راولپنڈی کنٹونمنٹ میں پانی کی شدید قلت، خشک سالی کے باعث ایمرجنسی نافذ
اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2025 GMT
راولپنڈی(نیوز ڈیسک)راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ نے علاقے میں جاری خشک سالی کے پیش نظر ایمرجنسی نافذ کر دی ہے۔ حکام کے مطابق کنٹونمنٹ بورڈ روزانہ 7 لاکھ آبادی کو پانی فراہم کر رہا ہے، تاہم پانی کی طلب اور دستیاب وسائل میں واضح فرق پیدا ہو چکا ہے۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق کنٹونمنٹ بورڈ کو یومیہ 50 ملین گیلن پانی درکار ہے، مگر خان پور ڈیم سے صرف 11.
اس طرح مجموعی طور پر بورڈ کے پاس صرف 12.81 ملین گیلن پانی موجود ہے، جو ضرورت سے کہیں کم ہے۔پانی کی قلت کے باعث کنٹونمنٹ بورڈ حکام نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ پانی کے استعمال میں احتیاط کریں اور غیر ضروری ضیاع سے گریز کریں۔ادھر، واسا راولپنڈی نے بھی خشک سالی کے باعث ڈراؤٹ ایمرجنسی نافذ کر دی ہے۔ ایم ڈی واسا محمد سلیم اشرف کا کہنا ہے کہ اگر فروری اور مارچ میں بارشیں نہ ہوئیں تو شہر میں پانی کا بحران مزید سنگین ہو سکتا ہے۔ محکمہ موسمیات نے بھی کم بارشوں کی پیشگوئی کی ہے، جس سے صورتحال مزید تشویشناک ہو سکتی ہے۔ایم ڈی واسا کے مطابق راولپنڈی میں پانی کی یومیہ طلب 68 ملین گیلن ہے، مگر دستیاب پانی صرف 51 ملین گیلن ہے، جو راول ڈیم، خان پور ڈیم اور ٹیوب ویلز کے ذریعے فراہم کیا جا رہا ہے۔
خشک سالی کی وجہ سے زیر زمین پانی کی سطح 700 فٹ تک نیچے جا چکی ہے، جس کے باعث پانی کے غیر ضروری استعمال پر سخت کارروائی کی جائے گی۔پانی کے ضیاع پر اب تک دو افراد کے چالان کیے جا چکے ہیں، جبکہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف مزید سخت اقدامات کا اعلان کیا گیا ہے۔ شہریوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ پانی کے استعمال میں احتیاط کریں اور واسا کے ساتھ مکمل تعاون کریں۔ مزید برآں، خان پور ڈیم کی بھل صفائی کے سبب 22 فروری تک پانی کی سپلائی بھی معطل رہے گی۔
اسرائیلی کابینہ نے نئے آرمی چیف کی تقرری کی منظوری دے دی
ذریعہ
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: کنٹونمنٹ بورڈ خشک سالی پانی کے کے باعث پانی کی
پڑھیں:
مستونگ: سیشن جج اور گن مین قاتلانہ حملے میں شہید، ایڈیشنل سیشن جج شدید زخمی
ویب ڈیسک : مستونگ میں ہونے والے قاتلانہ حملے میں سیشن جج مستونگ عبدالحکیم کاکڑ اور گن مین شہید ہو گئے جبکہ ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری شدید زخمی ہوئے۔
حکومت بلوچستان نے مستونگ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے دہشت گردوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کا حکم دے دیاہے۔ معاون وزیر اعلیٰ بلوچستان شاہد رند کا کہنا ہے کہ سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور ان کے گن مین کی شہادت انتہائی افسوسناک اور قابلِ مذمت ہے۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
معاون وزیر اعلیٰ بلوچستان شاہد رند کے مطابق وکلاء اور ججز کو نشانہ بنانا ایک گہری سازش کا حصہ ہے،دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو کسی صورت نہیں چھوڑا جائے گا۔
وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے مستونگ حملے میں زخمی ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری سے رابطہ کرکے ان کی خیریت دریافت کی اوران کی مکمل صحت یابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیاہے۔
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے زخمی ایڈیشنل سیشن جج سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ قانون کے محافظوں پر حملہ ناقابل برداشت ہے، ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا،حکومت عدلیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ ہر قدم پر کھڑی ہے۔
جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