’چین سے جنگ ہوئی تو امریکہ بری طرح ہارے گا‘: پینٹاگون کی خفیہ رپورٹ لیک WhatsAppFacebookTwitter 0 13 December, 2025 سب نیوز

واشنگٹن: پینٹاگون کی ایک انتہائی خفیہ رپورٹ کے مطابق اگر امریکہ تائیوان پر جنگ کی صورت میں مداخلت کرے تو چین کے ہاتھوں اس کی شکست کا امکان بہت زیادہ ہو گا۔
پینٹاگون کی جنگی مشقوں میں تائیوان پر چینی حملے کے مختلف منظرنامے تشکیل دیے گئے جن میں دیکھا گیا کہ چین امریکی لڑاکا طیاروں کے سکواڈرن، بڑے جنگی بحری جہازوں اور سیٹلائٹ نیٹ ورکس کو مؤثر انداز میں تعیناتی سے قابل ہی مفلوج کرسکتا ہے، یہ انتباہ خفیہ دستاویز اوورمیچ بریف میں دیا گیا ہے۔
نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق یہ دستاویز پینٹاگون کے آفس آف نیٹ اسسمنٹ نے تیار کی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ امریکہ کا مہنگے اور جدید ہتھیاروں پر انحصار اسے چین کے تیزی سے بننے والے سستے ہتھیاروں کے مقابلے میں کمزور بناتا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چین نے ایسی صلاحیت حاصل کرلی ہے جو کسی بھی ممکنہ تنازع کے آغاز ہی میں امریکہ کے اہم عسکری اثاثوں کو ناکارہ بنا سکتی ہے۔
یہ رپورٹ ایسے وقت سامنے آئی ہے جب چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جی آکن نے چند روز قبل امریکہ کو خبردار کیا تھا کہ وہ تائیوان کے معاملے کو انتہائی احتیاط سے نمٹے۔
وائٹ ہاؤس کے اعلیٰ حکام تک پہنچائی گئی اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چین کا تیزی سے ترقی کرتا ہوا اسلحہ خانہ، خصوصاً اس کے طویل فاصلے تک مار کرنے والے درست نشانہ زن میزائل، جدید طیاروں کا پھیلتا ہوا بیڑا، بڑے بحری جہاز اور خلا میں کارروائی کی صلاحیت نے اسے خطے میں امریکی افواج پر واضح آپریشنل برتری حاصل ہو چکی ہے۔
رپورٹ کے مطابق چین کے پاس تقریباً 600 ہائپرسونک ہتھیاروں کا ذخیرہ موجود ہے جو آواز کی رفتار سے پانچ گنا زیادہ تیزی سے سفر کرسکتے ہیں اور انہیں روکنا انتہائی مشکل ہے۔
نیویارک ٹائمز کے مطابق جب بائیڈن انتظامیہ کے ایک سینیئر عہدیدار کو 2021 میں یہ ’اوورمیچ‘ بریفنگ دی گئی تو انہیں احساس ہوا کہ ’ہماری ہر حکمت عملی کے مقابلے میں چین کے پاس کئی متبادل موجود ہیں‘، جس پر ان کا چہرہ اتر گیا تھا۔
واضح رہے کہ بیجنگ تائیوان کو اپنا حصہ قرار دیتا ہے اور اس کا واضح مؤقف ہے کہ دو کروڑ 30 لاکھ آبادی والے اس جزیرے کو بالآخر چین سے ملا دیا جائے گا، تائیوان خود کو ایک آزاد، خودمختار ملک قرار دیتا ہے اور کہتا ہے کہ اس کے مستقبل کا فیصلہ صرف وہاں کے عوام کریں گے، چین نہیں۔
چین نے تائیوان پر حملے کا کوئی انتباہ نہیں دیا لیکن مغربی ممالک کی انٹیلیجنس اور تجزیوں کے مطابق چین 2027 کے قریب تائیوان پر قبضے کی کوشش کرسکتا ہے جو شی جن پنگ کے عسکری جدید کاری کے اہداف سے مطابقت رکھتی ہے۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ چین گزشتہ 20 سال میں جمع کیے گئے میزائلوں کی مدد سے امریکہ کے کئی جدید ہتھیاروں، خصوصاً طیارہ بردار بحری جہازوں کو تائیوان پہنچنے سے پہلے ہی تباہ کرسکتا ہے، جنگی مشقوں میں یہ بھی دیکھا گیا کہ امریکی بحریہ کا جدید ترین کیریئر بھی چینی حملہ برداشت نہیں کر پائے گا۔
