واٹس ایپ کا نیا فیچر، اب دستاویزات اسکین کرنا ہوا اور بھی آسان
اشاعت کی تاریخ: 29th, June 2025 GMT
اسلام آباد(ویب ڈیسک ) واٹس ایپ نے صارفین کی سہولت کے لیے ایک نیا اور مفید فیچر متعارف کروا دیا ہے، جس کی مدد سے اب اینڈرائیڈ صارفین ایپ کے اندر رہتے ہوئے ہی کسی بھی دستاویز کو اسکین کر کے فوراً شیئر کر سکیں گے۔
یہ فیچر پہلے آئی فون صارفین کے لیے دستیاب تھا، لیکن اب واٹس ایپ اسے اینڈرائیڈ کے لیے بھی لا رہا ہے۔
WABetaInfo کے مطابق یہ فیچر واٹس ایپ کے بیٹا ورژن میں متعارف کروایا گیا ہے اور فی الحال محدود صارفین کو دستیاب ہے۔
نئے فیچر کا نام ” اسکین ڈاکومنٹ” ہوگا، جو دستاویزات شیئر کرنے والے مینیو میں شامل کیا جائے گا۔ اس آپشن کو منتخب کرنے پر صارف کا کیمرہ فعال ہو جائے گا، جس سے وہ براہِ راست کاغذی دستاویزات کو اسکین کر سکیں گے۔
اسکین کرنے کے بعد صارفین کو پریویو دکھایا جائے گا، جہاں وہ ایڈجسٹمنٹ بھی کر سکیں گے۔ ایپ خودکار طریقے سے مارجن تجویز کرے گی، تاہم صارفین اپنی مرضی سے تبدیلیاں بھی کر سکتے ہیں۔
واٹس ایپ کے مطابق یہ فیچر اعلیٰ معیار کی اسکیننگ فراہم کرے گا، تاکہ اسکین کی گئی دستاویزات بآسانی پڑھی جا سکیں۔ اسکین مکمل ہونے کے بعد اسے کسی بھی انفرادی یا گروپ چیٹ میں فوری بھیجا جا سکے گا۔
مزیدپڑھیں:شیفالی جریوالا کی آخری پوسٹ ، سدھارتھ شکلا کو یاد کرتے کیا لکھا؟
ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
آئی ایم ایف سے آئندہ بجٹ پر ٹیکس پالیسی، پبلک فنانس مینجمنٹ میں تبدیلی پر اتفاق
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) حکومت نے آئی ایم ایف کے ساتھ آئندہ بجٹ کے لیے ٹیکس پالیسی، بجٹ سازی، پبلک فنانس مینجمنٹ میں تبدیلی پر اتفاق کر لیا۔
ذرائع نے بتایا کہ وزارت خزانہ کے مطابق آئندہ مالی سال کیلئے بجٹ تجاویز پر ٹیکنیکل رپورٹ جنوری ماہ میں وزارت خزانہ کو دی جائے گی، آئی ایم ایف کا تکنیکی وفد بجٹ میں اہم تبدیلیاں کرنے کی تجاویز دے کر واپس روانہ ہو گیا۔
یہ بھی بتایا گیا کہ وزارت خزانہ آئندہ ماہ تک آئی ایم ایف کو بجٹ عملدرآمد میں تبدیلی کیلئے حتمی تجاویز تیار کر کے دے گی، آئی ایم ایف ٹیکنیکل وفد کے ساتھ بجٹ عملدرآمد کے پراسیس میں تبدیلی کیلئے 15 تجاویز پر زیرغور رہی۔
آئی ایم ایف وفد کی تجاویز میں پبلک فنانس مینجمنٹ ڈیجیٹائزڈ پلان تشکیل دینا، پی ایف ایم ڈیجیٹائزڈ پلان کی نگرانی کیلئے کمیٹی تشکیل کرنا، بجٹ تیاری کیلئے مکمل ای-آفس، ای-پیڈز کا استعمال کرنا، ڈیٹا سے تضادات ختم کرنا شامل ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ نئے ڈیٹا کی بنیاد پر بجٹ سازی، بجٹ تیاری میں تمام وزارتوں کے ساتھ مشاورت کا عمل بڑھانا بھی تکنیکی وفد کی تجاویز میں شامل ہے، نئے بجٹ کیلئے ٹیکس پالیسی پر بھی ٹیکنیکل مشن نے اہم تبدیلیوں کیلئے تجاویز دی ہیں۔