واٹس ایپ ویب میں نیا مفید فیچر متعارف
اشاعت کی تاریخ: 28th, May 2025 GMT
واٹس ایپ اپنے صارفین کے لیے ایک نیا اور مفید فیچر متعارف کرا رہا ہے۔
کئی بار صارفین کو اس مشکل کا سامنا ہوتا ہے کہ وہ کسی مخصوص ویڈیو، تصویر یا GIF فائل کو تلاش کرنا چاہتے ہیں لیکن یہ بھول جاتے ہیں کہ وہ کس چیٹ میں شیئر کی گئی تھی، اب واٹس ایپ نے اس مسئلے کا حل پیش کر دیا ہے۔WABetaInfo کی رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ کے ویب ورژن کے بیٹا ورژن میں ایک نئے میڈیا منیجمنٹ ہب فیچر کی جھلک دیکھی گئی ہے۔
یہ فیچر صارفین کو ان کی تمام چیٹس کی میڈیا فائلز، جیسے تصاویر، ویڈیوز، GIFs، ڈاکومنٹس اور لنکس، ایک ہی جگہ پر دیکھنے کی سہولت فراہم کرے گا۔اس میڈیا ہب کا آئیکون واٹس ایپ ویب کے بائیں جانب سیٹنگز آئیکون کے اوپر موجود ہوگا۔اس سیکشن میں صارفین آسانی سے اپنی مطلوبہ میڈیا فائلز تلاش کر سکیں گے اور فائلز کے ساتھ متعلقہ تفصیلات جیسے کہ اسے شیئر کرنے والے کانٹیکٹ کا نام اور تاریخ بھی دکھائی دیں گی۔
اس کے علاوہ میڈیا ہب میں ایک ملٹی سلیکٹ بٹن بھی شامل ہوگا جس کی مدد سے صارفین بیک وقت متعدد فائلز کو فارورڈ، ڈیلیٹ یا ڈاؤن لوڈ کر سکیں گے۔رپورٹ کے مطابق یہ واضح نہیں کہ یہ فیچر کب تمام صارفین کے لیے دستیاب ہوگا تاہم، یہ نیا فیچر واٹس ایپ صارفین کے لیے میڈیا فائلز کی تلاش کو مزید آسان اور منظم بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: واٹس ایپ
پڑھیں:
اسرائیل جنگ بندی ختم کرنے کے بہانے تلاش کررہا ہے: اردوان
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ اسرائیل جنگ بندی ختم کرنے کیلئے بہانے تلاش کر رہا ہے
عالمی میڈیا کے مطابق صدر اردوان نے استنبول میں ورلڈفورم سےخطاب میں کہا ہے کہ اسرائیل غزہ جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کیلئے بہانے بنا رہا ہے۔ اسرائیل پر وعدے توڑنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ سب جانتے ہیں اسرائیل کے وعدے پورے کرنے کا ریکارڈ انتہائی خراب ہے، غزہ میں جنگ بندی برقرار رکھنا اور انسانی امداد پہنچانا انتہائی ضروری ہے۔
ترک صدر نے کہا کہ غزہ کی تعمیرنو اسی وقت ممکن ہے جب اسرائیل پر دباؤ ڈالا جائے غزہ مکمل طور پر تباہ ہو چکا ہے اسکول، چرچ، مسجدیں اور اسپتال سب نشانہ بنے، کہتےہیں اسرائیل بےقصور ہے، کیسے؟،
اردوان کا کہنا تھا کہ اسرائیل فلسطینیوں خصوصاً بچوں کیخلاف بھوک کو ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہا ہے اسرائیلی جھوٹے پروپیگنڈے کو بےنقاب کرنے والے 270 صحافی شہید کیے گئے۔