ملک بھر کیلئے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں کمی کا امکان
اشاعت کی تاریخ: 29th, June 2025 GMT
آئندہ مالی سال کے لیے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں کمی کی تجاویز تیار کرلی گئی ، گھریلو صارفین کے لیے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں ایک روپے 16 پیسے فی یونٹ تک کمی کا امکان ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق کراچی سمیت ملک بھر کے لیے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں کمی کا امکان ہے اور آئندہ مالی سال کے لیے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں کمی کی تجاویز تیار کرلی گئی ہیں۔
گھریلوصارفین کے لیے بنیادی ٹیرف میں ایک روپے 16 پیسے فی یونٹ تک کمی کا امکان ہے۔
پاور ڈویژن کی آئندہ مالی سال ملک بھر میں یکساں ٹیرف کے لیے درخواست نیپرا میں جمع کرادی، نیپرا نے پاور ڈویژن کی درخواست پر یکم جولائی کو سماعت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
پاور ڈویژن کی جانب سے پیش کردہ تجویز کے مطابق گھریلو صارفین کے لیے زیادہ سے زیادہ ٹیرف 48.
پاور ڈویژن کی درخواست منظور ہونے کے بعد 101 سے 200 یونٹ تک پروٹیکٹڈ گھریلو صارفین کا ٹیرف 1.15 روپے کمی سے 13.01 روپے ہوگا جب کہ ایک سے 100 یونٹ تک نان پروٹیکٹڈ گھریلو صارفین کا ٹیرف 1.15 روپےکمی سے 22.44 روپے ہوجائے گا۔
تجویز کے مطابق ماہانہ 101 سے 200 یونٹ تک کا ٹیرف 1.16 روپےکمی سے 28.91 روپے ہوجائے گا، ماہانہ 201 سے 300 یونٹ کا ٹیرف 1.16 روپے کمی سے 33.10 روپے ہوجائے گا۔
اسی طرح، ماہانہ 301 سے 400 یونٹ کا ٹیرف 1.16 روپے کمی سے 37.99 روپے ہوجائے گا اور ماہانہ 401 سے 500 یونٹ کا ٹیرف 1.14 روپے کمی سے 40.22 روپے ہوجائےگا۔
علاوہ ازیں، ماہانہ 501 سے 600 یونٹ کا ٹیرف 1.16 روپے کمی سے 41.62 روپے ہوجائے گا اور ماہانہ 601 سے 700 یونٹ کا ٹیرف 1.16 روپے کمی سے 42.76 روپے ہوجائے گا جب کہ ماہانہ 700 یونٹ سے زیادہ کا ٹیرف 1.15 روپے کمی سے 47.69 روپے ہوگا۔
تجویز میں کہا گیا کہ ٹیکسوں کو ملاکر سیلب کے حساب سے فی یونٹ ٹیرف کی قیمت بڑھ جائے گی، ماہانہ 50 یونٹ تک کے گھریلو لائف لائن صارفین کے لیے 3.95 روپے فی یونٹ کا ٹیرف برقرار رہے گا۔
مزید بتایا گیا کہ ماہانہ 51 سے 100 یونٹ تک لائف لائن صارفین کے لیے ٹیرف 7.74 روپے فی یونٹ برقرار رہے گا۔
اس سے قبل، نیپرا نے آئندہ مالی سال کے لیے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں کمی کی منظوری دی تھی۔
نیپرا نے اپنا فیصلہ یکساں ٹیرف کے تعین کے لیے وفاقی حکومت کو بھجوایا تھا، نیپرا نے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں تقریبا ڈیڑھ روپے فی یونٹ کمی کی منظوری دی تھی۔ Post Views: 6
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: کے لیے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں کمی یونٹ کا ٹیرف 1 16 روپے کمی سے کا ٹیرف 1 15 روپے ا ئندہ مالی سال روپے ہوجائے گا گھریلو صارفین صارفین کے لیے پاور ڈویژن کی کمی کا امکان نیپرا نے یونٹ تک فی یونٹ کمی کی
پڑھیں:
بحیرہ عرب کا موسمی سسٹم طاقتور، ساحلی علاقوں کیلئے خدشات بڑھ گئے
محکمہ موسمیات نے بحیرہ عرب میں موجود سسٹم کے شدت اختیار کرنے پر کراچی سمیت سندھ کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔شمال مشرقی بحیرہ عرب میں موجود سسٹم شدت اختیار کرتے ہوئے ڈپریشن سے ڈیپ ڈپریشن میں تبدیل ہوگیا ہے، جبکہ امکان ہے کہ یہ ڈیپ ڈپریشن 12 گھنٹے میں طوفان بن جائے گا۔طوفان بننے کی صورت میں اس کا نام ’شکتی‘ رکھا جائے گا، جوکہ سری لنکا کا تجویز کردہ ہے. شکتی کا مطلب طاقت ہے جبکہ طوفان کے شدید سمندری طوفان میں تبدیل ہونےکا بھی امکان ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سسٹم کراچی سے 400 کلومیٹر جنوب میں موجود ہے، سسٹم کے زیراثرسمندر میں طغیانی بھی رہےگی، جبکہ سمندری طوفان بحیرہ عرب میں 5 یا 6 اکتوبر تک رہ سکتا ہے۔سمندر میں شدید طغیانی کے پیش نظر سندھ کے ماہی گیروں کو 3 اکتوبر تک سمندر میں جانے سے بھی منع کیا ہوا ہے۔