مقبول میسجنگ ایپ واٹس ایپ نے اپنے حالیہ بیٹا اپ ڈیٹس میں متعدد نئے فیچرز پیش کیے ہیں جو صارفین کے تجربے کو مزید آسان، محفوظ اور ذاتی نوعیت کا بنانے کے لیے تیار کیے گئے ہیں۔ یہ فیچرز اینڈرائیڈ اور آئی او ایس دونوں پلیٹ فارمز پر مرحلہ وار بیٹا ٹیسٹرز کے لیے دستیاب کیے جارہے ہیں۔

گروپ اسٹیٹس اپ ڈیٹس

اینڈرائیڈ ورژن 2.

25.22.11 میں، بیٹا صارفین اب کسی بھی گروپ کی انفو اسکرین سے براہ راست گروپ مخصوص اسٹیٹس اپ ڈیٹس پوسٹ کرسکتے ہیں۔ یہ اپ ڈیٹس خودکار طور پر صرف اسی گروپ کے اراکین کو 24 گھنٹے کے لیے نظر آئیں گی اور ان میں سب اراکین حصہ لے سکتے ہیں۔ اپ ڈیٹس اینڈ ٹو اینڈ انکرپٹڈ ہیں، جس سے پرائیویسی برقرار رہتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: واٹس ایپ  کمپنی حرکت میں آگئی، 68 لاکھ اکاؤنٹس ڈیلیٹ کردیے، وجہ کیا نکلی؟

گیسٹ چیٹس

ورژن 2.25.22.13 میں متعارف ہونے والی یہ فیچر صارفین کو ایسے افراد سے بات چیت کی اجازت دے گی جن کا واٹس ایپ اکاؤنٹ نہیں ہے۔ اس مقصد کے لیے ایک شیئر ایبل لنک فراہم کیا جائے گا جس کے ذریعے مہمان صارف ویب انٹرفیس پر ایک سے ایک (One-to-One) چیٹ کرسکیں گے۔ اس میں میڈیا شیئرنگ، کالز یا گروپ چیٹس شامل نہیں ہوں گی، تاہم سیکیورٹی کے لیے اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن برقرار رہے گی۔

سیفٹی اوور ویو اسکرین

واٹس ایپ ایک نیا حفاظتی فیچر بھی متعارف کرا رہا ہے جو اس وقت ظاہر ہوگا جب صارف کو کسی ایسے فرد کے ذریعے گروپ میں شامل کیا جائے جو اس کے کانٹیکٹ لسٹ میں موجود نہ ہو۔ یہ اسکرین گروپ کا نام، شامل کرنے والے کا نام اور احتیاطی ہدایات فراہم کرے گی تاکہ صارف مشکوک لنکس اور پیغامات سے بچ سکے۔

یہ بھی پڑھیں: واٹس ایپ کا منفرد فیچر متعارف، صارفین گروپ چیٹ میں اسٹیٹس شیئر کرسکیں گے

ایکسپائرنگ اسٹیٹس نوٹس

ورژن 2.25.22.22 میں صارفین اپنے پروفائل نوٹس کے لیے ایک ٹائمر سیٹ کرسکتے ہیں تاکہ وہ مقررہ مدت کے بعد خود بخود غائب ہوجائے۔ یہ اسٹیٹس چیٹ ہیڈر میں نمایاں طور پر ظاہر ہوں گے اور ان کے ساتھ ایموجیز شامل کرنے کی سہولت بھی ہوگی۔

یوزرنیم کی فیچر

آئی او ایس بیٹا 25.22.10.71 میں واٹس ایپ نے ایک نیا یوزرنیم کی فیچر متعارف کرایا ہے۔ یہ ایک اختیاری حفاظتی کوڈ ہوگا جو کسی کو پہلی بار پیغام بھیجنے کے لیے ضروری ہوگا۔ اس سے صرف وہ لوگ آپ سے رابطہ کرسکیں گے جنہیں آپ کا یوزرنیم اور کی دونوں معلوم ہوں۔

انسٹاگرام پروفائل لنک

اینڈرائیڈ بیٹا 2.25.22.27 میں صارفین اپنی واٹس ایپ پروفائل میں ایک تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ کا لنک شامل کرسکیں گے۔ تصدیق شدہ لنک پر ایک ٹرسٹ لیبل بھی ظاہرہوگا تاکہ دوسروں کو یقین ہوسکے کہ اکاؤنٹ اصلی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: واٹس ایپ کا مس کالز کی یاددہانی کے لیے مفید فیچر متعارف

پروفائل فوٹو شارٹ کٹ

ورژن 2.25.22.14 میں کچھ بیٹا صارفین کے لیے ایک نیا شارٹ کٹ شامل کیا گیا ہے جس سے وہ ایپ کے ٹاپ بار میں اپنی پروفائل فوٹو پر کلک کر کے براہ راست سیٹنگز تک پہنچ سکیں گے۔

