آئی پیڈ صارفین ہوجائیں تیار! واٹس ایپ کا بڑا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 28th, May 2025 GMT
انسنٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے بالآخر آئی پیڈ کے لیے پلیٹ فارم کا ورژن جاری کر دی۔ جس کے بعد ٹیبلیٹ پر فون کی طرح میسج آ سکیں گے اور ڈیوائس سے بھیجے جا سکیں گے اور گروپ کال کی جا سکے گی۔
میٹا نے اس بات کا اعتراف کیا کہ یہ ایپ آئی پیڈ صارفین کی جانب سے کمپنی سے کیے جانے والے بڑے مطالبوں میں سے ایک تھی۔ واٹس ایپ اب جدید آئی پیڈس کے لیے ایپ اسٹور پر دستیاب ہے۔
اس سے قبل واٹس ایپ صرف ایک ڈیوائس پر استعمال کی جاسکتی تھی یہاں تک کہ ایپ کا ویب ورژن فون پر موجود ایپ کا ایک ایکسٹینشن تھا، جس کے لیے فون کا آن رہنا اور کنیکٹ رہنا لازمی تھا۔
میٹا کی جانب سے ایپ کے آئی پیڈ پر متعارف کرائے جانے حوالے سے بتایا گیا ہے لیکن اس میں کون کونسے فیچر ہوں گے اس متعلق کوئی اشارہ نہیں دیا گیا۔
جبکہ واٹس ایپ کے مطابق آئی پیڈ ورژن میں چیٹ لاک فیچر ہوگا جس کو استعمال کرتے ہوئے پاسورڈ یا فنگر پرنٹ کے ذریعے گفتگو کو چھپایا جا سکے گا۔ جس کا مطلب ہے کہ مشترکہ ڈیوائسز پر واٹس ایپ چیٹس کو پرائیوٹ رکھا جا سکے گا۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
مصنوعی ذہانت سے لیس لال بیگ میدانِ جنگ میں اترنے کے لیے تیار
امریکا کی سوارم بایوٹیکٹکس کمپنی نے ایک منفرد قسم کی روبوٹک ٹیکنالوجی تیار کر رہی ہے جو زندہ حشرات الارض، خاص طور پر لال بیگوں کو مخصوص بیک پیک سے لیس کر کے انہیں زندہ روبوٹ کے طور پر استعمال کرتی ہے۔
یہ بیک پیک کنٹرول سینسرز، اور محفوظ مواصلاتی نظام سے آراستہ ہوتا ہے جو خطرناک، تنگ یا ناقابلِ رسائی علاقوں میں مشن مکمل کرنے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ ان زندہ بایو-روبوٹکس سسٹمز کو دفاعی، سیکیورٹی اور ہنگامی حالات کے ردعمل میں استعمال کیا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیے: بنا انسانی مداخلت روبوٹک سرجری سے پِتّے کا کامیاب آپریشن اہم سنگ میل قرار
کمپنی کے سی ای او اسٹیفن وِلہلم کا کہنا ہے کہ دنیا ایک ایسے دور میں داخل ہو رہی ہے جہاں خودمختاری اور رسائی جغرافیائی برتری کا تعین کریں گی۔
ان کا کہنا تھا کہ روایتی ڈرونز یا زمینی روبوٹس ایسے علاقوں میں ناکام ہو جاتے ہیں جہاں انفراسٹرکچر تباہ ہو چکا ہو یا حالات سیاسی طور پر پیچیدہ ہوں۔ ‘سوارم’ ایسی جگہوں کے لیے مصنوعی ذہنیت سے لیس بایولوجیکل اور بڑے پیمانے پر تعیناتی کے قابل نظام فراہم کر رہی ہے۔
کمپنی نے منصوبے میں یورپ اور امریکا میں دفاعی اداروں کے ساتھ پائلٹ پروگرامز، سسٹمز کی بڑے پیمانے پر تیاری، اور ماہر عملے کی بھرتی شروع کردیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ٹیکنالوجی ڈرون روبوٹ سائنس