انڈیا میں پاکستانی ڈراموں کی بندش پر صارفین کے دلچسپ تبصرے
اشاعت کی تاریخ: 2nd, May 2025 GMT
بھارت کی جانب سے پاکستانی یو ٹیوبرز اور نجی ٹیلی ویژن چینلز کے یوٹیوب چینلز کو اپنے ملک میں بلاک کر دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ پاکستانی شوبز شخصیات پر پابندی اور ان کے انسٹاگرام اکاؤنٹس کو بھی بلاک کیا گیا ہے۔
بھارت کی جانب سے ایسے اقدامات کیے جانے کے بعد کئی بھارتی صارفین اداس نظر آئے کہ اب وہ اپنے پسندیدہ پاکستانی ڈرامے نہیں دیکھ سکیں گے۔ جس پر پاکستانیوں نے بھارتی مداحوں کو ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورکس (وی پی این) استعمال کرنے کا مشورہ دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ’حملہ آور مذہب پوچھے بغیر گولیاں چلاتے رہے‘، پہلگام حملے سے متعلق ایک اور بھارتی جھوٹ بے نقاب
سوشل میڈیا پر کئی ایسی ویڈیوز گردش کر رہی ہیں جس میں بھارتی صارف کہتے نظر آ رہے ہیں کہ وہ پاکستانی ڈرامے دیکھتے تھے جو اب انڈیا میں بند کر دیے گئے ہیں جس سے وہ پریشان ہیں۔ جس پر پاکستانی صارفین دلچسپ تبصرے کرتے نظر آ رہے ہیں۔
ایک وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بھارتی مداح اپنی والدہ سے پوچھتی ہیں کہ پاکستانی ڈرامے بند کر دیے گئے ہیں اب آپ اپنی زندگی میں کیا کریں گی جس پر وہ کہتی ہیں کہ ’بہت مشکل ہے، مجھے تو نانی ماں کی فکر ہو رہی ہے کہ ان کی زندگی کیسے گزرے گی‘۔
View this post on Instagram
A post shared by Kaynaat Kapoor (@_.
خاتون مداح نے کہا کہ وہ اپنا پسندیدہ ڈرامہ ’نقاب‘ دیکھ رہی تھیں جو اب کہیں پر نہیں آ رہا۔ اس پر ایک صارف نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم بھارتیوں سے بالکل بھی نفرت نہیں کرتے اس لیے آپ وی پی این کا استعمال کریں شاید اس سے ڈرامہ لگ جائے۔
زوحا نامی صارف لکھتی ہیں کہ ’ممی کو ہم پاکستان سے اسکرین ریکارڈ کر کے بھیج دیں گے‘۔ جبکہ ایک سوشل میڈیا صارف کا کہنا تھا کہ مسلمانوں سے زیادہ ہندو پاکستانی ڈرامے دیکھتے ہیں۔ سمیرا حمید نے کہا کہ ’ہم ممی کو لائیو ویڈیو کال پر ڈرامہ دکھا دیں گے‘۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
انڈیا پاکستانی ڈرامے پہلگام حملہذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: انڈیا پاکستانی ڈرامے پہلگام حملہ پاکستانی ڈرامے ہیں کہ
پڑھیں:
بھارتی ایئر لائنز کو پاکستانی فضائی حدود کی بندش سے کتنا نقصان پہنچا؟
لاہور:بھارتی ایئر لائنز کیلئے پاکستانی فضائی حدود پر پابندی کو ایک ہفتہ مکمل ہوگیا۔
ایوی ایشن ذرائع کے مطابق پابندی عائد ہونے سے دہلی، امرتسر، لکھنئو، بنگلور اور ممبئی سمیت دیگر ایئر پورٹس سے اڑان بھرنے والی پروازوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔
پابندی کی وجہ سے اب تک 850 سے زائد بھارتی پروازیں متاثر ہوئی ہیں جس میں یورپ، امریکہ اور کینیڈا سمیت دیگر ممالک جانے اور آنے والی پروازوں کی تعداد زیادہ ہے۔
ذرائع کے مطابق فضائی حدود کی بندش سے بھارتی ایئر لائنز کو پونے دو ارب روپے سے زائد کا نقصان پہنچ چکا ہے۔
واضح رہے کہ پہلگام واقعے کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کے پیش نظر پاکستان نے بھارتی ایئر لائن پر ایک ماہ کے لیے پابندی عائد کی ہوئی ہے۔