Daily Mumtaz:
2026-07-24@01:52:31 GMT

واٹس ایپ 3 مشہور فونز پر کام کرنا بند کردے گا

اشاعت کی تاریخ: 6th, May 2025 GMT

واٹس ایپ 3 مشہور فونز پر کام کرنا بند کردے گا

کراچی (نیوز ڈیسک) واٹس ایپ دنیا کی مقبول ترین میسیجنگ ایپلی کیشنز میں سے ایک ہے جس کے دنیا بھر میں دو ارب سے زیادہ صارفین ہیں لیکن صرف چند گھنٹوں کے اندر میٹا کی ملکیت والا پلیٹ فارم واٹس ایپ تین مشہور فونز پر کام کرنا بند کر دے گا۔صرف ان ایپل ڈیوائسزپر واٹس ایپ چلے گا جن میں آئی او ایس آپریٹنگ سسٹم15.

1یا اس سے نیا آپریٹنگ سسٹم ہوگا،فی الحال کوئی بھی آئی فون جوآئی او ایس 12 یا اس سے جدید چلانے کے قابل ہو وہ واٹس ایپ استعمال کر سکتا ہے،جو بھی ایپل کے یہ تین آلاتy استعمال کر رہا ہےآج سے وہ واٹس ایپ پر پیغامات بھیج یا وصول نہیں کر سکے گا۔آج کی تاریخ کے بعد صرف انہی ایپل ڈیوائسزپر واٹس ایپ چلے گا جن میں آئی او ایس سسٹم15.1یا اس سے نیا آپریٹنگ سسٹم ہوگا، ان متاثرہ ڈیوائسزمیں آئی فون 5s، آئی فون 6 اور آئی فون 6 پلس شامل ہیں۔اگرچہ یہ فونز اب واٹس ایپ صارفین کا ایک چھوٹا حصہ ہیں لیکن اس فیصلے سے پرانی ڈیوائسز کے بہت سے مداح مایوس ہو جائیں گے۔واٹس ایپ کے ترجمان نے میل آن لائن کو بتایاکہ ہر سال ہم دیکھتے ہیں کہ کون سی ڈیوائسز اور سافٹ ویئر سب سے پرانے ہیں اور ان کے صارفین کی تعداد کم ہے، ہو سکتا ہے کہ ان آلات میں تازہ ترین سیکیورٹی اپ ڈیٹس نہ ہوں، یا ان میں واٹس ایپ چلانے کے لیے درکار فعالیت کی کمی ہو،فی الحال کوئی بھی آئی فون جوآئی او ایس 12 یا اس سے جدید چلانے کے قابل ہو وہ واٹس ایپ استعمال کر سکتا ہے،تاہم جب میٹا ملکیت والی کمپنی اپنا اگلا بڑا سافٹ ویئر اپ ڈیٹ جاری کرے گی تو یہ تبدیل ہو جائے گا۔وہ ڈیوائسز جو کم از کم آئی او ایس 15.1یا اس سے زیادہ اپ ڈیٹ نہیں کر پا رہی ہیں وہ واٹس ایپ کا کوئی فیچر استعمال نہیں کر سکیں گی۔ یہ بات قابل غور ہے کہ ایپل نے بھی کچھ عرصہ قبل ان ماڈلز کو سپورٹ کرنا بند کر دیا تھا،متاثرہ فونز میں سب سے پرانا آئی فون 5s ایک دہائی قبل 2013 میں ریلیز ہوا تھا جبکہ آئی فون 6 پلس صرف ایک سال بعد 2014 میں ریلیز کیا گیا تھا۔آئی فون کے ان تمام ماڈلز کو ایپل نے 2016 میں بند کر دیا تھا اور انہیں سرکاری طور پر متروک قرار دے دیا گیا تھا۔متروک مصنوعات کی فہرست میں شامل ہونے کا مطلب یہ ہے کہ ایپل سروس نہیں دے گا، سروس فراہم کرنے والوں کو پرزے فراہم نہیں کرے گا یا ڈیوائس کے لیے اہم سافٹ ویئر اور سیکیورٹی اپ ڈیٹ جاری کرے گا۔مذید براں واٹس ایپ کے علاوہ ، Spotify اور Instagram پہلے سے ہی ان تمام پرانی ڈیوائسز پر دستیاب نہیں ہیں۔واٹس ایپ نے کہا ہے کہ آلات اور سافٹ ویئر اکثر تبدیل ہوتے رہتے ہیں اس لیے ہم باقاعدگی سے جائزہ لیتے ہیں کہ ہم کن آپریٹنگ سسٹم کو سپورٹ اور اپ ڈیٹ کرتے ہیں۔یہ چیک کرنے کے لیے کہ آپ فی الحال کون سا آپریٹنگ سسٹم استعمال کر رہے ہیں،سیٹنگز ایپ کھولیں، جنرل کو منتخب کریں، اوراباؤٹ ٹیب پر ٹیپ کریں۔ورژن کے عنوان کے تحت آپ آئی او ایس کے موجودہ نمبر کو دیکھ سکیں گے۔اگر آپ کو اپنے آئی فون کو اپ ڈیٹ کرنے کی ضرورت ہے تو جنرل لیبل والے ٹیب پر جائیں اور سافٹ ویئر اپ ڈیٹ کو منتخب کریں۔میٹا نے ایک بیان میں کہاہے کہ واٹس ایپ کے ذریعے Meta AI میٹا کی ایک اختیاری سروس ہے جو آپ کے سوالات کے جواب دے سکتی ہے، آپ کو کچھ سکھا سکتی ہے یا نئے آئیڈیاز کے سلسلے میں مدد کر سکتی ہے۔تاہم جیسے ہی یہ فیچر برطانوی صارفین کے لیے آنا شروع ہوا، بہت سے لوگ اس تبدیلی سے ناخوش تھے۔ایکس پرایک صارف نے لکھا کہ میں واٹس ایپ میں میٹا اے آئی سے کیسے چھٹکارا حاصل کروں؟ بٹن مسلسل راستے میں منڈلا رہا ہے اور میں اسے کبھی استعمال نہیں کروں گا، جبکہ ایک اورصارف نے مذاق کیاکہ اتنا بڑا “Ask AI” بٹن واٹس ایپ خدا کے لئے مجھے اکیلا چھوڑ دو۔

