data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اپوزیشن اتحاد کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہ ملنے پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ آخر ایسی کیا وجہ ہے کہ عمران خان سے ملاقات کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کی جا رہی ہیں۔

محمود خان اچکزئی کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ میں آنے والے ارکان اپنا اسپیکر اور وزیراعظم خود منتخب کرتے ہیں، اس لیے فیصلے بھی 25 کروڑ عوام کے منتخب ایوان کو ہی کرنے چاہئیں۔

انہوں نے عوام سے آئین کی بالادستی کے لیے آواز اٹھانے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ سب پاکستانیوں کو دعوت دیتے ہیں کہ ہمارے ساتھ نکلیں، کیونکہ پارلیمنٹ کے اندر اور باہر دونوں جگہ آواز بلند کرنا ضروری ہو چکا ہے۔

دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے ہری پور کے انتخابات کو متنازع قرار دیتے ہوئے کہا کہ عوام کا ووٹ چھینا گیا ہے۔ انہوں نے وکلا برادری سے سوال کیا کہ کیا موجودہ صورتحال آئین کی پاسداری کے مترادف ہے؟

اسد قیصر نے مزید کہا کہ تمام سیاسی جماعتیں اپنے انا پرستی سے نکل کر قومی مفاد کے لیے سوچیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پشاور میں پاکستان کا سب سے بڑا جرگہ ہوا، لیکن اس کی قرارداد کو نظرانداز کیا جا رہا ہے، جو افسوسناک ہے۔

ویب ڈیسک مقصود بھٹی.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

شہریوں پر ای بھتا جیسا بوجھ ڈالا جارہا ہے،احمدندیم

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی (اسٹاف ر پورٹر)سندھ ہائی کورٹ میں ای چالان کے خلاف مرکزی مسلم لیگ کراچی کی درخواست پر سماعت ۔ ٹریفک پولیس، محکمہ داخلہ اور دیگر فریقین نے جواب جمع کرانے کے لیے مہلت مانگ لی ۔ عدالت نے تمام متعلقہ محکموں کو 11 دسمبر تک جواب جمع کرانے کی مہلت دیتے ہوئے آئندہ سماعت پر رپورٹ طلب کرلی۔مرکزی مسلم لیگ کراچی کے صدر احمد ندیم اعوان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹریفک قوانین کے نام پر عائد کیے جانے والے موجودہ جرمانے منصفانہ نہیں، جبکہ ای چالان کے ذریعے شہریوں پر ای بھتہ جیسا بوجھ ڈالا جارہا ہے۔ شہر کا انفراسٹرکچر تباہ حالی کا شکار ہے، سڑکیں ٹوٹی ہوئی ہیں اور ضروری ٹریفک سائن موجود نہیں، ایسے حالات میں بھاری جرمانے عوام کے ساتھ ناانصافی کے مترادف ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ کروڑوں روپے کے چالان کرنے کے بعد چند مقامات پر اسپیڈ سائن نصب کیے گئے، جبکہ حقیقی سہولیات آج بھی عوام کو میسر نہیں۔ مرکزی مسلم لیگ کے وکیل ایڈووکیٹ مدثر اقبال کا کہنا تھا کہ چالان پر کسی کو اعتراض نہیں، لیکن پہلے شہریوں کو سہولیات فراہم کی جائیں اور بنیادی انتظامات مکمل ہونے تک ای چالان کا سلسلہ روکا جائے۔مرکزی مسلم لیگ کراچی کے صدر نے کہا کہ ہم نے عوام کا مقدمہ عدالت میں پیش کیا ہے اور شہریوں کے حقوق کے لیے قانونی جدوجہد جاری رکھی جائے گی۔

اسٹاف رپورٹر گلزار

متعلقہ مضامین

  • وزیرِاعلیٰ کےپی کو اگر بانیٔ پی ٹی آئی سے ملاقات کرنی ہے تو عوامی طاقت سے ایوان کی کارروائی روک دیں: محمود اچکزئی
  • وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کا دس گھنٹے طویل دھرنا ختم کرنے کا فیصلہ
  • 8ویں مرتبہ آیا ہوں، بانی پی ٹی آئی سے کیوں نہیں ملنے دیا جارہا، سہیل آفریدی
  • آٹھویں بار شرافت سے اڈیالہ آرہا ہوں، عمران خان سے ملنے کیوں نہیں دے رہے؟ سہیل آفریدی برہم
  • پی ٹی آئی نے مذاکرات میں بھرپور کوشش کی، کامیابی نہ ملی: چیئرمین بیرسٹر گوہر
  • جب تک عمران خان سے ملاقات نہیں ہوجاتی ہر جمعرات کو اڈیالا جیل جاؤں گا، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی
  • اختیارات عوام کے منتخب، حقیقی نمائندوں کے سپرد کئے جائیں، علامہ مقصود ڈومکی
  • شہریوں پر ای بھتا جیسا بوجھ ڈالا جارہا ہے،احمدندیم
  •  وزیراعظم محمد شہباز شریف سے نو منتخب اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات