ایم کیو ایم کے ساتھی علی عدیل کو گھات لگا کر قتل کیا گیا ہے: فاروق ستار
اشاعت کی تاریخ: 5th, June 2025 GMT
سینئر رہنما متحدہ قومی مومنٹ پاکستان ڈاکٹر فاروق—فائل فوٹو
متحدہ قومی مومنٹ پاکستان کے سینئر رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ یہ ایک ٹارگٹ کلنگ کا واقعہ ہے۔
ایم کیو ایم کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کے ساتھی علی عدیل کو گھات لگا کر قتل کیا گیا ہے۔
فاروق ستار نے کہا کہ کراچی میں ایم این ایز،ایم پی ایز کا اجلاس علامت ہے سب متحد ہیں، کامران ٹیسوری عوامی اور ایم کیو ایم کے گورنر ہیں اور رہیں گے۔
یہ ایک ٹارگٹ کلنگ کا واقعہ ہے اور فوری طور پر ملوث افراد کو گرفتار کیا جائے۔
ڈاکٹر فاروق ستار نے مزید بتایا ہے کہ اس واقعے میں ایک اور کارکن بھی زخمی ہوا ہے اس کی حالت بہتر ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان لواحقین کے ساتھ کھڑی ہے، اللّٰہ لواحقین کو صبرعطا فرمائے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: ایم کیو ایم کے فاروق ستار نے ڈاکٹر فاروق
پڑھیں:
پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر کے والد میاں اظہر انتقال کر گئے
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر کے والد اور سابق گورنر پنجاب میاں اظہر انتقال کر گئے ۔
تفصیلات کے مطابق میاں اظہر کافی عرصہ سے علیل تھے اور ان کا علاج جاری تھا۔ میاں اظہر این اے 129 لاہور سے قومی اسمبلی کے رکن بھی تھے ۔