Post Views: 1

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: ا پریٹنگ سسٹم ا ئی او ایس استعمال کر سافٹ ویئر ا ئی فون نہیں کر ہے کہ ا اپ ڈیٹ کے لیے

پڑھیں:

معاشی سرگرمیوں میں تیزی، کے الیکٹرک صنعتی صارفین کا بجلی استعمال ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا

کراچی: ملک میں معاشی سرگرمیوں میں بہتری کے ساتھ کے الیکٹرک صنعتی صارفین کی جانب سے بجلی کے استعمال نے نئی بلند ترین سطح حاصل کر لی۔ مالی سال 2026 کے دوران کے الیکٹرک کے صنعتی فیڈرز پر بجلی کی مجموعی کھپت 6 ارب 8 کروڑ یونٹس (6.08 ارب یونٹس) ریکارڈ کی گئی، جو ادارے کی تاریخ میں کسی بھی مالی سال کے دوران سب سے زیادہ ہے۔

کے الیکٹرک کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق صنعتی بجلی کی طلب میں یہ نمایاں اضافہ ایسے وقت میں سامنے آیا جب پاکستان کی مجموعی قومی پیداوار (جی ڈی پی) کی شرح نمو 3.7 فیصد رہی۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ کراچی کی صنعتوں کو مسلسل، قابل اعتماد اور بلا تعطل بجلی کی فراہمی نے صنعتی پیداوار اور معاشی سرگرمیوں کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کیا۔

کے الیکٹرک کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سید محمد طہٰ نے کہا کہ صنعتی بجلی کے استعمال میں ریکارڈ اضافہ حکومت پاکستان، اسپیشل انویسٹمنٹ فسیلیٹیشن کونسل (SIFC) اور کراچی کی صنعتی برادری کی مشترکہ کوششوں کا نتیجہ ہے۔ ان کے مطابق سرمایہ کاری کے بہتر ماحول، صنعتی سرگرمیوں میں تیزی اور کاروباری اعتماد میں اضافے نے اس کامیابی کو ممکن بنایا۔

