لاس اینجلس (نیوز ڈیسک)واٹس ایپ، جو میٹا کے زیرِ انتظام دنیا کی مقبول ترین میسجنگ ایپس میں شمار ہوتی ہے، اپنے صارفین کو سہولیات فراہم کرنے کے لیے مسلسل نئی اپ ڈیٹس پر کام کر رہی ہے۔ اب ایک بڑی اور خوش آئند تبدیلی واٹس ایپ ویب صارفین کے لیے متوقع ہے، جو ان کی روزمرہ رابطہ کاری کو مزید سہل بنا دے گی۔

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق، واٹس ایپ اپنے ویب ورژن میں وائس اور ویڈیو کالنگ کی سہولت متعارف کروانے کی تیاری کر رہا ہے۔ اس وقت یہ سہولت صرف موبائل ایپ اور مخصوص ڈیسک ٹاپ ایپلیکیشنز تک محدود ہے، جس کے باعث ویب صارفین کو کالز کرنے کے لیے اپنے موبائل فون پر انحصار کرنا پڑتا ہے۔

ٹیکنالوجی پر نظر رکھنے والے پلیٹ فارم ’ویب بیٹا انفو‘ کے مطابق، یہ نیا فیچر واٹس ایپ ویب کے تازہ ترین ورژن میں شامل کیا جا سکتا ہے، اور فی الحال اس پر کام جاری ہے۔ اگرچہ فیچر کے باضابطہ اجراء کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا، تاہم امید ہے کہ یہ جلد ہی عام صارفین کے لیے دستیاب ہوگا۔

نئی اپ ڈیٹ کے بعد صارفین Chrome، Safari اور Edge جیسے براؤزرز کے ذریعے براہِ راست انفرادی یا گروپ وائس اور ویڈیو کالز کر سکیں گے۔ اس کا مطلب ہے کہ Windows اور macOS صارفین کو اب واٹس ایپ کی علیحدہ ڈیسک ٹاپ ایپ کی ضرورت نہیں رہے گی۔

یاد رہے کہ واٹس ایپ نے پہلی بار 2021 میں اپنے ڈیسک ٹاپ کالنگ فیچر کا آغاز کیا تھا، جو محدود صارفین تک دستیاب تھا۔ تاہم اب یہ نیا قدم صارفین کے لیے ایک بڑی سہولت ثابت ہوگا، خاص طور پر ان افراد کے لیے جو روزمرہ کام کے دوران براؤزر کے ذریعے ہی واٹس ایپ استعمال کرتے ہیں۔
مزیدپڑھیں:بھارت کے معروف اداکار آپریشن سے قبل ہی جان کی بازی ہارگئے

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: واٹس ایپ کے لیے

پڑھیں:

پاکستان کو گرے لسٹ میں شامل کرانے کا بھارتی خواب کبھی پورا نہیں ہوگا، بیرسٹرسیف

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اگست2025ء)مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ علی امین گنڈاپور کا بیان توڑ مروڑ کر پاکستان کو فیٹف کی گرے لسٹ میں شامل کرانے کا بھارتی خواب کبھی پورا نہیں ہوگا۔اپنے بیان میں بیرسٹر سیف نے کہاکہ کلبھوشن یادیو پاکستان میں بھارتی جرائم کا واضح ثبوت ہے، کلبھوشن یادیو کے جرائم کی طویل فہرست بھارت کو فیٹف کی گرے لسٹ میں شامل کرنے کی راہ ہموار کرتی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں بھارت کی دہشت گردانہ سرگرمیوں کے واضح ثبوت موجود ہیں، بھارت کی دہشت گردی میں ملوث ہونے کے تمام شواہد فیٹف حکام کو پیش کئے جائیں گے، جنگ میں شکست کے بعد بھارت اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آیا ہے، پاکستانی فوج سے شکست کے بعد بھارت اب پاکستان کو فیٹف کی گرے لسٹ میں شامل کرانے کے خواب دیکھ رہا ہے۔بیرسٹر سیف نے کہا کہ جنگ میں شکست کے بعد پاکستان میں دہشت گردانہ کارروائیوں میں اضافہ ہوا ہے، جس کے پیچھے بھارت کا ہاتھ ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پیسے جمع کرانے کے باوجود حج سے محروم رہ جانیوالے عازمین کیلئے اچھی خبر
  • پیسے جمع کرانے کے باوجود حج سے محروم رہ جانیوالے عازمین کیلئے خوشخبری
  • پاکستان کو گرے لسٹ میں شامل کرانے کا بھارتی خواب کبھی پورا نہیں ہوگا، بیرسٹرسیف
  • قطرنے پاکستانیوں کیلئے ویزاآن آرائیولکی سہولت متعارف کرادی شرائط کیاہیں؟
  • واٹس ایپ کا مس کالز کی یاددہانی کے لیے مفید فیچر متعارف
  • کراچی رہنے کی نہیں سہنے کی جگہ بن چکا، جینے مرنے کی بھی سہولت نہیں ہے‘
  • واٹس ایپ کی ٹکر پر بغیر انٹرنیٹ چلنے والی نئی ایپ باقاعدہ لانچ کر دی گئی
  • وفاقی پروگرام میں صحت سہولت کارڈ کو مستقل برقرار رکھنے کا فیصلہ
  • ٹک ٹاک اور این ڈی ایم اے کا اشتراک، مون سون میں جھوٹی معلومات کی روک تھام کیلئے نیا فیچر متعارف
  • عائشہ خان اور حمیرا سے قبل شوبز کی کونسی مشہور شخصیت کی لاش فلیٹ سے برآمد ہوئی تھی؟