سوشل میڈیا پر لینڈ کروزر میں جنازہ پڑھنے کی ویڈیو وائرل
اشاعت کی تاریخ: 29th, June 2025 GMT
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 جون 2025ء ) سوشل میڈیا پر لینڈ کروزر میں نماز جنازہ پڑھنے کی ویڈیو وائرل ہونے پر اردو پوائنٹ حقائق سامنے لے آیا۔ ملک کے سب سے بڑے ڈیجیٹل میڈیا نیٹ ورک اردو پوائنٹ سے گفتگو کرتے ہوئے سینئر سیاستدان میاں منظور وٹو کے پوتے جمال وٹو نے بتایا کہ ان کے دادا تقریباً پچھلے 10 سال سے علیل ہیں جس کی وجہ سے وہ اب چل پھر نہیں سکتے اور ان کی عمر بھی اس وقت 86 سال کے لگ بھگ ہے جس کے باعث بھی انہیں کھڑے ہونے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ میاں منظور وٹو کو عارضہ قلب لاحق ہے، ان کی ہڈیوں کے مسائل ہیں اور دیگر امراض کا بھی مسئلہ ہے، شدید بیماری اور عمر کی وجہ سے ان کے دادا زیادہ وقت تک کھڑے نہیں رہ سکتے لیکن ان کے عزیز کی وفات کے باعث نماز جنازہ میں شریک بھی ہونا تھا، وہاں جناز گاہ میں کرسی وغیرہ کے انتظام کے لیے بھی کوشش کی گئی لیکن وہ میسر نہ ہونے کی وجہ سے انہیں گاڑی کے اندر ہی بیٹھ کر نمازِ جنازہ ادا کرنا پڑی۔(جاری ہے)
جمال وٹو کا کہنا ہے کہ میاں منظور وٹو ایک بزرگ سیاستدان ہیں جنہوں نے اپنے علاقے کے لیے بہت کام کیا ہے، وہ ساری عمر عوام کے درمیان رہے ہیں اور انہوں نے ہمیشہ خدمت کی سیاست کی ہے، ان کے لیے لوگوں کے درمیان کھڑے ہونا یا ان کے ساتھ بیٹھنا کوئی مسئلہ نہیں ہے، صرف بیماری اور عمر کی وجہ سے انہیں نماز جنازہ گاڑی کے اندر بیٹھ کر ہی ادا کرنا پڑی، جس کو بنیاد بنا کر مخالفین اسے مذہبی رنگ دے رہے ہیں اور اس معاملے پر سیاست کر رہے ہیں جو کسی بھی طرح سے مناسب نہیں ہے۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے کی وجہ سے
پڑھیں:
فیکٹ چیک: اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج کے استعفے سے متعلق سوشل میڈیا پر وائرل خبر جھوٹی ثابت
اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان کے استعفی سے متعلق سوشل میڈیا پر وائرل خبر جھوٹی ثابت ہوگئی جب کہ انہوں نے آج مقدمات کی سماعت کی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس اسردار اعجاز اسحاق خان آج بینچ میں موجود تھے اور انہوں نے جسٹس بابر ستار کے ہمراہ کیسز کی سماعت کی۔
اسپیشل ڈویژن بینچ نے ٹیکس کیسز کی سماعت کی، جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان سے متعلق دو روز قبل استعفے کی جھوٹی خبریں سوشل میڈیا پر پھیلائی گئی تھیں۔