فیصل آباد: خاتون نے 3 بیٹیوں سمیت نہر میں چھلانگ لگادی
اشاعت کی تاریخ: 19th, June 2025 GMT
—فائل فوٹو
فیصل آباد کے قریب جڑانوالہ ریسکیو اسٹیشن پر خاتون نے 3 بیٹیوں سمیت نہر میں چھلانگ لگادی۔
جان بچنے پر لڑکا پھوٹ پھوٹ کر رو پڑا، ساتھ موجود لوگ پاکستانی ریسکیو ٹیم کے شکر گزار نظر آئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق خاتون اور بچیوں کو باحفاظت نہر سے نکال لیا گیا ہے۔
ریسکیو حکام نے مزید بتایا ہے کہ خاتون نے گھریلو پریشانیوں سے تنگ آکر نہر میں چھلانگ لگائی تھی۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
کراچی:ٹریفک پولیس اہلکار کا ای چالان سے بچنے کیلئے انوکھا کام، شہری نے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کردی۔
کراچی میں ٹریفک پولیس اہلکار کی نامکمل نمبر پلیٹ والی موٹرسائیکل چلانے کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ٹریفک پولیس اہلکار نے خود شہر میں نافذ ہونے والے ای چالان سے بچنے کے لیے اپنی موٹر سائیکل کی نمبر پلیٹ پر موجود نمبرز ہی غائب کر دیے۔شہری نے ایکسپو سینٹر کے قریب ٹریفک پولیس اہلکار کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کر دی۔ ٹریفک پولیس اہلکار کو بائیں جانب مڑتے ہوئے دائیں جانب کا انڈیکیٹر آن کیے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