سموگ اس سال کم ترین سطح پرہے: مریم اورنگزیب
اشاعت کی تاریخ: 28th, November 2025 GMT
ویب ڈیسک: پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب کا کہنا ہے سموگ اس سال کم ترین سطح پرہے، نومبر میں نیلا آسمان نظر آنا کامیاب پالیسیوں کا ثبوت ہے۔
مریم اورنگزیب نے اپنے بیان میں کہا کہ گوجرانوالہ اور فیصل آباد کی سمت سے معمولی آلودگی کا امکان ہے، فصلیں جلانے کے بجائے پرالی کو بطور ایندھن استعمال کرنے کا رجحان ترتیب دیا گیا ہے، ای پی اے نے 780 تعمیراتی سائٹس پر سپرنکلرز لگائے ہیں۔
پاکستان نے افغانستان سے تاجکستان سرحد پر چینی شہریوں پرحملہ بزدلانہ فعل قرار دیدیا
انہوں نے کہا کہ حکومت کی مسلسل نگرانی سے مجموعی فضائی حالات مستحکم ہیں، سموگ سکواڈز کی روزانہ کارروائیاں جاری ہیں اور فصلوں کی باقیات جلانے پر جرمانے کیے جا رہے ہیں۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ بھٹوں کی جدید انسپکشن کی جا رہی ہے، دوپہر میں شمال مشرقی ہوائیں زرعی علاقوں سے تھوڑا دھواں لاسکتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اسموگ اس سال کم ترین سطح پرہے، نومبر کے مہینے میں نیلا آسمان نظر آنا کامیاب پالیسیوں کا ثبوت ہے۔
شہر کی فضا بدستور آلودہ،سول سیکرٹریٹ میں آلودگی کی شرح خطرناک حد سے تجاوز کر گئی
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: مریم اورنگزیب کہا کہ
پڑھیں:
اہم ٹیلیفونک رابطہ، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا، سہیل آفریدی پر الزام، مریم نواز اور بلاول کے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news بشریٰ بی بی بلاول بھٹو زرداری پاکستان سعودی عرب سہیل آفریدی مریم نواز