اس ضمن میں امریکہ کے جدید ترین ایئرکرافٹ کیریئر یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ کی مثال دی گئی جس کی تعمیر پر 13 ارب ڈالر لاگت آئی اور اسے 2022 میں تعینات کیا گیا، نئی ٹیکنالوجی کے باوجود یہ جہاز چین کے حملے کے مقابلے میں انتہائی کمزور قرار پایا، اگر یہ بحری جہاز وینزویلا جیسے کسی کمزور ملک خلاف مؤثر ہوسکے گا مگر چین کے جدید ہتھیاروں کے سامنے نہیں۔
رپورٹ میں یوکرین جنگ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اس جنگ نے ثابت کیا ہے کہ ٹینک اب پہلے کی طرح موثر نہیں رہے، امریکہ کے پاس اب وہ صنعتی صلاحیت نہیں رہی کہ وہ کسی بڑی طاقت کے ساتھ طویل جنگ کے لیے مطلوبہ رفتار اور مقدار میں ہتھیار تیار کرسکے، واشنگٹن جدید ہتھیاروں کی تیز رفتار پیداوار میں چین اور روس سے بھی پیچھے ہے کیونکہ وہ مہنگے اور نسبتاً کمزور ہتھیاروں پر بہت زیادہ انحصار کرتا ہے۔
امریکی وزیر دفاع پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ چین کے خلاف پینٹاگون کی جنگی مشقوں میں ہم ہر بار ہار جاتے ہیں اور چین کے ہائپرسونک میزائل چند منٹوں میں امریکی طیارہ بردار جہاز تباہ کرسکتے ہیں، امریکہ کے میزائل ذخائر اسرائیل اور یوکرین کی مدد کے دوران خاصے کم ہو چکے ہیں۔
نیشنل سکیورٹی ایڈوائزر جیک سلیوان بھی خبردار کرچکے ہیں کہ چین کے ساتھ جنگ کی صورت میں امریکہ کے اہم ہتھیار بہت جلد ختم ہوجائیں گے۔
پینٹاگون کی داخلی رپورٹس کے مطابق کروز اور بیلسٹک میزائلوں کے تقریباً ہر شعبے میں چین امریکہ سے آگے نکل چکا ہے حالانکہ دونوں ممالک کے پاس تقریباً 400 انٹرکانٹینینٹل بیلسٹک میزائل موجود ہیں، مزید یہ کہ ایران کی جانب سے جون میں اسرائیل پر 12 روزہ بیلسٹک میزائل حملوں کے دوران امریکہ نے اپنے اونچی پرواز روکنے والے میزائلوں کا تقریباً ایک چوتھائی حصہ استعمال کر ڈالا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرغزہ میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، بچوں سمیت 14 فلسطینی جان کی بازی ہار گئے غزہ میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، بچوں سمیت 14 فلسطینی جان کی بازی ہار گئے عمران پراجیکٹ کے انچارج فیض حمید کیخلاف مزید قانونی کارروائی ہوگی: خواجہ آصف وطن سے بے مثال وفا کی عظیم داستان، نیا نغمہ ’’پاک سرزمینیوں‘‘ جاری ایف سی ہیڈکوارٹر پر خودکش حملہ کرنیوالے دہشتگرد نیٹ ورک کی نشاندہی ہوگئی سابق گورنر پنجاب چوہدری الطاف حسین کی اہلیہ کی نمازِ جنازہ ادا پنجاب بھر سے غیر قانونی مقیم غیر ملکی باشندوں کے انخلا کا سلسلہ جاری TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: پینٹاگون کی

