سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) کے مالک ایلون مسک نے ایکس کے لیے نئے پرائیوٹ میسجنگ فیچر کا اعلان کر دیا۔ فیچر میں میسجز کے غائب ہوجانے اور ’بِٹ کوائن طرز‘ کی انکرپشن شامل ہوگی۔

ایکس چیٹ ٹول کا متعارف کرایا جانا پلیٹ فارم کو ’ایوری تھنگ ایپ‘ میں بدلنے کے ایلون مسک کے منصوبے کا ایک حصہ ہے۔

اکتوبر 2022 میں ٹوئٹر خریدنے اور اس کا نام بدل کر ایکس رکھنے کے بعد ایلون مسک پلیٹ فارم میں متعدد تبدیلیاں لائے ہیں اور اس کے ساتھ پے منٹ سسٹم کو جوڑنے اور اس کو ایک ’عالمی مارکیٹ پلیس‘ بنانے منصوبے پیش کیے ہیں۔

ایکس چیٹ (جو کہ اس وقت صرف بِیٹا ٹیسٹرز کو دستیاب ہے) صارفین کو ایکس کے ڈی ایم (ڈائریکٹ میسجز) فیچر کا ایک متبادل پیش کرتا ہے، جو اس کو واٹس ایپ یا ٹیلی گرام جیسی روایتی پیغام رساں ایپس جیسا بناتا ہے۔

ایلون مسک نے فیچر کا اعلان کرتے ہوئے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ نیا ایکس چیٹ انکرپشن، میسج کے غائب ہو جانے اور کسی بھی قسم کی فائل بھیجنے کی صلاحیت کے ساتھ متعارف کرایا جا رہا ہے۔ اس میں آڈیو/ویڈیو کالنگ بھی ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ایلون مسک ایکس چیٹ

پڑھیں:

چیٹ جی پی ٹی مقبولیت کھو بیٹھا، امریکا اور برطانیہ میں گوگل جیمینائی ٹاپ پر

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

سان فرانسسکو: گوگل کا نیا اے آئی پلیٹ فارم  جیمینائی تیزی سے عالمی توجہ حاصل کر رہا ہے اور اس نے مقبولیت کے میدان میں اپنے سب سے بڑے حریف اوپن اے آئی کے  چیٹ جی پی ٹی کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

خاص طور پر امریکا اور برطانیہ میں آئی فون صارفین کے لیے جیمینائی کی نئی امیج ایڈیٹنگ خصوصیات نے دھوم مچا دی ہے، جس کے بعد یہ ایپل کی ٹاپ فری ایپس کی فہرست میں پہلے نمبر پر آ گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق اگست کے آخر میں گوگل نے جیمینائی 2.5 فلیش امیج ماڈل نینو بنانا متعارف کرایا، جو تیزی کے ساتھ مقبول ہوا۔ صرف دو ہفتوں کے اندر صارفین نے اس فیچر کو استعمال کرتے ہوئے 50 کروڑ سے زیادہ تصاویر تیار کیں، جو اس کی کامیابی اور صارفین کی دلچسپی کا واضح ثبوت ہے۔

ٹیکنالوجی ماہرین کا کہنا ہے کہ اتنی تیزی سے پذیرائی حاصل کرنا گوگل کے لیے ایک بڑا سنگِ میل ہے، کیونکہ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ صارفین اب اے آئی پر مبنی تخلیقی سہولیات کو زیادہ ترجیح دے رہے ہیں۔

فیچر کے لانچ کے بعد امریکا میں جیمینائی نے اوپن اے آئی کے چیٹ جی پی ٹی اور میٹا کی ایپ  تھریڈز کو پیچھے چھوڑ دیا۔ برطانیہ میں بھی یہی رجحان دیکھنے کو ملا جہاں جیمینائی نے نہ صرف چیٹ جی پی ٹی بلکہ مشہور شاپنگ ایپ  ٹی مو کو بھی مقبولیت کی دوڑ میں مات دے دی۔

یہ صورتحال گوگل کے لیے ایک بڑی کامیابی سمجھی جا رہی ہے کیونکہ اس کے ذریعے کمپنی نے ثابت کیا ہے کہ وہ اے آئی کی دوڑ میں اپنے حریفوں سے پیچھے نہیں بلکہ کئی پہلوؤں میں آگے ہے۔

یاد رہے کہ 26 اگست کو گوگل نے اپنی اپ ڈیٹس کا اعلان کیا تھا اور دعویٰ کیا تھا کہ جیمینائی کا نیا امیج جنریشن اور ایڈیٹنگ ماڈل  اسٹیٹ آف دی آرٹ ہے۔ کمپنی کے مطابق یہ فیچر ایسے کام انجام دینے کی صلاحیت رکھتا ہے جن کا تصور بھی حریف کمپنیاں ابھی نہیں کر پا رہیں۔

اس دعوے کے بعد صارفین کے عملی ردِعمل نے گوگل کے اعتماد کو درست ثابت کیا اور ایپ مارکیٹ میں اس کی پوزیشن مزید مضبوط ہوگئی۔

یہ بات واضح ہے کہ آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے میدان میں مقابلہ دن بہ دن سخت ہوتا جا رہا ہے اور ہر نئی جدت صارفین کے انتخاب کو بدلنے کی طاقت رکھتی ہے۔

فی الحال گوگل جیمینائی کا نیا فیچر اس دوڑ میں سب سے نمایاں ہے اور آنے والے دنوں میں دیکھنا یہ ہوگا کہ چیٹ جی پی ٹی یا دیگر حریف کمپنیاں اس کا جواب کس طرح دیتی ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • خاندانی نظام کو توڑنے کی سازش
  • واٹس ایپ صارفین کےلیے تھریڈز ریپلائی فیچر کی آزمائش
  • واٹس ایپ کی جانب سے میسیج چیٹنگ میں دلچسپ فیچر کی آزمائش
  • وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان ٹی وی ڈیجیٹل اور انگریزی چینل کا افتتاح کر دیا
  • پاکستان ٹی وی کی لانچنگ، وزیراعظم شہباز شریف نے افتتاح کردیا
  • نادرا کا معمر شہریوں کے لیے فیس ریکگنیشن سسٹم متعارف کرانے کا فیصلہ
  • دنیا کے امیر ترین شخص کی اپنی عمر سے 47 برس چھوٹی خاتون سے پانچویں شادی 
  • چیٹ جی پی ٹی مقبولیت کھو بیٹھا، امریکا اور برطانیہ میں گوگل جیمینائی ٹاپ پر
  • صارفین کے تجربے کو بہتر بنانے کے لیے اسٹریٹجک شراکت داری کا اعلان
  • پنجاب اسمبلی : ٹک ٹاک پر مستقل پابندی کی قرارداد جمع