پاکستان کسٹمز انفورسمنٹ نے خفیہ اطلاع پر گلبہار میں قائم گودام پر چھاپہ مار کاروائی میں اسمگل شدہ اشیاء برآمد کرلیں۔

کارروائی میں گودام سے ڈیڑھ ٹن ایرانی خشک دودھ، 1 ہزار کلو چھالیہ، 800 کلو کپڑا، ٹائلز کے 200 باکس برآمد ہوئے۔

کسٹمز کے ترجمان عرفان علی کے مطابق برآمد ہونے والی اسمگل شدہ اشیاء کی مالیت 75 لاکھ روپے ہے۔

ترجمان کے مطابق مقدمہ درج کرکے اشیاء کو ضبط کرلیا گیا ہے۔ ضبط شدہ اشیاء کو اے ایس او کسٹمز کے گودام میں منتقل کردیا گیا ہے۔
 

 

Tagsپاکستان.

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: پاکستان

پڑھیں:

ٹرینوں کی ڈائننگ کار میں مسافروں کو غیر معیاری اشیاء فراہم کیے جانے کا انکشاف

لاہور:

گندے ترین برتن، ناقص کھانے پینے کی اشیاء اور کھانا فراہم کرنے والے ملازمین کے میڈیکل ٹیسٹ بھی ایکسپائری نکلے، یہ ہے پاکستان ریلویز کے مسافروں کو فراہم کیا جانا والا کھانا پینا۔

وزیر ریلوے حنیف عباسی کے دوران سفر مسافروں کو دیے جانے والے کھانے پینے کی اشیاء کی از خود چیکنگ کے باوجود دوران سفر ٹرین کی ڈائننگ کار میں مسافروں کو کھانے پینے کی غیر معیاری اشیاء اور ایکسپائر ڈبل روٹی فراہم کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔

مسافر ہزاروں روپے ادا کرنے کے باوجود غیر معیاری اشیاء کھانے پر مجبور ہیں۔

پاکستان ریلویز کی طرف سے کی جانے والی کارروائی کے مطابق معائنے کے دوران حفظان صحت کے حوالے سے بعض بے ضابطگیاں سامنے آئیں ہیں۔

کراچی ایکسپریس کی ڈائننگ کار میں بعض ایکسپائری اشیاء کی فراہمی پر کنٹریکٹرز کو موقع پر جرمانہ کیا گیا جبکہ ایکسپائر کھانے پینے کی چیزیں ضبط کر لی گئیں۔

پاکستان ریلویز کے اسسٹنٹ کمرشل آفیسر ریلوے لاہور ڈویژن بلال قمر نے چند روز قبل 15 اَپ کراچی ایکسپریس کی ڈائننگ کار پر اچانک چھاپہ مارا، جس دوران مسافروں کو دی جانے والی ڈبل روٹی (بریڈ) زائد المیعاد پائی گئی۔

کھانے کے برتن انتہائی گندے تھے جبکہ چائے کافی کے لیے غیر معیاری دودھ کا استعمال بھی کیا جا رہا تھا۔ ڈائننگ کار کی مجموعی صفائی ستھرائی انتہائی ناقص تھی جبکہ حفظانِ صحت کے اصولوں کو مکمل طور پر نظر انداز کیا جا رہا تھا۔

ڈائننگ کار میں کام کرنے والے بعض ملازمین کے میڈیکل کارڈز اَپ ڈیٹ نہیں تھے، کھانے پینے کی چیزوں کے نرخ نامے بھی آویزاں نہیں کیے گئے تھے۔

معائنہ مکمل ہونے کے بعد تمام غیر معیاری اور ناقص اشیاء ضبط کر لی گئیں، ڈائننگ کار کے حوالے سے رپورٹ بنا کر متعلقہ حکام کو بجھوا دی گئی۔

متعلقہ مضامین

  • نوکری کا جھانسہ دے کر لائی جانے والی دو لڑکیاں بازیاب
  • امریکی قونصل خانے کی شکایت پر خاتون سمیت دو انسانی اسمگلرز گرفتار
  • وفاقی حکومت کے دعوؤں کے باوجود 17 اشیائے ضروریہ مہنگی، 17 اشیاء مہنگی
  • پاکستان میں سیلاب سے تباہی پر چین کا بھرپور امداد کا اعلان
  • کراچی: شارع فیصل اسٹار گیٹ کے قریب کار سے 11 کلو چرس برآمد
  • شاہراہ فیصل پر کارروائی، جعلی پولیس لائٹ لگی گاڑی سے منشیات برآمد
  • کراچی، رضویہ میں پولیس مقابلہ، ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار، اسلحہ برآمد
  • اے ایس ایف کی پشاور ایئرپورٹ پر کارروائی، جوتوں میں چھپائی گئی منشیات برآمد
  • ڈپٹی کمشنر ملیر کی کارروائی، رائس ملز  سے ذخیرہ کی گئیں گندم کی بوریاں برآمد، ملز سیل
  • ٹرینوں کی ڈائننگ کار میں مسافروں کو غیر معیاری اشیاء فراہم کیے جانے کا انکشاف