پڑھیں:

’فیض حمید ریٹائرڈ منٹ کے بعد خفیہ دستاویز اپنے ہمراہ گھر لے گئے‘

ملٹری کورٹ سے 14 سال قید کی سزا پانے والے ریٹائرڈ ڈائریکٹر جنرل آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید پر ریٹائرمنٹ کے بعد خفیہ سرکاری دستاویزات رکھنے کا بھی الزام ہے، جو انہوں نے بغیر اجازت اپنے پاس رکھی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں:جنرل فیض حمید کو سزا، کیا عمران خان بھی لپیٹ میں آ سکتے ہیں؟

سینیئر صحافی انصار عباسی کی رپورٹ کے مطابق سابق فیض حمید کے خلاف 4 الزامات پر مقدمہ چلایا گیا، جن میں سیاسی سرگرمیوں میں ملوث ہونا، سرکاری راز کے قانون کی خلاف ورزی جو ریاستی سلامتی کے لیے نقصان دہ تھی، اختیارات اور سرکاری وسائل کا غلط استعمال اور افراد کو غیر قانونی نقصان پہنچانا، شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق خفیہ دستاویزات رکھنے کا الزام سرکاری راز کے قانون کے تحت ہے، اور یہ دستاویزات ریٹائرمنٹ کے بعد ان کے قبضے میں تھیں، جنہیں رکھنے کی انہیں اجازت نہیں تھی۔ سیاسی سرگرمیوں کے الزام کا تعلق سابق جنرل کے سیاسی شخصیات سے روابط سے ہے، جن میں زیادہ تر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ارکان شامل تھے۔

اس کے علاوہ سابق جنرل پر ٹاپ سٹی ہاؤسنگ سوسائٹی کے معاملے میں اپنے عہدے کا ناجائز استعمال کر کے پیسہ وصول کرنے کا بھی الزام تھا۔ اس کیس کی بنیاد ہاؤسنگ سوسائٹی کے موجودہ چیف ایگزیکٹو کی سپریم کورٹ میں دائر درخواست تھی۔

درخواست میں دعویٰ کیا گیا کہ 12 مئی 2017 کو پاکستان رینجرز اور آئی ایس آئی نے ہاؤسنگ سوسائٹی کے دفاتر اور مالک کے گھر پر چھاپہ مارا اور سونا، ہیرے، نقدی اور دیگر قیمتی اشیاء قبضے میں لیں، اور سابق جنرل نے شکایت کنندہ سے یہ اشیاء واپس لینے کے لیے دباؤ ڈالا۔

یہ بھی پڑھیں:فیض حمید کی فیلڈ مارشل عاصم منیر سے معافی کی اپیل؟ عمران خان کے فوجی ٹرائل پر سوالات؟

عدالتی کارروائی کے دوران یہ بھی سامنے آیا کہ سابق جنرل کے قریبی رشتہ دار اور آئی ایس آئی کے ریٹائرڈ بریگیڈیئرز نے شکایت کنندہ پر دباؤ ڈال کر 4 کروڑ روپے نقدی اور نجی ٹی وی نیٹ ورک کے چند ماہ کے لیے اسپانسرشپ کا مطالبہ کیا۔ تاہم سپریم کورٹ نے درخواست گزار کو متعلقہ فورمز، بشمول وزارت دفاع، سے رجوع کرنے کا حکم دیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

آئی ایس آئی انصار عباسی خفیہ دستاویز فیض حمید

متعلقہ مضامین

  • چین سے جنگ: امریکا فاتح ہوگا اس کی بجائے شکست کا بہت زیادہ امکان ہے، پنٹاگون خفیہ رپورٹ لیک
  • بھارت کی اشتعال انگیزی اسے ہی مہنگی پڑگئی، آئی پی ایل کو اربوں ڈالرز کا نقصان
  • ریٹائرمنٹ کے بعد بھی راز ہاتھ میں، فیض حمید پر خفیہ دستاویزات رکھنے کا سنگین الزام
  • ’فیض حمید ریٹائرڈ منٹ کے بعد خفیہ دستاویز اپنے ہمراہ گھر لے گئے‘
  • روس بھی جوہری ہتھیاروں میں کمی چاہتا ہے، ٹرمپ
  • آئی ایم ایف کی حکومت کی کارکردگی سے متعلق رپورٹ جاری، 'کرپشن رپورٹ تاخیر سے شائع ہوئی'
  • مستقبل کس کا ہے؟
  • لاہور میں 11 ماہ میں جرائم میں نمایاں کمی، پولیس رپورٹ منظرِ عام پر