اسلام آباد:

وزیردفاع خواجہ آصف نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کو جیل میں جو کھانا ملتا ہے وہ فائیو اسٹار ہوٹل میں بھی دستیاب نہیں۔

وزیر دفاع خواجہ آصف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پوسٹ میں بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی پرانی ویڈیو شیئر کی اور کہا کہ عمران خان کا مینو چیک کریں فائیو اسٹار ہوٹل میں بھی وہ کھانا دستیاب نہیں جو عمران خان کو ملتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کم ظرف کی گفتگو سنیں، اس کا کھانا باہر سے آتا ہے، اس کے پاس ٹی وی بھی ہے اور مرضی کے چینل دیکھتا ہے، ورزش کی مشینیں بھی موجود ہیں ہم تو ٹھنڈے فرش پر سوتے تھے، ہمارا کھانا جیل کا تھا، جیل کے دو کمبل تھے اور جنوری کا مہینہ تھا مگر گرم پانی نہیں تھا۔

خواجہ آصف نے کہا کہ سپرنٹنڈنٹ جیل اسد وڑائچ نے خود صبح آ کے گیزر اتروایا تھا، جب کہ عمران خان کو ڈبل بیڈ اور مخملیں بستر میسر ہے، اسے جیل کے لاؤڈ اسپیکر پر یہ تقریر سننی چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اللہ سے ڈرنا چاہیے، وقت کی ملکیت کسی کے پاس نہیں۔

کم ظرف کی گفتگو سنیں۔ اسکا کھانا باہر سے آتا ھے اور اسکا مینو چیک کریں 5سٹار ھوٹل میں وہ کھانا دستیاب نہیں ۔ اسکے پاس TV بھی ھے اور مرضی کے چینل دیکھتا ھے۔ ورزش کی مشینیں بھی موجود ھیں۔ ھم تو ٹھنڈے فرش پر سوتے تھے۔ کھانا جیل کا تھا۔ جیل کے دو کمبل تھے۔ جنوری کے مہینے تھے گرم… https://t.

co/HZhnjKWBRV

— Khawaja M. Asif (@KhawajaMAsif) November 26, 2025

 

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: عمران خان کو کہا کہ

پڑھیں:

60 سالہ پائلٹ نے 26 سالہ کیبن کریو کو ہوٹل میں جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

بھارتی ایئر لائن کمپنی کے ایک 60 سالہ پائلٹ روہت سرن نے جہاز کی ساتھی عملے کو بنگلور کے ایک فائیو اسٹار ہوٹل میں جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 26 سالہ خاتون کیبن کریو نے پائلٹ کے خلاف شکایت مقامی تھانے میں درج کرائی ہے۔ پولیس نے تفتیش کا آغاز کردیا۔

پولیس کو دیئے گئے بیان میں خاتون کیبن کریو نے بتایا کہ جنسی زیادتی کا یہ واقعہ 18 نومبر 2025 کو مقامی ہوٹل میں پیش آیا۔

نوجوان خاتون کیبن کریو نے مزید بتایا کہ ایک چارٹرڈ فلائٹ کے ذریعے رات گئے بنگلور پہنچے تھے اور واپسی کے لیے رات ہوٹل میں قیام تھا۔

متاثرہ خاتون نے مزید کہا کہ ملزم پائلٹ نے اپنے کمرے کے باہر سگریٹ پینے کی پیشکش کی اور زبردستی کمرے کے اندر کھینچ لیا۔

خاتون کیبن کریو نے مزید بتایا کہ مجھے نوکری سے نکالنے کی دھمکیاں دیکر ڈرا دھمکایا اور تشدد کرکے جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔

مقامی تھانے کی پولیس نے اس سنگین نوعیت کے کیس کو مزید تفتیش کے لیے بنگلورو کے ہلاسورو پولیس اسٹیشن منتقل کر دیا گیا۔

بنگلورو پولیس فی الحال تفصیلی بیانات ریکارڈ کرنے، شواہد اکٹھے کرنے، ہوٹل سے سی سی ٹی وی فوٹیج کا جائزہ لینے اور واقعات کی ترتیب کی چھان بین کے عمل میں ہے۔

تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی ہے جب کہ پائلٹ کی جانب سے تاحال کوئی بیان جاری یا قانونی چارہ جوئی بھی شروع نہیں کی گئی۔

یاد رہے کہ خواتین کے ساتھ جنسی زیادتی کے واقعات کے باعث مودی کے ہندوستان کو ریپستان کہا جاتا ہے، جہاں گائے تو محفوظ ہے لیکن ایک عورت کی عزت محفوظ نہیں۔

 

 

متعلقہ مضامین

  • بانی پی ٹی آئی کا کھانا باہر سے آتا ہے، اس کا مینیو چیک کر یں، خواجہ آصف
  • عمران خان کو جیل میں وہ آسائشیں میسر ہیں جو فائیو اسٹار ہوٹلز میں بھی نہیں ہوتیں،خواجہ آصف
  • ’کم ظرف کی گفتگو سنیں، اس کو جیل میں فائیو اسٹار سہولیات میسر ہیں‘، خواجہ آصف کی عمران خان پر تنقید
  • کرسٹیانو رونالڈو 511 سالہ قدیم چرچ میں دلہا بنیں گے؛ شادی کب ہے؟
  • طالبان سے اچھائی کی کوئی امید نہیں, ان پر اعتمادکرنابےسورہے، وزیردفاع
  • اوپن اے آئی کی پہلے اے آئی ڈیوائس کب سے دستیاب ہوگی
  • دفاتر کے چکر ختم! لینڈ ریکارڈ اب آن لائن چند لمحوں میں دستیاب
  • 60 سالہ پائلٹ نے 26 سالہ کیبن کریو کو ہوٹل میں جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا
  • 60 سالہ بھارتی پائلٹ کی 26 سالہ کیبن کریو سے جنسی زیادتی