نئے ’دلائی لاما‘ کی تقرری پر بیان بازی، چین نے بھارت کو خبردار کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 5 July, 2025 سب نیوز

نئے ’دلائی لاما‘ کی تقرری پر بیان بازی پر چین نے بھارت کو خبردار کیا ہے کہ وہ احتیاط سے کام لے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق چین نے بھارت پر زور دیا ہے کہ وہ تبت سے متعلق معاملات میں احتیاط سے قدم اٹھائے، اور مرکزی وزیر کرن رجیجو کے اس بیان پر اعتراض کیا ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ دلائی لاما کی تجسیم (انکارنیشن) ان کی مرضی کے مطابق ہونی چاہیے۔

رپورٹ کے مطابق اتوار کے روز اقلیت امور کے وزیر کرن رجیجو کا کہنا تھا کہ صرف دلائی لاما اور ان کی قائم کردہ تنظیم کو ہی تبتی بدھ مت کے روحانی پیشوا کے جانشین کی شناخت کا اختیار حاصل ہے، جو چین کی طویل مدتی پوزیشن کے برعکس ہے۔ اس پر چین نے بھارت کو خبردار کیا ہے کہ وہ اپنے الفاظ اور عمل میں محتاط رہے تاکہ دوطرفہ تعلقات کی بہتری پر منفی اثرات نہ پڑیں۔

وزارت خارجہ نے بھی رجیجو کے موقف کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی حکومت ایمان اور مذہب کے عقائد اور طریقوں سے متعلق معاملات پر کوئی موقف نہیں رکھتی اور نہ ہی بولتی ہے۔

ادھر چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے بھی رجیجو کے بیانات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا، بھارت کو دلائی لاما کے چین مخالف علیحدگی پسند کردار سے آگاہ ہونا چاہیے اور زِزانگ (تبت) سے متعلق اپنی ذمہ داریوں کا احترام کرنا چاہیے۔
بدھ کو دلائی لاما جو 1959 میں چینی حکومت کے خلاف ناکام بغاوت کے بعد بھارت پناہ لے آئے تھے، نے کہا تھا کہ ان کے انتقال کے بعد وہ دوبارہ تجسیم ہوں گے اور صرف گڈن پھودرنگ ٹرسٹ ہی ان کے جانشین کی شناخت کر سکے گا۔ انہوں نے پہلے بھی کہا تھا کہ ان کا جانشین چین سے باہر پیدا ہوگا۔

بیجنگ کا موقف ہے کہ دلائی لاما کے جانشین کی منظوری کا حق انہیں وراثت میں ملا ہے جو قدیم دور سے چلا آ رہا ہے۔

کرن رجیجو نے کہا، ”کسی کو بھی یہ حق نہیں کہ وہ دلائی لاما کے جانشین کا تعین کرے۔ صرف وہ خود یا ان کا ادارہ اس فیصلے کا مجاز ہے۔ ان کے پیروکار اس پر گہرا یقین رکھتے ہیں۔“ رجیجو یہ بیان اپنے دورہ دھرمشالہ کے موقع پر دیا جہاں وہ دلائی لاما کی 90 ویں سالگرہ کی تقریبات میں بھارتی حکومت کی نمائندگی کر رہے ہیں۔

رجیجو خود ایک بدھ مت کے ماننے والے ہیں، اور راجیو رنجن سنگھ، ایک اور مرکزی وزیر، بھی ان کے ساتھ اس تقریب میں شامل ہیں۔

چینی وزارت خارجہ کی ماؤ ننگ نے دوبارہ زور دیا کہ دلائی لاما اور پانچن لاما (جو تبتی بدھ مت کے دوسرے بڑے روحانی پیشوا ہیں) کی تجسیم سخت مذہبی رسومات اور تاریخی روایات کے مطابق ہونی چاہیے، جن میں مرکزی حکومت کی منظوری اور ’گولڈن ارن‘ سے قرعہ اندازی شامل ہے۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ 14 ویں دلائی لاما نے اسی طریقہ کار سے گزر کر مرکزی حکومت کی منظوری حاصل کی تھی، اور آئندہ بھی دلائی لاما کی تجسیم کو ان اصولوں، مذہبی رسومات، تاریخی روایات، چینی قانون اور ضوابط کی پاسداری کرنی ہوگی۔

دلائی لاما کی تقرری کیسے ہوتی ہے؟
دلائی لاما کی تقرری ایک مشکل عمل سمجھا جاتا ہے۔ مذکورہ بدھ مت کے عقیدے میں روحانی پیشوا کو ایک ایسی ہستی سمجھا جاتا ہے جو انسانیت کی مدد کے لیے دوبارہ جنم لینے کا انتخاب کرتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق دلائی لاما کے نئے جنم کی تلاش ایک نہایت پیچیدہ عمل ہوتا ہے۔ جس میں وی ہدایات یا اشارے شامل ہوتے ہیں جو گزشتہ دلائی لاما اپنی وفات سے قبل چھوڑ جاتے ہیں۔ اس کے لیے روحانی پیشواؤں سے رہنمائی لینا، نجومیوں سے مشورہ کرنا اور سینیئر لاماؤں کو مراقبے کے دوران آنے والے خواب کی تعبیر سے بھی مدد لی جاتی ہے۔

اس کے بعد خاص اشارات کو مد نظر رکھتے ہوئے ٹیمیں ان بچوں کو تلاش کرتی ہیں جو دلائی لاما کی وفات کے بعد پیدا ہوئے ہوں۔ اطلاعات کے مطابق وہ بچے آزمائشی عمل سے گزارے جاتے ہیں جن میں ان چیزوں کی شناخت بھی شامل ہوتی ہے جو پچھلے دلائی لاما کی ملکیت تھیں۔

