آرمی چیف کیخلاف واٹس ایپ گروپ میں نازیبا الفاظ استعمال کرنے پر کھرمنگ کا نوجوان گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 24th, April 2025 GMT
ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ ملزم نے آرمی چیف کیخلاف توہین آمیز اور غیر اخلاقی بیان واٹس ایپ گروپ اور سوشل میڈیا پر اپلوڈ کر کے لوگوں کو اشتعال دلانے اور پاکستان آرمی چیف کو بدنام کرنے کی مذموم کوشش کی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ آرمی چیف کیخلاف نازیبا الفاظ استعمال کرنے پر کھرمنگ کے نوجوان کو گرفتار کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق کھرمنگ سے تعلق رکھنے والے نوجوان نے واٹس ایپ گروہ میں پاک فوج اور آرمی چیف کیخلاف نازیبا الفاظ استعمال کیا تھا جس کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے نوجوان کیخلاف ایف آئی آر درج کر کے گرفتار کر لیا۔ ملزم کو سکردو سٹی تھانہ منتقل کر دیا گیا ہے جہاں قانونی کارروائی جاری ہے۔ ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ ملزم نے آرمی چیف کیخلاف توہین آمیز اور غیر اخلاقی بیان واٹس ایپ گروپ اور سوشل میڈیا پر اپلوڈ کر کے لوگوں کو اشتعال دلانے اور پاکستان آرمی چیف کو بدنام کرنے کی مذموم کوشش کی ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: آرمی چیف کیخلاف واٹس ایپ
پڑھیں:
لاہور؛ سگی بہن کو قتل کرکے خودکشی کا ڈرامہ رچانے والا بھائی گرفتار
لاہور:شاد باغ کے علاقے میں سگی بہن کو قتل کر کے خود کشی کا ڈرامہ رچانے والے سفاک بھائی کو گرفتار کر لیا گیا۔
خودکشی کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی، لاش کو مشکوک جانتے ہوئے شاد باغ پولیس نے اپنی تحویل میں لے لیا۔
ایس پی سٹی بلال احمد نے بتایا کہ لاش کے چہرے اور گردن پر تشدد کے نشانات پائے گئے، شاد باغ پولیس نے بھائی کو مشکوک جانتے ہوئے تفتیش شروع کی۔
پولیس افسر کے مطابق ملزم زیادہ دیر پولیس کو چکما نہ دے سکا اور سب سچ اگل دیا۔ ملزم نے بہن کو الماری سے پیسے چرانے کے شبہ پر قتل کیا، مقتولہ کے چہرے پر ناخنوں اور گلے پر رسی کے نشانات تھے۔ ملزم نے پہلے اپنے ناخن کاٹے اور پھر بہن کی کلائی کاٹی تاکہ معاملہ خود کشی لگے اور ملزم پر شک نہ ہو۔
لاش کو اسپتال کے مردہ خانہ منتقل کر دیا گیا ہے۔
ایس پی سٹی کا کہنا تھا کہ ملزم شہر یار کو گرفتار کر کے مزید تحقیقات عمل میں لائی جا رہی ہے۔ انہوں نے بروقت رسپانس اور ذمہ دارانہ تفتیش پر ایس ایچ او شاد باغ اور ٹیم کو شاباش دی۔