صدرِ مملکت کی دکی میں دہشتگردوں کیخلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کی تعریف
اشاعت کی تاریخ: 29th, June 2025 GMT
صدر مملکت آصف علی زرداری—فائل فوٹو
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے بلوچستان کے ضلع دکی میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔
اعلامیے کے مطابق صدرِ مملکت نے بھارتی اسپانسرڈ 2 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی بہادری کی تعریف کی ہے۔
سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع دکی میں 2 بھارتی اسپانسرڈ دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔
آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ سیکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ مہارت، جرأت اور قربانی پر پوری قوم کو فخر ہے، پاکستانی قوم اپنی سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز بھارتی اسپانسرڈ دہشت گردی کو جڑ سے ختم کرنے کے لیے پُرعزم ہیں، دہشت گردی کے ناسور کے مکمل خاتمے تک ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: بھارتی اسپانسرڈ سیکیورٹی فورسز
پڑھیں:
3 بھارتی سرپرست دہشتگرد ہلاک، محسن نقوی کا سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
اویس کیانی: وزیر داخلہ کا ژوب میں 3 بھارتی سرپرست دہشت گرد ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین،،وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ضلع ژوب میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 3 بھارتی سرپرستی یافتہ دہشت گردوں کی ہلاکت پر فورسز کو سلیوٹ پیش کیا۔ انہوں نے فورسز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں امن سبوتاژ کرنے کی گھناؤنی سازش ناکام بنائی گئی۔ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کے مکمل خاتمے تک پوری قوم سکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے۔
وفاقی حکومت کا14اگست کوعام تعطیل کااعلان
اسلام آباد۔وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کابلوچستان کے ضلع ژوب میں فتنہ الہندوستان کے مزید 3 دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
وزیر داخلہ محسن نقوی نے سکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا
فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے خلاف سکیورٹی فورسز کی کامیابیوں کو قوم تحسین کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ محسن نقوی
سکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں فتنہ پھیلانے میں ملوث بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا ۔ محسن نقوی
بھارت کی جانب سے پانی چھوڑے جانے کا امکان، الرٹ جاری
سکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں امن کو سبوتاژ کرنے کی گھناؤنی سازش کو ناکام بنایا۔ محسن نقوی
فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے مذموم عزائم ناکام بنانے پر سیکورٹی فورسز کو سلیوٹ کرتے ہیں۔ محسن نقوی
بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کے مکمل خاتمے کیلئے پوری قوم سیکورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے ۔محسن نقوی