پاکستان اور یو اے ای کا باہمی اقتصادی تعاون کے فروغ پر اتفاق
اشاعت کی تاریخ: 17th, October 2025 GMT
اسلام آباد: پاکستان اور یو اے ای کا دوطرفہ معاشی و اقتصادی تعاون کے فروغ پر اتفاق پایا گیا ہے۔
مقامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم کے کوآرڈی نیٹر برائے تجارت رانا احسان افضل خان نے یو اے ای کے وزیر تجارت سے اہم ملاقات کی، جس میں باہمی تعلقات کو نئی جہت دینے کے لیے پرعزم ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ایس آئی ایف سی کی معاونت سے پاکستان کی غیر ملکی سرمایہ کاری اور تجارتی شراکت داریوں میں نمایاں پیش رفت بھی ہوچکی ہے۔ رانا افضل خان نے یو اے ای کی کاروباری برادری کو پاکستان میں منعقد ہونے والے تیسرے فوڈ اینڈ ایگریکلچر ایگزیبیشن (فوڈ ایگ 2025ئ) میں خصوصی شرکت کی دعوت دی۔واضح رہے کہ فوڈ ایگ 2025ءجیسے پروگرام پاکستان کی مصنوعات کے لیے عالمی منڈیوں کے دروازے کھولیں گے۔
یہ بات بھی علم میں رہے کہ فوڈ ایگ 2025ءوزارتِ تجارت کا فلیگ شپ ایونٹ 25 تا 27 نومبر منعقد ہوگا، جو بہتر تجارتی تعلقات سے خلیجی ممالک سے پاکستان کا اقتصادی اعتماد مضبوط ہوگا۔ رپورٹ کے مطابق ایس آئی ایف سی کے موثر اقدامات پاکستان اور خلیجی ممالک میں تجارت و سرمایہ کاری کے نئے مواقع بھی پیدا کر رہے ہیں۔
.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: یو اے ای
پڑھیں:
فیلڈ مارشل عاصم منیر سے مصری وزیر خارجہ کی ملاقات؛ دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق
چیـف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے مصر کے وزیر خارجہ ڈاکٹر بدر عبدالعاطی نے جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) میں ملاقات کی، جس میں پاکستان اور مصر کے برادرانہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو کی گئی۔پاک فوک کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات میں دفاع اور سلامتی کے شعبوں میں تعاون، عسکری روابط، تربیتی اشتراک اور علاقائی امن و استحکام سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔دونوں ممالک کی قیادت نے دوطرفہ دفاعی شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا جبکہ خطے میں امن و استحکام کے لیے قریبی رابطوں اور مشاورتی عمل کو ناگزیر قرار دیا گیا۔وزیر خارجہ نے مصر کی قیادت کی جانب سے پاکستان کے لیے نیک خواہشات بھی پہنچائیں۔ملاقات میں پاکستان اور مصر کے درمیان اسٹریٹیجک تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا اور ابھرتے ہوئے علاقائی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مسلسل اعلیٰ سطحی روابط کی اہمیت پر بھی زور دیا گیا.