اسلام آباد پولیس نے انتہائی پیشہ ورانہ مہارت سے ہائی پروفائل کیسز کو حل کیا: محسن نقوی
اشاعت کی تاریخ: 2nd, July 2025 GMT
اسکرین گریب
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ثناء یوسف اور سردار فہیم قتل کیس سمیت 15ہائی پروفائل کیسز کے ملزمان کو گرفتار کرنے والی اسلام آباد پولیس کی پوری ٹیم سے ملاقات کی۔
محسن نقوی نے آئی جی اسلام آباد پولیس علی ناصر رضوی، ڈی آئی جی جواد طارق، ایس ایس پی محمد شعیب، ایس ایس پی عثمان طارق بٹ، ایس پی سٹی سلیمان ظفر، ایس پی کاظم نقوی، اے ایس پی علی رضا، اسسٹنٹ ڈائریکٹر عباس مہدی، ڈی ایس پی سلیمان شاہ، متعلقہ تھانوں کے ایس ایچ اوز اور انوسٹی گیشن ٹیمز کے اہلکاروں سے ملاقات کی۔
اُنہوں نے اسلام آباد پولیس کے افسران اور جوانوں کی حوصلہ افزائی کی اور ان کی کارکردگی کو سراہا۔
وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ ویلڈن اسلام آباد پولیس، آپ کی کارکردگی پر فخر ہے۔
محسن نقوی نے سی ایم ایچ بنوں میں شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کے حملے میں زخمی ہونے والے جوانوں کی عیادت کی۔
اُنہوں نے کہا کہ اسلام آباد پولیس نے انتہائی پیشہ ورانہ مہارت سے اندھے قتل اور ہائی پروفائل کیسز کو حل کیا۔
محسن نقوی نے کہا کہ سردار فہیم قتل کیس حل کرنے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال قابل تحسین ہے، اسلام آباد پولیس نے کئی ہائی پروفائل کیسز کو انتہائی قلیل مدت میں حل کیا، شاندار کارکردگی پر آئی جی اسلام آباد، ڈی آئی جی جواد طارق اور ٹیم خصوصی داد کی مستحق ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ امید ہے اسلام آباد پولیس اسی جذبے سے شہریوں کی جان و مال کی حفاظت جاری رکھے گی، آئی جی اسلام آباد نے کانسٹیبل رانا وسیم کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی خصوصی تعریف کی۔
وفاقی وزیر داخلہ نے21 سال سے بطور کانسٹیبل کام کرنے والے رانا وسیم کو قواعد کے تحت ترقی دینے کی ہدایت بھی کی۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: اسلام آباد پولیس پروفائل کیسز محسن نقوی نے نے کہا کہ ایس پی
پڑھیں:
محسن نقوی کی باجوڑ میں سرکاری گاڑی کے قریب دھماکے کی شدید مذمت
سٹی 42 : وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی جانب سے باجوڑ کی تحصیل خار میں صدیق آباد پھاٹک کے قریب سرکاری گاڑی کے قریب دھماکے کی شدید مذمت کی گئی ہے۔
وزیرداخلہ محسن نقوی نے دھماکے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ۔ محسن نقوی نے شہید اسٹنٹ کمشنر ناواگئی فیصل سلطان، تحصیلدار عبدالوکیل، صوبیدار نور حکیم، کانسٹیبل رشید کو خراج عقیدت پیش کیا ۔ وزیرداخلہ کی جانب سے زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا بھی کی گئی ۔
سپریم کورٹ کے حکم پر مخصوص نشستیں بحال، نوٹیفکیشن جاری
محسن نقوی نے کہا کہ شہداء کی عظیم قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ شہداء کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے کہاکہ دہشت گردی کے خلاف پوری قوم متحد ہے، فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کی بزدلانہ کارروائیاں عوام کے حوصلے پست نہیں کر سکتیں۔