موشن فوٹوز

ورژن 2.25.22.29 میں موشن فوٹوز کا فیچر بھی شامل کیا گیا ہے جس سے صارفین مختصر حرکت اور آڈیو کے ساتھ تصاویر شیئر کرسکیں گے، یا ایڈیٹر کے ذریعے انہیں اسٹل امیج میں تبدیل کرسکیں گے۔

ٹیک ماہرین کے مطابق یہ تمام فیچرز واٹس ایپ کو مزید انٹرایکٹو، پرائیویسی فرینڈلی اور یوزر سینٹرک بنانے میں اہم کردار ادا کریں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

انسٹاگرام پروفائل لنک ایکسپائرنگ اسٹیٹس نوٹس پروفائل فوٹو شارٹ کٹ ٹیکنالوجی سیفٹی اوور ویو اسکرین گروپ اسٹیٹس اپ ڈیٹس گیسٹ چیٹس مسیجنگ ایپ موشن فوٹوز میٹا واٹس ایپ یوزرنیم کی فیچر

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: ٹیکنالوجی گیسٹ چیٹس مسیجنگ ایپ موشن فوٹوز میٹا واٹس ایپ یوزرنیم کی فیچر کرسکیں گے واٹس ایپ اپ ڈیٹس کے لیے

پڑھیں:

کراچی بورڈ کا انٹرمیڈیٹ پری میڈیکل کے نتائج کا اعلان، لڑکیاں بازی لے گئیں

ناظم امتحانات نے بتایا کہ کامیاب طلبہ میں 1998 اے ون گریڈ، 3471 اے گریڈ، 4070 بی گریڈ، 4095 سی گریڈ، 1878 ڈی گریڈ اور 60 ای گریڈ کے حامل تھے۔ ناظم امتحانات کے مطابق نتائج بورڈ کی ویب سائٹ www.biek.edu.pk پر اپ لوڈ کر دیے گئے ہیں جہاں امیدوار اپنے نتائج دیکھ سکتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے انٹرمیڈیٹ بارہویں جماعت سائنس پری میڈیکل گروپ کے سالانہ امتحانات برائے 2025ء کے نتائج کا اعلان کردیا۔ چیئرمین انٹربورڈ کراچی فقیر محمد لاکھو کے مطابق پری میڈیکل گروپ میں پہلی تینوں پوزیشنز طالبات نے حاصل کیں، پہلی پوزیشن طالبہ فاطمہ صدیقی بنت محمد خالد، دوسری پوزیشن منزہ خان بنت مبشر حسن اور انوشہ نوید بنت نوید سرور نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

ناظم امتحانات زرینہ راشد کے مطابق پری میڈیکل گروپ میں 28 ہزار 259 امیدواروں نے رجسٹریشن کرائی، جن میں سے 27 ہزار 323 نے امتحانات میں شرکت کی، جبکہ 15 ہزار 572 امیدوار کامیاب قرار پائے، کامیابی کا تناسب 56.99 فیصد رہا۔ ناظم امتحانات نے بتایا کہ کامیاب طلبہ میں 1998 اے ون گریڈ، 3471 اے گریڈ، 4070 بی گریڈ، 4095 سی گریڈ، 1878 ڈی گریڈ اور 60 ای گریڈ کے حامل تھے۔ ناظم امتحانات کے مطابق نتائج بورڈ کی ویب سائٹ www.biek.edu.pk پر اپ لوڈ کر دیے گئے ہیں جہاں امیدوار اپنے نتائج دیکھ سکتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • ورلڈ گیمز اسنوکر ایونٹ: پاکستان کے محمد آصف کا چینی کھلاڑی کو شکست دے کر فاتحانہ آغاز
  • ٹرمپ کے ڈیجیٹل اثاثہ جات کے مشیر بو ہائنز کا استعفیٰ، نجی شعبے میں واپسی کا اعلان
  • لندن میں ’فلسطین ایکشن‘ پر پابندی کے خلاف تاریخی احتجاج، 466 سے زائد افراد گرفتار
  • کراچی بورڈ کا انٹرمیڈیٹ پری میڈیکل کے نتائج کا اعلان، لڑکیاں بازی لے گئیں
  • انسٹاگرام نے صارفین کیلئے ’میپ‘ کا فیچر متعارف کرا دیا
  • انسٹاگرام کا نیا ری پوسٹنگ فیچر، جانیں کیا ہے اور کیسے کام کرتا ہے؟
  • بیجنگ میں روبوٹ مال کھل گیا، انواع و اقسام کیی مشینی پروڈکٹس دستیاب
  • اوپن اے آئی نے جی پی ٹی 5 پیش کردیا، سب سے جدید اے آئی ماڈل مفت دستیاب
  • فساد گروپ نے 14 اگست کو احتجاج کی کال دیکر پھر ملک دشمنی کا ثبوت دیا: عظمیٰ بخاری