڑنے اور 7 ہزار کلومیٹر تک فاصلہ طے کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
یہ ڈرون 16 ٹن تک وزن کے ساتھ پرواز کر سکتا ہے اور 6 ٹن تک ہتھیار، لوئٹرنگ ایمونیشن یا چھوٹے خودکش ڈرونز لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
جیو تیان سے اس کے اندر موجود 100 چھوٹے ڈرونز یا ہتھیار لانچ کیے جاسکتے ہیں جو دشمن کے دفاعی نظام کو متاثر کرنے کے لیے استعمال کیے جاسکتے ہیں۔ یہ نظام ’سوارمنگ‘ کے تحت کام کرتا ہے جس میں بڑی تعداد میں ڈرونز بیک وقت دشمن کے خلاف کارروائی کرتے ہیں۔
جیو تیان میں 8 ہارڈ پوائنٹس موجود ہیں جن پر مختلف قسم کے ہتھیار اور سینسر نصب کیے جا سکتے ہیں۔ یہ ڈرون انٹیلیجنس، نگرانی، جاسوسی، الیکٹرانک وار فیئر، ہنگامی امداد، سرحدی و ساحلی دفاع، سمندری نگرانی، اور قیمتی زمینی وسائل کے تحفظ جیسے مقاصد کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔
اس ڈرون کو چین کی سرکاری ایرو اسپیس کمپنی ’ایوی ایشن انڈسٹری کارپوریشن آف چائنا‘ (AVIC) نے ڈیزائن کیا ۔
جیو تیان کے کارگو حصے کا ماڈیولر ڈیزائن اس ڈورن کو مختلف قسم کے مشنز کے لئے موزوں بناتا ہے۔