کراچی:

مشرقی وسطی بحیرہ عرب پر موجود دباؤ کا فاصلہ کراچی سے 810 کلو میٹر جبکہ گجرات (بھارت) سے ڈپریشن کا فاصلہ 430 کلو میٹر ہے۔

محکمہ موسمیات نے 8واں ٹروپیکل سائیکلون واچ جاری کر دیا جس کے مطابق دباؤ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شمال مشرق کی طرف بڑھا اور اگلے 24 گھنٹوں کے دوران مشرقی وسطی بحیرہ عرب میں تقریباً شمال مشرق کی طرف بڑھے گا۔

اس کے زیر اثر ضلع تھرپارکر میں الگ تھلگ مقامات پر ہلکی بارش یا بوندا باندی ہو سکتی ہے۔ فی الحال پاکستان کے کسی ساحلی علاقے کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔

محکمہ موسمیات کا سائیکلون وارننگ سینٹر کراچی سمندری سسٹم کی مسلسل نگرانی کر رہا ہے۔

Tagsپاکستان.

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: پاکستان پاکستان کھیل

پڑھیں:

کراچی میں سردی میں اضافے کی پیش گوئی

کراچی:

شہر قائد میں اگلے کئی روز کے دوران موسم خشک اور راتیں سرد رہنے کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کی ارلی وارننگ سینٹر پیش گوئی کے مطابق 3 روز کے دوران شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 12 تا 14 ڈگری ریکارڈ ہو سکتا ہے۔

شہر کا مطلع آج جزوی ابرآلود رہ سکتا ہے، ہفتہ و اتوار کو شہر کی فضاوں پر صبح کے وقت ہلکی دھند چھا سکتی ہے جبکہ صبح کے وقت دھند کے سبب حدنگاہ متاثر ہوسکتی ہے۔

شہر میں بیشتر وقت شمال مغربی اور شمال مشرقی سمت کی ہوائیں چلنے کا امکان ہے تاہم شام کو کچھ وقت کے لیے سمندری ہوائیں بھی چلنے کی توقع ہے۔

دیہی سندھ کے اضلاع میں موسم خشک اور راتیں سرد رہنے کا امکان ہے۔

متعلقہ مضامین

  • دہلی میں "اے کیو آئی" 490 سے تجاوز، ملک بھر میں سردی کی شدت میں اضافہ
  • محکمہ موسمیات نے بارشوں کے دو نئے اسپیلز کی پیشگوئی کر دی
  • 18 دسمبر تک بارشوں اور برف باری کا امکان، ایڈوائزری جاری
  • محکمہ موسمیات کی بارش اور برف باری کی پیشِگوئی
  • محکمہ موسمیات کی مختلف علاقوں میں بارش برفباری کی پیشگوئی
  • ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی
  • 19 دسمبر سے شدید یخ بستہ موسم ,محکمہ موسمیات کی بڑی پیش گوئی
  • کراچی میں سردی میں اضافے کی پیش گوئی
  • محکمہ موسمیات نے کراچی میں سردی کی شدت میں اضافے کی پیشگوئی کردی
  • پاکستان کا سری لنکا سے یکجہتی کا اظہار، سائیکلون متاثرین کےلیے مزید امداد روانہ