پاکستان اور امارات معیشت اور اقتصادی تعاون کو نئی جہت دینے کے لیے پرعزم
اشاعت کی تاریخ: 17th, October 2025 GMT
ایس آئی ایف سی کی معاونت سے پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری اور تجارتی شراکت داریوں میں نمایاں پیش رفت سامنے آئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے کوآرڈی نیٹر برائے تجارت رانا احسان افضل خان کی یو اے ای کے وزیرِ تجارت سےاہم ملاقات ہوئی۔
رانا احسان افضل خان نے یو اے ای کی کاروباری برادری کو پاکستان میں منعقد ہونے والے تیسرے فوڈ اینڈ ایگریکلچر ایگزیبیشن (فوڈ ایگ 2025) میں خصوصی شرکت کی دعوت دی۔
فوڈ ایگ 2025 جیسے پروگرام پاکستان کی مصنوعات کے لیے عالمی منڈیوں کے دروازے کھولیں گے۔ وزارتِ تجارت کا فلیگ شپ ایونٹ فوڈ ایگ 2025 ، 25 تا 27 نومبر کو منعقد ہوگا۔
رانا احسان افضل کا کہنا تھا کہ بہتر تجارتی تعلقات سے خلیجی ممالک کے ساتھ پاکستان کا اقتصادی اعتماد مضبوط ہوگا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایس آئی ایف سی کے موثر اقدامات پاکستان اور خلیجی ممالک میں تجارت و سرمایہ کاری کے نئے مواقع پیدا کر رہے ہیں۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
محکمہ صنعت و تجارت پنجاب اور ہانگ کانگ جنرل چیمبر کے مابین تعاون کا معاہدہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لاہور (کسمتد ڈیسک ) محکمہ صنعت و تجارت پنجاب اور ہانگ کانگ جنرل چیمبر آف کامرس کے مابین تعاون کا معاہدہ طے پاگیا۔صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین اور ہانگ کانگ جنرل چیمبر آف کامرس کی چیئرمین ایگنس چن نے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے۔ ترجمان محکمہ صنعت و تجارت کے مطابق معاہدے کی رو سے ایشیا کے بڑے کاروباری مرکز ہانگ کانگ اور پنجاب کے مابین معاشی تعاون کو فروغ دیا جائے گا۔معاہدے کے تحت دوطرفہ تجارت،سرمایہ کاری اور معاشی اشتراک بڑھایا جائے گا اور ہانگ کانگ اور پنجاب کی بزنس کمیونٹی کے مابین باہمی مفادات کو فروغ دیا جائے گا۔کاروباری سرگرمیوں کیلئے سہولت کاری،مارکیٹ کے مواقع کا تبادلہ اور مشترکہ تجارتی اقدامات کئے جائیں گے۔صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پنجاب میں سرمایہ کاری کے لئے انتہائی سازگار ماحول موجود ہے،پنجاب کے خصوصی اقتصادی زونز میں سرمایہ کاری پر 10سال تک انکم ٹیکس کی چھوٹ اور ایک مرتبہ ڈیوٹی فری مشینری کی درآمد کی سہولت موجود ہے۔صنعتی یونٹس لگانے کیلئے سپیشل اکنامک زونز میں آسان اقساط میں زمین حاصل کی جاسکتی ہے۔ ہانگ کانگ کے سرمایہ کار پنجاب میں سرمایہ کاری کے مواقع سے فائدہ اٹھائیں۔صوبائی وزیر نے کہا کہ بہت سی بین الاقوامی سرمایہ کار کمپنیاں پنجاب میں تیزی سے اپنے صنعتی یونٹس لگا رہی ہیں۔غیر ملکی سرمایہ کاری سے پنجاب کو جدید ٹیکنالوجی منتقل ہو رہی ہے اور روزگار کے مواقع پیدا ہو رہے ہیں۔محکمہ صنعت و تجارت پنجاب اور ہانگ کانگ جنرل چیمبر آف کامرس کے مابین اشتراک کا معاہدہ خوش آئند ہے۔ باہمی اشتراک سے پنجاب میں نئی غیر ملکی سرمایہ کاری آئے گی اور برآمدات بڑھیں گی۔عوامی سطح کے روابط بڑھنے سے پنجاب اور ہانگ کانگ میں خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہوگا۔ہانگ کانگ جنرل چیمبر آف کامرس کی چیئرمین ایگنس چن نے کہاکہ ہانگ کانگ جنرل چیمبر آف کامرس اور پنجاب کے مابین اشتراک کا معاہدہ اہم اقدام ہے۔