پاکستان نے اپنے شہریوں کو عراق، لبنان اور شام کا سفر کرنے سے روک دیا
اشاعت کی تاریخ: 19th, June 2025 GMT
پاکستان نے اسرائیل ایران کشیدگی کے پیش نظر اپنے شہریوں کے لیے ٹریول ایڈوائزری جاری کردی ہے، اور پاکستانی شہریوں کو عراق، لبنان اور شام کا سفر کرنے سے روک دیا گیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ان ممالک میں مقیم تمام پاکستانی شہریوں کو پرزور ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ انتہائی احتیاط برتیں۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ پاکستانی شہری چوکس رہیں اور غیر ضروری نقل و حرکت سے گریز کریں۔
ترجمان کے مطابق شہری پاکستان کے متعلقہ سفارتخانوں سے درج ذیل رابطہ نمبرز کے ذریعے باقاعدگی سے رابطے میں رہیں۔
ہنگامی رابطہ نمبرز:
سفارتخانہ پاکستان، تہران
+98-21-66-9413-88/89/90/91 (لینڈ لائن)
+98-21-66-9448-88/90 (لینڈ لائن)
+98 9100 607 658 (موبائل)
زاہدان
+98 54 33 22 3389 (لینڈ لائن)
+98 99129 45346 (موبائل)
مشہد
+98 910 762 5302
سفارتخانہ پاکستان، بغداد، عراق
سیل/واٹس ایپ:
+964(0)7839800899
+964(0)7834950183
+964(0)7834950311
ای میل: [email protected]
سفارتخانہ پاکستان، بیروت، لبنان
سیل/واٹس ایپ:
+961-81669488
+961-81815104
ای میل: [email protected]
سفارتخانہ پاکستان، دمشق، شام
سیل/واٹس ایپ: +963983538186
لینڈ لائن: +963116132696
ای میل: [email protected]
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews ایران اسرائیل کشیدگی پاکستانی شہری ترجمان دفتر خارجہ ٹریول ایڈوائزری جاری ہنگامی رابطہ نمبرز وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ایران اسرائیل کشیدگی پاکستانی شہری ترجمان دفتر خارجہ ٹریول ایڈوائزری جاری ہنگامی رابطہ نمبرز وی نیوز سفارتخانہ پاکستان لینڈ لائن واٹس ایپ
پڑھیں:
غیرملکی شہریوں کے لیے ایئرپورٹس پر علیحدہ امیگریشن کاؤنٹرز قائم کرنے کا فیصلہ
وزیراعظم شہباز شریف نے ملک بھر کے ہوائی اڈوں پر غیر ملکی شہریوں کی سہولت کے پیش نظر علیحدہ امیگریشن کاؤنٹرز کے قیام کی ہدایت جاری کر دی ہے۔
اس فیصلے کا مقصد نہ صرف بین الاقوامی سیاحوں اور سرمایہ کاروں کو سہولت فراہم کرنا ہے بلکہ ملک میں سیاحت، تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبوں کو فروغ دینا بھی ہے۔
وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ان خصوصی امیگریشن کاؤنٹرز کے قیام سے مسافروں کی امیگریشن پروسیسنگ کا وقت نمایاں طور پر کم ہو جائے گا۔
اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ غیر ملکیوں کے لیے مخصوص کاؤنٹرز بنانے سے نہ صرف ان کے لیے سہولت بڑھے گی بلکہ بیرونِ ملک سے واپس آنے والے پاکستانی مسافروں کو بھی کم وقت میں امیگریشن کی کارروائی مکمل کرانے میں مدد ملے گی۔
وزیراعظم آفس کے مطابق یہ اقدام پاکستان کو عالمی سیاحوں، سرمایہ کاروں اور تجارتی وفود کے لیے ایک دوستانہ اور پُرکشش ملک بنانے کی جامع حکمت عملی کا حصہ ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
امیگریشن کاؤنٹرز شہباز شریف غیرملکی شہری فیصلہ وزیراعظم پاکستان