تاہم دلائی لاما کا جنم ہمیشہ تبت میں نہیں ہوا، 16ویں صدی میں چوتھے دلائی لاما کو منگولیا میں تلاش کیا گیا جبکہ چھٹے دلائی لاما کا جنم تقریباً ایک صدی بعد موجودہ اروناچل پردیش میں ہوا۔

موجودہ دلائی لاما کی سوانح عمری کے مطابق وہ تبت کے شمال مشرقی علاقے میں ایک کسان کے گھرپیدا ہوئے تھے اور محض دو سال کی عمر میں بطور دلائی لاما شناخت کیے گئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اگر روایت کے مطابق اگلے دلائی لاما کو بھی اس کے بچپن میں شناخت کیا گیا تو قیادت سنبھالنے سے پہلے اُس کی تربیت میں ایک سے 2 دہائیاں لگ سکتی ہیں اور یہ وہ وقت ہے جس سے فائدہ اٹھاتے ہوئے چین اپنے نامزد کردہ دلائی لاما کو تیار کرسکتا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرروانڈا اور پاکستان نے بحرانوں کا مقابلہ کیا, ہمسایوں کی جارحیت کا دندا ن شکن جواب دیا, مشاہد حسین سید کا روانڈا کے 31 ویں یوم آزادی سے خطاب روانڈا اور پاکستان نے بحرانوں کا مقابلہ کیا, ہمسایوں کی جارحیت کا دندا ن شکن جواب دیا, مشاہد حسین سید کا روانڈا کے 31.

.. عمران خان سے نواز شریف کا کچھ لینا دینا نہیں نہ وہ ملنے اڈیالہ جیل جارہے ہیں، عرفان صدیقی ایران کی پاکستان کی سفارتی حمایت کی ستائش، تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق دلائی لاما کے نئے جنم پر بحث کیوں جاری ہے اور چین کا اس معاملے سے کیا تعلق ہے؟ فرانسیسی ترقیاتی ادارے کے ساتھ 12 ملین یورو گرانٹ کے معاہدے پر دستخط شام اسرائیل کے ساتھ 1974 کے معاہدے کی بحالی کیلئے امریکا سے تعاون پر آمادہ TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: چین نے بھارت کو خبردار دلائی لاما کے دلائی لاما کی کے جانشین بدھ مت کے کی تقرری کے مطابق کے بعد نے کہا تھا کہ

پڑھیں:

بھارت کی آبی جارحیت رُکی نہیں، اب تلبل ہائیڈرو پروجیکٹ پر کام شروع کردیا

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

پہلگام واقعے کو بنیاد بناکر بھارت نے پاکستان کے خلاف آبی جارحیت کا جو محاذ کھولا تھا وہ ابھی بند نہیں ہوا۔ آبی جارحیت جاری ہے۔ بھارت نے اب دریائے جہلم پر تلبل پروجیکٹ پر کام شروع کردیا ہے۔ یاد رہے کہ بھارت نے سندھ طاس معاہدے کی تعمیل روک دی ہے۔

منی کنٹرول ڈاٹ کام نے ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ مودی سرکار مقبوضہ جموں و کشمیر میں زیادہ سے زیادہ پانی روک کر معاملات کو مزید الجھانے کے درپے ہے۔ تلبل نیویگیشن پروجیکٹ پر کام شروع کرتے ہوئے مودی سرکار نے یہ موقف اختیار کیا ہے کہ سندھ طاس معاہدے میں اِس بات کی گنجائش موجود ہے کہ بھارت اپنی جغرافیائی حدود میں اپنے حصے کے دریاؤں کے پانی کو اپنی مرضی اور ضرورت کے مطابق استعمال کرے۔

پریس ٹرسٹ آف انڈیا نے بتایا ہے کہ تلبل پروجیکٹ کے حوالے سے منصوبہ سازی، حکمتِ عملی اور دستاویزات کی تیاری کی سطح پر کام شروع ہوچکا ہے۔ حکام کو ہدایت کی گئی ہے کہ ایک سال کے اندر کاغذی کارروائی مکمل کرلی جائے تاکہ جلد از جلد تعمیراتی کام شروع کیا جاسکے۔

منی کنٹرول ڈاٹ کام کے مطابق بھارت نے دریائی پانی کی تقسیم کے حوالے سے اپنی پالیسی تبدیل کرلی ہے اور اب دریائی پانی پر اپنی بالا دستی قائم کرکے اُسے بنیادی مفادات کے تحفظ کے لیے بروئے کار لانا چاہتا ہے۔

۔۔۔۔۔۔

متعلقہ مضامین

  • دلائی لاما کے نئے جنم پر بحث کیوں جاری ہے اور چین کا اس معاملے سے کیا تعلق ہے؟
  • پاکستان کا پانی روکا تو یہ جنگ کے مترادف ہوگا، وزیراعظم نے ایک بار پھر بھارت کو خبردار کردیا
  • پاکستان کرکٹ ٹیم میں دو مزید غیر ملکی کوچز کی تقرری متوقع
  • 15 جولائی کے بعد ۔۔۔۔محکمہ موسمیات نے کراچی والوں کو خبردار کردیا
  • احد سے بڑھتے تعلقات، مداحوں نے دنانیر کو خبردار کردیا
  • مودی سرکار کی خارجہ پالیسی نعرے بازی تک محدود
  • مودی سرکار کی خارجہ پالیسی نعرے بازی تک محدود؛بھارت عالمی سطح پر تنہائی کا شکار
  • خیبرپختونخوا میں 5 سے 11 جولائی تک موسلا دھار بارشیں، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کردیا
  • بھارت کی آبی جارحیت رُکی نہیں، اب تلبل ہائیڈرو پروجیکٹ پر کام شروع کردیا