data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

پشاور: تحریک انصاف (پی ٹی آئی) خیبرپختونخوا کے صدر جنید اکبر کاکہنا ہے کہ مخالفین کا دعویٰ ہے کہ ان کے ساتھ پی ٹی آئی کے 35 ارکان ہیں مگر وہ تین ارکان بھی توڑ کر دکھا دیں تو مان لیں گے۔

میڈیا سے گفتگو میں جنید اکبر نے خیبرپختونخوا حکومت کے خلاف بڑھتی ہوئی سیاسی سرگرمیوں پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ حکومت کو عدم اعتماد سے کوئی خطرہ نہیں، مخالفین صرف افواہوں کا بازار گرم کر رہے ہیں،یہ صوبہ پہلے بھی بانی چیئرمین عمران خان کا تھا، آج بھی ان کا ہے اور آئندہ بھی رہے گا، مخالفین خوش فہمی میں نہ رہیں، ہمارا اتحاد مضبوط ہے اور کوئی ہمیں توڑ نہیں سکتا۔

جنید اکبر نے کہا کہ سیاست نام ہی مذاکرات کا ہے، ہم کل بھی مذاکرات کے لیے تیار تھے، آج بھی ہیں اور آئندہ بھی رہیں گے لیکن بے اختیار افراد سے مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں، ایسے مذاکرات نہیں ہونے چاہییں جن میں صرف وقت ضائع ہو یا جس کا مقصد کسی کو صرف بتی کے پیچھے لگانا ہو،ہم کسی کی چالوں میں نہیں آئیں گے، بے مقصد اور نمائشی مذاکرات سے گریز کیا جائے۔

صدر پی ٹی آئی خیبرپختونخوا نے کہا کہ حکومت کو گرانے کے خواب دیکھنے والے ناکام ہوں گے، ہمارا ہر رکن قیادت کے ساتھ کھڑا ہے اور کوئی لالچ یا دباؤ ہمیں کمزور نہیں کرسکتا، ہم جانتے ہیں کہ ہمارے خلاف سازشیں ہو رہی ہیں، مگر عوام کی طاقت اور ہمارے ارکان کی وفاداری ہمیں مضبوط بناتی ہے۔

واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی اور دیگر اپوزیشن رہنماوں کی جانب سے پی ٹی آئی کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کے دعوے سامنے آئے ہیں، جنہیں پی ٹی آئی کی قیادت مسلسل چیلنج کر رہی ہے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: پی ٹی آئی

پڑھیں:

کے پی میں عدم اعتماد کی تجویز زیر بحث نہیں، صوبے کو بحران میں ڈالنے کا کام نہیں کرینگے: عرفان صدیقی

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہےکہ ایسا کوئی حربہ نہیں کریں گے جس سے خیبرپختونخوا کسی بحران میں چلا جائے۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مارننگ پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عرفان صدیقی نے کہا کہ ایسا کوئی حربہ نہیں کریں گے جس سے خیبرپختونخوا کسی بحران میں چلا جائے، عدم اعتماد سے متعلق کوئی تجویز کسی اعلیٰ سطح پر زیربحث نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ گورنر کے پی کی وزیراعظم کے ساتھ ملاقات کو سازش سے عبارت کرنا درست نہیں، عدم اعتماد ایک آئینی اور قانونی چیز ہے، بانی پی ٹی آئی خوداس کاشکاربنے ہیں۔

گورنر خیبرپختونخوا کی میری حکومت گرانے کی حیثیت نہیں: علی امین گنڈاپور

عرفان صدیقی کا کہنا تھا کہ احتجاج پی ٹی آئی سمیت ہر سیاسی جماعت کا آئینی وجمہوری حق ہے تاہم احتجاج کی آڑ میں انتشار  پھیلانے پر حکومت کارروائی کرے گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ کچھ دنوں سے خیبر پختونخوا حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے سے متعلق خبریں گردش کررہی ہیں تاہم اس حوالے سے ابھی تک کچھ واضح نہیں ہے۔ 

مزید :

متعلقہ مضامین

  • خیبرپختونخوا میں عدم اعتماد بارے کوئی تجویز کسی سطح پر زیر بحث نہیں،عرفان صدیقی
  • ہم کسی سے مذاکرات کی کوئی درخواست نہیں کریں گے. سلمان اکرم راجہ
  • کے پی میں عدم اعتماد کی تجویز زیر بحث نہیں، صوبے کو بحران میں ڈالنے کا کام نہیں کرینگے: عرفان صدیقی
  • خیبرپختونخوا کو بحران میں دھکیلنے کا کوئی ارادہ نہیں، عدم اعتماد کی تجویز زیر غور نہیں: عرفان صدیقی
  • خیبرپختونخوا حکومت گرانے کی کوئی تجویز زیر غور نہیں، رانا ثنا اللہ
  • جیل اسیران کا کھلا خط
  • کسی سے مذاکرات کی کوئی درخواست نہیں کریں گے، سلمان اکرم راجہ
  • ہم کسی سے مذاکرات کی کوئی درخواست نہیں کریں گے، سلمان اکرم راجہ
  • پختونخوا میں تبدیلی سے ہمارا کوئی لینا دینا نہیں‘عرفان صدیقی