انہوں نے کہا کہ کراچی ملک کی معاشی شہ رگ ہے اور کے الیکٹرک 2013 سے صنعتی فیڈرز کو لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ رکھے ہوئے ہے تاکہ صنعتوں کی پیداوار اور برآمدات متاثر نہ ہوں۔

بی تھری کیٹیگری میں سب سے زیادہ بجلی استعمال

اعلامیے کے مطابق سب سے زیادہ بجلی کا استعمال بی تھری (B3) کیٹیگری میں ریکارڈ کیا گیا، جس میں 501 سے 5 ہزار کلوواٹ تک بجلی استعمال کرنے والی صنعتیں شامل ہیں۔ اس زمرے میں سیمنٹ، اسٹیل، ٹیکسٹائل، کیمیکل اور دیگر بڑے صنعتی شعبے شامل ہیں۔

ماہانہ بنیاد پر جون 2026 میں صنعتی بجلی کی کھپت سب سے زیادہ رہی، جبکہ اپریل 2026 دوسرے نمبر پر رہا۔

گزشتہ سال کے مقابلے میں 20 فیصد سے زائد اضافہ

اعداد و شمار کے مطابق مالی سال 2025 میں صنعتی صارفین نے 5.04 ارب یونٹس بجلی استعمال کی تھی، جبکہ مالی سال 2026 میں یہ مقدار بڑھ کر 6.08 ارب یونٹس تک پہنچ گئی، جو 20 فیصد سے زائد سالانہ اضافہ ظاہر کرتی ہے۔

اس سے قبل مالی سال 2022 میں صنعتی بجلی کی کھپت 5.84 ارب یونٹس ریکارڈ کی گئی تھی، تاہم رواں مالی سال میں یہ ریکارڈ بھی ٹوٹ گیا۔

349 نئے صنعتی کنکشنز فراہم

کے الیکٹرک کے مطابق مالی سال 2026 کے دوران 349 نئے صنعتی کنکشنز جاری کیے گئے، جبکہ 273 صنعتی صارفین نے اپنے بجلی کے لوڈ میں اضافہ کیا، جس سے مجموعی طور پر 168 میگاواٹ اضافی طلب قومی گرڈ میں شامل ہوئی۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ حکومت کی جانب سے صنعتوں کو کیپٹو پاور پلانٹس سے قومی گرڈ پر منتقل کرنے کی پالیسی، معاشی بحالی اور صنعتی پیداوار میں اضافے نے بھی بجلی کی طلب بڑھانے میں اہم کردار ادا کیا۔

کمپنی کا مزید کہنا ہے کہ صنعتی فیڈرز کی ریکوری کی شرح تمام صارفین کے مختلف زمروں میں سب سے بہتر رہی، جو بروقت بلوں کی ادائیگی اور لوڈشیڈنگ سے استثنیٰ کے درمیان مضبوط تعلق کو ظاہر کرتی ہے۔

کے الیکٹرک نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ کراچی کی صنعتوں اور کاروباری سرگرمیوں کو قابل اعتماد اور بلا تعطل بجلی کی فراہمی آئندہ بھی اس کی اولین ترجیح رہے گی تاکہ ملکی معیشت کی ترقی میں اپنا کردار جاری رکھا جا سکے۔

متعلقہ مضامین

  • باب المندب بند۔ آگے کیا ہوگا؟
  • پاکستان کا موقف اور خطے میں امن کا تقاضا
  • پاکستان ڈی ایٹ ممالک کے ساتھ مضبوط معاشی شراکت داری قائم کرنا چاہتا ہے، عرفان سومرو
  • ایران نے فوجی اڈوں کے استعمال پر برطانیہ کو سخت وارننگ دے دی
  • معاشی سرگرمیوں میں تیزی، کے الیکٹرک صنعتی صارفین کا بجلی استعمال ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا
  • ویپنگ کے نقصانات: نئی تحقیق میں صحت کے سنگین خطرات سے خبردار
  • پاکستان کے دفاع، سیکیورٹی کے شعبے میں ٹیکنالوجی کا استعمال قابل فخر ہے، وزیراعظم
  • پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ
  • حیسکو میں ایک ارب 6 کروڑ سے زائد کی کرپشن کا انکشاف
  • کے پی اسمبلی کا منظور شدہ بلدیاتی حکومت کا نیا ترمیمی بل آئین و قانون سے متصادم ہے، الیکشن کمیشن